DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Two Robbery Incidents: Armed Suspects Snatch Cash and Mobile Phones

کلر سیداں میں ڈکیتی کی دو وارداتیں، مسلح ملزمان نے شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28,اگست، 2025):—تھانہ کلر سیداں کی حدود میں دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر دو افراد سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین لئے، پہلی واردات مہیرہ سنگال کے قریب کلریاں روڈ پر پیش آئی جہاں ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر محمد اویس نامی موٹر سائیکل سوار سے بیس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ دوسری واردات میں تائب خان نامی موٹر سائیکل سوار نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک کر اس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی ہے۔ متاثرین نے بتایا کہ ملزمان کیساتھ ایک عورت بھی ہے جو رات کے وقت روڈ پر آ جاتی ہے اور لفٹ مانگتی ہے اور اس دوران اس کے دو ساتھی جو قریبی جھاڑیوں میں چھپے ہوتے ہیں روڈ پر آ جاتے ہیں اوراسلحہ کی نوک پر سب کچھ چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | August 28, 2025):
Two separate robbery incidents occurred within the jurisdiction of Kallar Syedan police station, where unidentified armed suspects snatched thousands of rupees in cash and mobile phones from two individuals.

The first incident took place near Maira Sanghal on Kallarian Road, where the suspects intercepted a motorcyclist, Muhammad Owais, and robbed him at gunpoint of PKR 20,000 in cash and his mobile phone.

In the second incident, another motorcyclist, identified as Taib Khan, reported to the police helpline (15) that two men on a motorcycle stopped him and forcibly took away his mobile phone and cash.

According to the victims, a woman was also accompanying the suspects. She would appear on the road at night asking for a lift, and while the motorcyclists slowed down, her two armed accomplices—hiding in

کلر سیداں: ڈرائیونگ لائسنس طلب کرنے پر ٹریفک وارڈنز سے بدتمیزی، ڈرائیور سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

Kallar Syedan: Driver and Four Others Booked for Abusing Traffic Wardens After License Demand

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28,اگست، 2025):— ڈرائیونگ لائسنس طلب کر نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز کو گالم گلوچ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور کارسرکار میں مداخلت پر ڈرائیور سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ٹریفک وارڈنز امتنان فیصل مرزا نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ مرید چوک میں ٹریفک کنٹرول کر رہا تھا کہ اسی دوران کلرسیداں شہر سے مرید چوک کی طرف آنے والے ٹویوٹا ہائی ایس نمبری LES/6727 کو روکا اور ڈرائیور عامر سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور فون کر کے اپنے ساتھیوں کو موقع پر بلا لیا۔ کچھ ہی دیر بعد عمیر، سعید اور دو نامعلوم افراد موقع پر پہنچ گئے اور میرے ساتھ تلخ کلامی کے بعد گالم گلوچ شروع کر دی اور گریبان پکڑنے کی کوشش کی اور پھر موقع سے فرار ہو گئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Zainab Waqar from Kallar Syedan Secures Third Position in Federal Board Commerce Group

کلر سیداں کی زینب وقار نے فیڈرل بورڈ کامرس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28,اگست، 2025):—کلرسیداں کے گاؤں درکالی شیرشاہی کے راجہ وقار احمد کی دختر اور معروف کاروباری راجہ ازکار احمد کی بھتیجی زینب وقار نے فیڈرل بورڈ کامرس گروپ میں 1100 میں سے 1013 نمبر حاصل کرکے فیڈرل بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی امیر جماعت اسلامی کلرسیداں محمد توقیر اعوان نے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر طالبہ زینب وقار کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو کلرسیداں کے لوگوں کے لیئے باعث فخر قرار دیا ہے

Kallar Syedan: Alkhidmat Foundation to Hold “Bano Qabil” IT Training Program Event Today

کلر سیداں: الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آئی ٹی ٹریننگ پروگرام “بنو قابل” کی تقریب آج منعقد ہوگی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28,اگست، 2025):—الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نوجوانوں کو آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں ہنرمند بنانے کی تقریب بنو قابل آج بروز جمعرات شام چار بجے پیرس شادی ہال پنڈی روڈ کلرسیداں کے میں منعقد ہو گی جس میں ماہرین اس کے اغراض و مقاصد بیان کریں گے اور نوجوانوں کی رجسٹریشن کریں گے

Bewal: Wife of Maulana Saeed Hashmi Passes Away, Political and Social Figures Attend Funeral

بیول: مولانا سعید ہاشمی کی اہلیہ انتقال کر گئیں، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28,اگست، 2025):—بیول کے مولانا سعید ہاشمی کی اہلیہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،نیشنل ہائی ویز و موٹرویز کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،علامہ محمد اقبال قریشی،چوہدری مزمل حسین،چوہدری توقیر اسلم،احسان الحق قریشی،بدرمنیر ہاشمی، عبد القیوم ہاشمی،اسرار عباسی،شاہد ہاشمی،عابد ہاشمی،طارق ہاشمی،مطہر اسلام ہاشمی،اکرام الحق قریشی،افتخار احمد ہاشمی چوہدری زوہیب و دیگر نے شرکت کی،

Show More

Related Articles

Back to top button