DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kahuta: WAPDA Employees’ Union Delegation Meets CEO IESCO Khalid Mehmood

سی ای او ایسکو خالد محمود سے پیغام یونین کے وفد کی ملاقات، ملازمین کے مسائل کے حل پر زور

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اگست2025)
نوتعینات چیف ایگزیکٹو آفیسر ایسکو انجینئر خالد محمود سے پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (رجسٹرڈ) ایسکو کے صدر ابرار حسین چوہدری کی قیادت میں ریجنل کابینہ کی خصوصی ملاقات ایسکو میں تعیناتی پر مبارک پیش کی ابرار حسین چوہدری نے سی ای او ایسکو سے ملاقات کے دوران کہا کہ امید ہے آپ ایسکو ملازمین کے مسائل فوری کریں کرنے کیلیے اقدام کریں گے ریجنل صدر چوہدری ابرار نے حسین سی ای او ایسکو کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ایسکو میں دس ہزار کے قریب ملازمین کی کمی کے باوجود اس سال بھی زبردست کارکردگی ایسکو ملازمین کی فیلڈ میں شب و روز محنت کا نتیجہ یے اضافی تنخواہ بطور بونس، چالیس فیصد بجٹ میں اعلان کردہ تنخنواہ کی جلد فراہمی کے علاوہ افسران طرز فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی ہیڈ آفس سے جاری تعریفی اسناد ملازمین کا بھی حق ہے جس پر سی او ایسکو نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ سٹاف کی کمی کے باوجود بہترین کارکردگی پر ملازمین کی بھی حوصلہ افزائی ضروری ہے سی او ایسکو نے پیغام یونین کے وفد کو مبارک باد پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملازمین مسائل کے حل کیلیے جب بھی چاہیں تشریف لائیں اس موقع پر ریجنل سینئر نائب صدر الطاف حسین تنولی، ریجنل نائب صدر سکندر حیات خان، ریجنل جنرل سیکرٹری محمد عتیق ستی، ریجنل چیف آرگنائزر عبدالغفورگل، ریجنل لیگل سیکرٹری ایڈووکیٹ میاں ندیم، زونل چیئرمین سٹی سرکل نوشیر علی، زونل جنرل سیکرٹری نعیم اعظم اعوان، چیئرمین ایسکو ہیڈ آفس عاطف خواجہ و دیگر عہدیداران نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

Matore (Pothwar.com— Kabir Ahmed Janjua | August 23, 2025): A delegation of the Pakistan WAPDA Employees Pegham Union (Registered) IESCO, led by its President Abrar Hussain Chaudhry, held a special meeting with the newly appointed Chief Executive Officer of IESCO, Engineer Khalid Mehmood, to congratulate him on his new assignment.

During the meeting, President Abrar Hussain expressed hope that the CEO would take prompt measures to address the long-standing problems faced by IESCO employees. He highlighted that despite a shortage of nearly 10,000 employees, the workforce had delivered outstanding performance this year due to their tireless efforts in the field.

The delegation also demanded the timely provision of the 40% salary increase announced in the budget, the granting of additional salaries as bonuses, and the issuance of appreciation certificates from the head office for field staff, similar to those given to officers.

CEO Khalid Mehmood assured the union leaders that recognising and encouraging employees’ performance despite staff shortages was essential. He welcomed the delegation’s congratulatory visit and invited them to approach his office whenever needed for resolving employees’ issues.

The meeting was also attended by Regional Senior Vice President Altaf Hussain Tanoli, Regional Vice President Sikandar Hayat Khan, Regional General Secretary Muhammad Ateeq Satti, Regional Chief Organiser Abdul Ghafoor Gul, Regional Legal Secretary Advocate Mian Nadeem, Zonal Chairman City Circle Nosheer Ali, Zonal General Secretary Naeem Azam Awan, Chairman IESCO Head Office Atif Khawaja, and other office-bearers.

Kahuta: Soor–Salambar Road Blocked for Five Days After Rockfall, Locals Cut Off from City

کہوٹہ: سوڑ۔سلامبڑ روڈ پر بھاری پتھر گرنے سے سڑک پانچ دن سے بند، عوام کا رابطہ شہر سے منقطع

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 23 اگست 2025): تحصیل کہوٹہ کے گاؤں سوڑ اور سلامبڑ کو ملانے والی مرکزی سڑک گزشتہ پانچ دنوں سے بند ہے۔ 18 اگست کو سڑک پر بھاری چٹان گرنے کے باعث راستہ مکمل طور پر بلاک ہوگیا تھا، جس کے بعد سے مقامی آبادی کا کہوٹہ شہر سے رابطہ منقطع ہے۔

اہلیانِ علاقہ کے مطابق مسلسل بندش کی وجہ سے مریضوں، طلباء، ملازمین، خواتین اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور نقل و حرکت تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ پانچ دن گزرنے کے باوجود انتظامیہ کا کوئی افسر یا اہلکار موقع پر نہیں آیا اور نہ ہی چٹان ہٹانے کے لیے کوئی اقدام کیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور سڑک کو کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔

کہوٹہ: ٹوٹے پل سے پھسل کر 80 سالہ بزرگ نالے میں جا گرے، ریسکیو کارروائیاں جاری

Kahuta: 80-Year-Old Man Falls into Stream from Broken Bridge, Rescue Efforts Underway

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اگست2025)
تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بھون اور سدیوٹ کو آپس میں ملانے والے ٹوٹے پل سے گزرتے ہوئے پاؤں پھسل جانے سے80 سالہ ایوب نامی بزرگ نالے میں گر گے،12گھنٹے گزرنے کے باجود ڈیڈ باڈی ناں مل سکی، ریسکیو1122کہوٹہ اورپولیس تھانہ کہوٹہ سمیت لواحقین اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ موقع پر موجود،تفصیل کے مطابق سدیوٹ لنگ تھانہ کہوٹہ کی حدود بھون نلہ کا بزرگ شخص پلی سے گر کر پانی میں بہہ گیا پولیس تھانہ کہوٹہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی بزرگ کی تلاش جاری کہوٹہ حلقہ پی پی سیون آج کے جدید دور میں بھی پتھر کہ زندگی جینے پر مجبور سدیوٹ یونین کونسل غزن آباد تحصیل کلر سیداں تھانہ کی کہوٹہ پلی تاحال نہ تعمیر کروائی جا سکی حادثات رونما ہونا معمول 80 سالہ بزرگ پانی میں بہہ گیا سدیوٹ یونین کونسل غزن آباد تحصیل کلر سیداں تھانہ کہوٹہ سدیوٹ روڈ پے آتی یہ پلی کئی عرصے سے نہ بن سکی اور اس پلی کے نہ بننے کے باعث 80 سالہ بزرگ آج پانی میں بہہ گیا جسکی تلاش جاری ہے۔ لوگ اس سڑک کو استعمال کر رہے ہیں لیکن اس کی خراب حالت کی وجہ سے شدید مشکلات اور حادثات کا خطرہ ہے، یہ سڑک بابا غلام بادشاہ دربار اور شاہ باغ کلر سیداں کو جوڑتی ہے اور حلقہ PP7 کا اہم راستہ ہے، لیکن اس کی بگڑی حالت عوام کی جان و مال کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔ اموات کا خطرہ اذیت کا ذمہ دار کون ذمہ داری عوامی نمائندگان پر عائد ہوتی ہے کہ وہ جلد از جلد اس سڑک کی مرمت کریں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوں۔

Raja Amir Mazhar Meets CEO IESCO Khalid Mehmood, Congratulates Him on Appointment

راجہ عامر مظہر کی سی ای او ایسکو خالد محمود سے ملاقات، تعیناتی پر مبارکباد پیش

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اگست2025)
سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرکی نوتعینات چیف ایگزیکٹو آفیسر ایسکو انجینئر چوہدری خالد محمود سے ملاقات،بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایسکوتعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے ایسکو ہیڈ آفس اسلام آباد جا کر نوتعینات چیف ایگزیکٹو آفیسر ایسکو انجینئر چوہدری خالد محمودخصوصی ملاقات، اس موقع پر راجہ عامر مظہر نے سی ای او ایسکو کو اسلام آباد تعیناتی پر مبارک باد اور پھول پیش کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا کہ آپ نے جس طرح میپکو ملتان میں اپنے فرائض سرانجام دیے امید ہے ایسکو میں اس سے بڑھ کر عوام الناس کی خدمت کریں گے سی او ایسکو نے راجہ عامر مظہر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Aqeeqah Ceremony of Mirza Muhammad Masood’s Grandson Muhammad Zaviyan Mirza, Attended by Scholars and Local Dignitaries

مرزا محمد مسعود کے پوتے محمد زاویان مرزا کے عقیقہ کی دعائیہ محفل، علمائے کرام و معززین علاقہ کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اگست2025)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود (دادا ابو) بن گے،مرزا عمران مسعود کے گھر چاند سے بیٹے کی ولادت، نومولودبچے(محمد زاویان مرزا) کی صحت و سلامتی اور کامیابی کے لیے عقیقہ کی دعائیہ محفل، بڑی تعداد میں علمائے کرام اور معززین علاقہ کی شرکت،پوتے کی پیدائش پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود کو مبارکباد پیش کی اور بچے کی صحت یابی کے لیے دعا کی، وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود کے پوتے، عمران مسعود مرزا کے صاحبزادے، مرزا فرحان اور جبران مرزا کے بھتیجے (محمد زاویان مرزا) کے عقیقے کی دعا ان کی رہائش گاہ (مرزا ہاؤس بٹالہ شریف) میں منعقدہوئی جس میں علامہ شکیل احمد صدیقی، حافظ خضر پیر گلہ،حافظ قمر رضاء چشتی، حافظ ہارون،حافظ خورشید، علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات کونسلر مرزا حاجی محمد جہانگیر،حاجی ابراہیم،حاجی عبد الرزاق، مرزا ساجد، مرزا ظہیر انجم، محمد شبیر ناز، محمد محفوظ،حاجی محمد طارق، صوفی محمد جاوید،حاجی نعیم، بابواکرم،حاجی عاشق، حاجی سخاوت،محمد عباس،سید رسول مغل،ناصر حیدری،غلام مرتضیٰ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات و معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں بچوں کی دین اسلام کے مطابق تعلیم و تربیت کا درس دیا اور آخر میں نومولودبچے(محمد زاویان مرزا) کی صحت و سلامتی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گی اور تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانے کے ساتھ کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button