DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: AJK Authorities Seize and Destroy One Maund of Minced Meat Brought from Kallar Syedan to Dadyal

آزاد کشمیر انتظامیہ نے کلرسیداں سے ڈڈیال لایا گیا ایک من قیمہ تلف کر دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22,اگست، 2025):—کلرسیداں سے ڈڈیال لے جانے والا ایک من قیمہ آزاد کشمیر انتظامیہ نے تلف کر دیا تفصیلات کے مسلم ٹاؤن پشاور کا رہائشی شاکر اللہ کلرسیداں اور ڈڈیال دونوں مقامات پر بیف کباب کا کاروبار کرتا تھا وہ کلرسیداں کے گاؤں سرصوبہ شاہ سے بیف کباب کے لیئے ایک من قیمہ لے کر ڈڈیال پہنچا تو ڈڈیال انتظامیہ نے اسے حراست میں لے کر اس کا سارا قیمہ تلف کردیا اور اسے چھوڑ دیا جس پر مقامی حلقوں نے احتجاج کیا تو انتظامیہ نے وضاحت جاری کردی کہ آزاد کشمیر کے کسی بھی علاقے میں پاکستان کے بیرونی اضلاع سے ذبح شدہ گوشت لانے پر پابندی ہے جس کے تحت نظامت اعلی خوراک فوڈ اتھارٹی نوٹیفکیشن سال 2024 کسی کو اختیار حاصل نہیں کہ اس طرح کے بیرونی ضلع سے گوشت قیمہ دیگر ذبح شدہ چیزیں ازاد کشمیر کی حدود میں لائیں یہ قانونا جرم ہے گوشت کی کوئی تصدیق نہیں ہے کہ حرام ہے یا حلال اس لیے یہ تعین کرنا مشکل ہو جاتا ہے لہذہ اسے موقع پر تلف کرنا ہی حل ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | August 22, 2025): A consignment of one maund (40 kg) of minced meat transported from Kallar Syedan to Dadyal was confiscated and destroyed by the Azad Jammu and Kashmir (AJK) administration.

According to details, Shakirullah, a resident of Muslim Town, Peshawar, who runs beef kebab stalls in both Kallar Syedan and Dadyal, had brought the meat from the village of Sarsoba Shah, Kallar Syedan, to Dadyal. Upon arrival, the local administration detained him, destroyed the entire stock of meat, and later released him.

The action sparked protests from local quarters, after which the administration issued a clarification. Officials stated that under the AJK Food Authority Notification 2024, it is strictly prohibited to bring slaughtered meat or related products from outside districts of Pakistan into AJK. They further explained that there is no official verification mechanism to determine whether such meat is halal or otherwise, which makes it legally unacceptable. Therefore, destroying the meat on the spot was the only solution under the law.

شدید گرمی میں بھی کلرسیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش، حکام شیڈول پر عملدرآمد میں ناکام

Gas Outages Worsen in Kallar Syedan Amid Scorching Heat, Authorities Fail to Implement Load-Shedding Schedule

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22,اگست، 2025):—شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بھی کلرسیداں شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش نے مقامی مسائل میں بھاری اضافہ کیا ہے سوئی ناردرن حکام لوڈ شیڈنگ کے اپنے ہی جاری شیڈول پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام ہیں صبح ناشتے دن اور رات کے کھانے کے اوقات میں سوئی گیس کے چولھے خاموش رہتے ہیں ہر بار سردیوں میں کہا جاتا ہے کہ اس بار گرمیوں میں حالات بہتر ہو جائیں گے گرمیوں میں خوشخبری سنائی جاتی ہے کہ اس بار سردیوں میں گیس کی برترین لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا مگر کئی گرمیاں اور سردیاں آ کر پلٹ گئیں سوئی گیس کی بحالی ممکن نہ ہوسکی جس سے کلرسیداں شہر کے علاؤہ مضافات میں ڈہوک بابا گوہر،ڈہوک آہیر موضع ٹکال میرگالہ خالصہ، پیر حالی،بڑی بن و ملحقہ آبادیوں سوئی گیس کی عدم دستیابی مستقل درد سر بن گئی ہے اور حکام اصلاح احوال کی بجائے محوتماشہ ہیں۔

RTA Rawalpindi Cracks Down on Illegal Transport Stand in Kallar Syedan, FIR Registered and Vehicles Seized

کلرسیداں میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کارروائی، غیر قانونی اڈے کے خلاف مقدمہ درج اور ویگنیں قبضے میں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22,اگست، 2025):—ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کی کلرسیداں میں کاروائی۔ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔آر ٹی اے راولپنڈی کے موٹر مکینکل پٹرولنگ انسپکٹر ندیم عباس شاہ کے مرتب کردہ استغاثہ کے مطابق اڈہ ناجائز ہے انہیں بارہا منع کیا گیا تاہم پرچار سرکاری حکم عدولی کی گئی کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ موقع پر موجود تین عدد ویگنیں قبضہ میں لے کر تھانہ کلر سیداں منتقل کر دیں۔دو کے ڈرائیورز موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

Mehfil Sada-e-Hasaan & Shan-e-Siddiq-e-Akbar to Be Held on August 25 at Jamia Masjid Siddiq-e-Akbar, Choa Khalsa

محفل صدائے حسان و شان صدیق اکبر 25 اگست جامع مسجد صدیق اکبر چوآ خالصہ میں منعقد ہوگی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22,اگست، 2025):—محفل صدائے حسان و شان صدیق اکبر کی تقریب 25 اگست بروز پیر بعد نمازمغرب جامعہ مسجد صدیق اکبر محلہ اکبری چوآخالصہ میں منعقد ہو رہی ہے دربارعالیہ نیریاں شریف کے پیر محمد سلطان العارفین الازہری صدیقی،قاری عبد الشکور نقشبندی،قاری محمد عظیم،قاری بابر شہزاد کے علاؤہ نعت خواں احسان الحق چشتی بھی شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button