DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Alkhidmat Launches “Bano Qabil” Program in Kallar Syedan, Offering IT Education Opportunities for Youth

کلرسیداں میں الخدمت کا "بنو قابل" پروگرام لانچ، نوجوانوں کے لیے آئی ٹی تعلیم کے نئے مواقع

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29,اگست، 2025):—جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت کا پراجیکٹ بنو قابل کی سافٹ لانچنگ کا پروگرام کلرسیداں میں ہوا جس میں بنو قابل پروگرام ضلع راولپنڈی کے ڈائریکٹر محمد عثمان آکاش ٫رانا ضیا اللہ ٫ انچارج والنٹیرز ملک عمران ٫ امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی کلرسیداں محمد توقیراعوان نے کی،پروگرام میں سافٹ لانچنگ کے بعد باقاعدہ رجسٹریشن کا کے ساتھ ساتھ رضاکاروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی،
پروگرام سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے بنو قابل پروگرام کو سراہا اور حافظ نعیم الرحمن کے اس ویژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کا بھرپور حصہ بننے کا اعلان کیا،

بنو قابل پروگرام کی رجسٹریشن کے بعد بارہ اکتوبر کو اس کا انٹری ٹیسٹ ہوگا اور پچاس کمپیوٹر پر مشتمل کمپیوٹر لیب بنائی جائے گی جس میں صبح سے لیکر شام تک مختلف سیشنز میں بنو قابل کے ابتدائی نو کورسز کروائے جائیں گے اور ان کلاسز کا آغاز نومبر میں ہوئی ہوگا جس میں نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم کے زریعہ اپنا مستقبل سنوارنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | August 29, 2025):—
The soft launch of Jamaat-e-Islami’s Alkhidmat initiative “Bano Qabil” was held in Kallar Syedan. The ceremony was attended by Director Bano Qabil Rawalpindi District, Muhammad Usman Aakash, Rana Ziaullah, Volunteer In-charge Malik Imran, Amir Jamaat-e-Islami Rawalpindi District Syed Arif Shirazi, along with other distinguished guests. The event was presided over by Amir Jamaat-e-Islami Kallar Syedan, Muhammad Taqi Awann.

Following the launch, registrations for the program as well as volunteer enlistments officially began. Various speakers from different walks of life expressed their views, praising Jamaat-e-Islami’s vision behind the Bano Qabil project and paid tribute to Hafiz Naeem ur Rehman’s initiative, pledging their support.

According to the announcement, an entry test will be held on October 12 after the registration phase. A state-of-the-art computer lab equipped with 50 computers will be established, where nine foundational IT courses will be conducted in multiple sessions from morning till evening. The classes are scheduled to commence in November, aiming to equip youth with IT education and provide them with opportunities to build a brighter future.

کلرسیداں: گھریلو ناچاقی پر تین بچوں کے باپ کی خودکشی، تین روز میں دوسرا واقعہ

Kallar Syedan: Father of Three Commits Suicide Over Domestic Dispute, Second Incident in Three Days

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29,اگست، 2025):— گھریلو ناچاقی پر تین بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ یہ افسوس ناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی گاؤں سرصوبہ شاہ میں تین ایام میں خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ تھا جہاں 24 سالہ کامران علی نے خانگی لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر صبح کے وقت گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی شادی شدہ تھا اور اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی تھا جبکہ بیوی ناراض ہو کر ڈڈیال آزاد کشمیر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی اور وہاں سے خلعی کیلئے فیملی کورٹ رجوع کر رکھا تھا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ورثائ کے حوالے کر دی۔یاد رہے کہ تین ایام قبل سرصوبہ شاہ میں بھی ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔

SHO Sub-Inspector Syed Sibtain ul Hassnain Awarded Certificate of Appreciation

کلرسیداں: بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین کو تعریفی سرٹیفکیٹ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29,اگست، 2025):— سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی نے ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور انہیں شاباش دی۔

Building Inspector Inaam Mustafa Transferred from Chenab Nagar to Municipal Committee Kallar Syedan

کلرسیداں: بلڈنگ انسپکٹر انعام مصطفی کا تبادلہ چناب نگر سے میونسپل کمیٹی کلرسیداں کر دیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29,اگست، 2025):—میونسپل کمیٹی چناب نگر ضلع چنیوٹ کے بلڈنگ انسپکٹر انعام مصطفی کا تبادلہ میونسپل کمیٹی کلرسیداں کر دیا گیا

Show More

Related Articles

Back to top button