کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21,اگست، 2025):—سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کا مقصد دوردراز کے دیہات میں جاکر ان کے لوگوں کی مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر سننا ہے جو کسی وجہ سے شہروں کا سفر نہیں کرسکتے آج کی کھلی کچہری کا مقصد بھی یہی ہے ہم سب مل کر پولیس اور لوگوں کے مابین فاصلے کم کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کلر سیداں کے نواحی گاؤں شاہ باغ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس انہوں نے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ سائلین میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی جو قتل سمیت مختلف مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری سے متعلقہ شکایات لے کر آئی تھیں،اس موقع پر شکایت کی گئی کہ کلر سیداں میں بیرون اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں کلرسیداں میں مقیم ہیں جبکہ کلرسیداں میں کوئی کاروباری مراکز ہیں نہ ہی کوئی فیکٹری موجود ہے اس کے باوجود سینکڑوں میل سے تعلق رکھنے والوں کا کلرسیداں میں مقیم کا کوئی جواز نہیں ان کی کلر سیداں میں موجودگی نہ صرف سکیورٹی کے مسئلہ بن سکتے ہیں بلکہ یہ لوگ چوری،ڈکیتی اور زہزنی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،کے ہی کے کے دوردراز سے جنوبی پنجاب کے علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کو کلرسیداں قیام کا کوئی جواز ہی نہیں۔
راجہ فیصل سکنہ شاہ باغ نے سی پی او کو تحریری درخواست میں بتایا کہ وہ کیٹرنگ کا کام کرتا ہے جولائی 2022 میں پی پی 7 کے ضمنی انتخابات میں زاہد رسول سول انچارج میس راولپنڈی،چوہدری شکیل،تصور اور فرخ کی درخواست پر تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور ملازمین کو کھانا فراہم کیا تھا جس کی لاگت 29 لاکھ روپے آئی تھی مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے کی رقم ادا کر دی گئی 8 لاکھ روپے کی رقم ادا نہیں کی جا رہی۔احتشام سکنہ جناح کالونی کلر سیداں نے شکایت کی کہ 13 اگست کو وہ روڈ حادثے میں زخمی ہوا تھا پولیس نے ابھی تک میرا میڈیکل کروایا نہ ہی مقدمہ درج کیا ہے۔محمد جواد نے شکایت کی کہ اس کے شناختی کارڈ کے نمبر پر ڈکیتی کی دو عدد ایف آئی آرز کا اندراج ہے جبکہ ایف آئی آرز میں مدعی اور ملزمان کا میرے ساتھ کسی قسم کا تعلق بھی نہ ہے جس سے میں ذہنی مسائل کا شکار ہوں۔خالد حسین سکنہ نوتھیہ نے سی پی او کو بتایا کہ 31 مارچ کو اس کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں نامعلوم ملزمان سات تولے سونا،چار لاکھ روپے کی نقدی اور تیس لاکھ روپے مالیت کا دیگر سامان چوری کر کے لے گئے تھے۔چار ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔اس موقع پر ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | August 21, 2025):
City Police Officer (CPO) Rawalpindi, Syed Khalid Hamdani, has said that the purpose of open courts is to reach out to people in remote villages and hear their problems at their doorstep, especially those who cannot travel to cities. He expressed these views while addressing an open court held on Wednesday in Shah Bagh, a suburban village of Kallar Syedan.
During the session, a large number of complainants—mostly women—raised grievances, particularly regarding the non-arrest of accused persons in murder and other cases. Citizens also voiced concerns over the presence of outsiders from distant regions, particularly South Punjab, in Kallar Syedan despite the absence of local factories or business centers, terming it a potential security risk and linking it to theft and robbery incidents.
Among individual complaints, Raja Faisal submitted a written application claiming that he had provided catering services worth PKR 2.9 million during the PP-7 by-elections in July 2022, but PKR 800,000 still remains unpaid. Another citizen, Ehtesham, reported that despite being injured in a road accident on August 13, police neither arranged his medical examination nor registered a case. Similarly, Muhammad Jawad complained that two robbery FIRs were falsely registered under his CNIC, causing him mental distress. Khalid Hussain of Nouthia reported a burglary at his house on March 31, where seven tolas of gold, PKR 400,000 cash, and valuables worth PKR 3 million were stolen, but no arrests have been made after four months.
CPO Hamdani listened to the grievances carefully and issued on-the-spot directives for action. SHO Kallar Syedan, Subtain ul Hasanain, was also present during the proceedings.
کلر سیداں: تھانے میں میاں بیوی کی لڑائی، شوہر حوالات میں بند، بیوی کے خلاف مقدمہ درج
Kallar Syedan: Husband Jailed After Couple’s Clash at Police Station, Case Registered Against Wife
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21,اگست، 2025):—کلرسیداں پولیس اسٹیشن میں میاں بیوی کی لڑائی پولیس نے میاں کو حوالات میں بند کردیا اس کی اہلیہ کے خلاف بھی انسدادی کاروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق مسمات شازیہ طارق نے اپنے خاوند طارق محمود سکنہ محلہ سادات کے خلاف پولیس کو درخواست دی جس پر پولیس نے بسلسلہ دریافت اس کے خاوند کو تھانے طلب کیا تو دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کو گالم گلوج کرتے ہوئے تھانے میں ہی فساد برپا کر دیا ل انسداد کی دیگر کوئی صورت نہ پانے پر پولیس نے طارق محمود کو زیر دفعہ 107/151 ض ف گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اس کی اہلیہ کیخلاف زیر دفعہ 107/151 ض ف کلندرہ کاٹ کر اسے برائے سماعت مجاز عدالت کو بھجوایا جا رہا ہے۔
تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21,اگست، 2025):—امیر جماعت اسلامی کلرسیداں محمد توقیر اعواں،چوہدری ابرار حسین،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کی ایم ایس ڈاکٹر عابدہ حسین سے ملاقات کی اور ان کے خسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔