DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Woman Killed, Two Seriously Injured as Speeding Dumper Hits Motorcycle at Nara Mor
کہوٹہ: نارہ موڑ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، دو افراد شدید زخمی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 24 اگست 2025)
آزاد کشمیر سے راولپنڈی جانے والے موٹرسائیکل سوار نارہ موڑ کہوٹہ کے قریب المناک حادثے کا شکار ہوگئے۔ تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا، جہاں ایک خاتون راشدہ ناہید زوجہ محمد سفیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔
دیگر دو زخمیوں، سفیر احمد اور عائکہ احتشام کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔
پولیس تھانہ کہوٹہ نے جاں بحق خاتون کی لاش اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
Kahuta (Pothwar.com — Imran Zamir | August 24, 2025):
A tragic road accident occurred at Nara Mor, Kahuta, when a speeding dumper collided with a motorcycle travelling from Azad Kashmir to Rawalpindi.
According to details, three people sustained serious injuries in the crash. Locals rushed them to Tehsil Headquarters Hospital, Kahuta, where one of the victims, Rashida Naheed, wife of Muhammad Safeer, succumbed to her injuries. The other two victims, Safeer Ahmed and Ayeqa Ihtesham, were critically injured and later referred to the District Headquarters Hospital in Rawalpindi after receiving first aid.
Police have taken custody of the deceased woman’s body and initiated legal proceedings. Meanwhile, the dumper driver fled the scene immediately after the accident, and efforts are underway to trace and apprehend him.
مٹور: ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں آوارہ جانوروں کی وجہ سے حادثات معمول، عوام کا سخت احتجاج
Mator: Stray Animals in Dera Mushtaq Shah Bazaar Cause Frequent Accidents, Residents Protest

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اگست2025)
علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں آوارہ جانور وں کا سڑک میں مٹر گشت آئے روز کوئی ناں کوئی حادثات پیش آنا معمول بن گیا۔اہل علاقہ کا انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج جانوروں کے مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر نے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، احسن شاہ روڈ،طیبہ مشتاق کے آئی ٹی بزنس کالج کے قریب میں سڑک میں بڑی تعداد میں آوارہ جانور گھومتے ہیں جو سڑک کے بیچ وبیچ ایک لمبی قطار بنا کر چلتے ہیں جو گاڑیوں والوں کو راستہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے کئی موٹر سائیکل سوار ان جانور و سے جا ٹکرائے آئے روز حادثات پیش آنا معمول بن گیا ہے اہلیان علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان آوارہ جانوروں کے مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔
Mator: Raja Sajjad Janjua Promoted from Sub-Inspector to Inspector, Friends and Relatives Congratulate
مٹور: راجہ سجاد جنجوعہ سب انسپکٹر سے انسپکٹر پروموٹ، عزیز و اقارب کی مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اگست2025)
مٹور کے رہائشی راجہ سجاد جنجوعہ،سب انسپکٹر سے انسپکٹرپرموٹ، دوستوں،عزیزوں،رشتے داروں کی طرف سے مبارکباد،مزید کامیابی کے لیے دلی دعا دی ہے،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ علاقہ مٹور کے رہائشی انسپکٹر راجہ حق نواز(مرحوم)کے صاحبزادے،راجہ ریاض، راجہ عمران نوازاور راجہ کامران نوازکے بھائی راجہ سجاد جنجوعہ،سب انسپکٹر سے انسپکٹرپرموٹ ہو گے، گذشتہ روز قبل آئی جی پنجاب پولیس نے ان کو انسپکٹرپرموشن کے بیج لگائے، راجہ سجاد جنجوعہ کو سب انسپکٹر سے انسپکٹرپرموٹ ہونے پر ان کے دوستوں،عزیزوں،رشتے داروں کی طرف سے مبارکباد،مزید کامیابی کے لیے دلی دعا دی ہے۔
Mator: Senior Political Figure Raja Abdul Rafiq Pakhral of Loona Syedan Performs Umrah, Relatives and Friends Congratulate
مٹور: بزرگ سیاسی شخصیت راجہ عبد الرفیق پکھڑال آف لونہ سیداں نے عمرہ ادا کرلیا، عزیز و اقارب کی مبارکباد




