DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Open Court by CPO in Gujar Khan Ensures Immediate Resolution of Citizens’ Issues
گوجر خان میں سی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنانے کے احکامات

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام – 26 اگست 2025):
وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق، سی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ گوجر خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ایس پی صدر، اے ایس پی گوجر خان، ایس ایچ اوز اور دیگر تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سی پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کیے اور افسران کو ہدایت دی کہ تھانے آنے والے شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہترین سروس ڈیلیوری اور قانون کی بالادستی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل تیزی سے حل ہوں۔




