DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Efforts of Sahibzada Zahid Mahboob Sabri Bear Fruit: Reconciliation Reached Between rival groups
صاحبزادہ زاہد محبوب صابری کی کوششیں رنگ لے آہیں ، راجہ محمد انور اور سفیر احمد ستی میں صلح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،25اگست2025)
صاحبزادہ زاہد محبوب صابری، حاجی غلام رسول عباسی سمیت دیگر ساتھیوں کی کوششیں رنگ لے آہیں،لڑائی جھگڑے کا راضی نامہ،ناراضگی دوستی میں بدل گی،راجہ محمد انور اور سفیر احمد ستی کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا جس کا تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ بھی در ج ہو ا تھا، دربار عالیہ منیند شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ ساہیں زاہد محبوب صابری، خطہ پوٹھوہار کے معروف شعر خوان و ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی غلا م رسول عباسی،راجہ مسعود سلطان، غلام مرتضیٰ صابری،زاہد ستی، حاجی شاہ روز ستی کی ذاتی کوششوں کاوشوں سے دونوں فریقین میں راضی نامہ ہو گیا معززین علاقہ کی موجودگی میں دونوں فریقین آپس میں گلے ملے اور دعائے ہوئی گذشتہ روز اس سلسلے میں دربار عالیہ منیند شریف میں ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں دربار عالیہ منیند شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ ساہیں زاہد محبوب صابری، خطہ پوٹھوہار کے معروف شعر خوان و ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی غلا م رسول عباسی،راجہ مسعودسلطان، غلام مرتضیٰ صابری،زاہد ستی، حاجی شاہ روز ستی،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی،طاہر ستی صابری،حاجی علی اصغر،عبد الحمید ستی، اعجاز عباسی ایڈووکیٹ، معروف نوجوان شعر خوان اسد عباسی،فضل کریم،مظہر ستی، حاجی محمد آزاد،راجہ محمد طفیل، زاہد ستی، آصف ستی،ماسٹر سفارس، نذر محمد،محمد شبیر، ناصر ندیم،خرم شہزاد ایڈووکیٹ،ندیم کیانی،غلام یذدانی عباسی اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے،ا س موقع پر نوجوان عالم دین علامہ غلام مرتضیٰ صابری اور حاجی غلام رسول عباسی نے قرآن وسنت کی روشنی میں ایک دوسرے کو معاف کرنے کے حوالے سے روشنی ڈالی آخر میں دونوں فریقین نے باہمی راضی نامے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ گلے اور دربار عالیہ منیند شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ ساہیں زاہد محبوب صابری نے دعائے خیر کی۔




