DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: 80-Year-Old Man Swept Away in Seasonal Stream, Rescue Efforts Underway

کلرسیداں: 80 سالہ بزرگ برساتی نالے میں بہہ گئے، ریسکیو ٹیم کی تلاش جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23,اگست، 2025):—80 سالہ معمر شخص برساتی نالے میں بہہ گئےیہ واقعہ کلرسیداں کے گاؤں سدیوٹ میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق بلہ بھون کے اسی سالہ محمد ایوب ولد جمعہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ سدیوٹ آ رہے تھے کہ لنگ کے برساتی نالہ کو پیدل عبور کرتے ہوئے پانی میں بہہ گئے جبکہ ان کی اہلیہ محفوظ رہیں شام گئے تک کلرسیداں سے ریسکیو ٹیم ان کی تلاش میں مصروف رہی اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے بھی جائے وقوعہ کا دورہِ کیا اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی انہوں نے محمد ایوب کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔یاد رہے کہ تقریبا آٹھ برس قبل برساتی نالے کا فرشی پل طغیانی میں بہہ گیا تھا اور تاحال اس کی دوبارہ تعمیر و مرمت کی نوبت نہ آئی جس سے کلرسیداں کی یوسی غزن آباد کی ابادی بارش کی صورت میں دو حصوں میں منقسم ہو جاتی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | August 23, 2025): An 80-year-old man was swept away by floodwaters in a seasonal stream in the village of Sadiot, Kallar Syedan.

According to details, Muhammad Ayub, son of Jumma and resident of Balla Bhon, was on his way to Sadiot with his wife. While attempting to cross the Ling seasonal stream on foot, he was carried away by the strong current. His wife, however, remained safe.

Rescue teams from Kallar Syedan continued search operations until late in the evening. Assistant Commissioner Kallar Syedan, Shabana Nazir also visited the site, supervised the relief efforts, and met with the victim’s wife to offer support, assuring her that rescue operations were ongoing.

It is worth noting that around eight years ago, the concrete bridge over this stream was destroyed by flooding and has not been rebuilt since. As a result, during heavy rains, the population of Union Council Ghazanabad in Kallar Syedan becomes divided into two parts.

کلرسیداں: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے عدالتی مفرور کو گرفتار کر لیا

Kallar Syedan: Punjab Highway Patrol Arrests Court Fugitive

اے ایس آئی جہانگیر افضل بھٹی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23,اگست، 2025):— پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کے اے ایس آئی جہانگیر افضل بھٹی نے کلرسیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ڈڈیال آزاد کشمیر کے رہائشی عدالتی مفرور کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد جنید سکنہ ڈڈیال آزاد کشمیر نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ 2022 میں روڈ ڈکیتی کی واردات میں امانت علی اور اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر روک کر خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اتروا لیے تھے جبکہ امانت کی جامعہ تلاشی کے دوران پانچ سو برطانوی اسٹرلنگ پاؤنڈز 98 ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی اور مسمی جنید کی کلائی سے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے مالیت عدد گھڑی اتروا کر موقع سے فرار ہو گئے تھے اور عدالت پیش نہ ہونے پر معزز عدالت نے انہیں عدالتی مفرور قرار دے رکھا تھا۔

Kallar Syedan: PML-N Always Prioritized Public Service and Development Projects, Says Raja Sagheer Ahmed

کلرسیداں: مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی، راجہ صغیر احمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23,اگست، 2025):—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کو اپنی ترجیح کا حصہ بنایا ہماری جماعت جب بھی برسر اقتدار آئی ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا، قومی سطح پر موٹر ویز ،میٹروز، اورنج لائن اور بجلی کے منصوبے ہماری حکومت کے وہ شاندار کارنامے ہیں جو آج بھی عوامی فلاح کی روشن مثال ہیں، تحصیل کلرسیداں میں بھی عوامی سہولت کے کئی منصوبے مسلم لیگ کے ادوار میں مکمل ہوئے۔کلر سیداں تا چوکپنڈوری روڈ کی تعمیر، دیہی علاقوں میں بجلی و گیس کی فراہمی سکولوں اور کالجوں کی اپ گریڈیشن ،بنیادی مراکز صحت کی بحالی و بہتری اور صاف پانی کے منصوبے مسلم لیگ کے عوامی خدمت کے عزم کا ثبوت ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت ساڑھے تین برس تک اقتدار میں رہی مگروہ ہمارے حلقے کوایک بھی میگا پروجیکٹ نہ دے سکی۔ عمران خان نے پی پی 7 میں یونیورسٹی اور ایک بڑے ہسپتال کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہ ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی کنوہا کے گاؤں چک گجراں میں چو ہدری محمد آصف نورانی کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کوارڈینیٹر چوہدری شاہد گجر،چوہدری نعیم بنارس ودیگر بھی موجود تھے۔ راجہ صغیر احمد نے مزید کہا کہ تحصیل کلرسیداں کی شرقی یونین کونسلوں میں جہاں ابھی تک سوئی گیس پائپ لائن نہیں بچھائی گئی انہیں بھی گیس کی سہولت جلد مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں میرا بیٹا راجہ احمد صغیر لڑے گا۔یہ میرا آخری الیکش تھا مگر عوامی خدمت کے جذبے کواسی طرح جاری وساری رکھوں گا۔

Kallar Syedan: Jamaat-e-Islami and Alkhidmat Foundation Continue Fundraising Campaign for Flood Victims

کلرسیداں: جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی سیلاب متاثرین کے لیے چندہ مہم جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23,اگست، 2025):—جماعت اسلامی کلرسیداں الخدمت فاونڈیشن کے تحت چندہ مہم برائے متاثرین سیلاب زدگان بدستور جاری ہے جماعت اسلامی خواتین کی طرف سے منگال میں کیمپ لگایا گیا جبکہ بعد نماز جمعہ کلر سیداں کی مختلف مساجد کے باہر جماعت اسلامی کلر سیداں کے اراکین و کارکنان نے چندے کے لیے کیمپ لگائے اور عوام سے اس دکھ کی گھڑی میں تعاون کی اپیل کی علمائے کرام نے بھی اپنے خطبات میں اس سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر خصوصی روشنی ڈالی اور الخدمت فاونڈیشن سے بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی جماعت اسلامی کلرسیداں نے بنوقابل سافٹ لانچنگ پروگرام کرنے بھی جا رہی ہیجس میں کلر سیداں کے اساتذہ، وکلاء ڈاکٹر مخیر حضرات اور آئی ٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین شرکت کریں یہ پروگرام 28 اگست بروز جمعرات شام 4 بجے کلر سیداں میں منعقد ہوگا،جبکہ جماعت اسلامی کلرسیداں کا مشاورتی اجلاس بعد نماز محمد توقیر اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

Former UC Smoot Vice Chairman Raja Irfan-ul-Haq Advocate’s brother, Raja Badr Munir, passes away in Birmingham suburb; funeral today in Pindora Hardo


سابق وائس چیئرمین یوسی سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ کے بھائی راجہ بدر منیر برمنگھم میں انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ آج پنڈورہ ہردو میں ادا ہوگی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23,اگست، 2025):سابق وائس چیئرمین یوسی سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ کے بھائی راجہ بدر منیر برطانیہ کے شہر برمنگھم کے نواحی قصبہ لائی کراس میں انتقال کر گئے میت پاکستان منتقل کی جا رہی ہے نمازجنازہ آج بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے دھانگلی روڈ پنڈورہ ہردو میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button