DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Two Reported Suicide Cases: Woman and Man Lose Their Lives
کلر سیداں میں مبینہ خود کشی کے دو واقعات، خاتون اور مرد جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,اگست، 2025):—کلر سیداں میں مبینہ طور پر خود کشی کے دو واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ متوفیہ (ف) کے شوہر نے کال کر کے بتایا کہ اس کی 22 سالہ بیوی جو دو بچوں کی ماں ہے نے صبح ناشتہ دیا جس کے دو گھنٹے بعد مجھے اطلاع ملی کہ وہ انتقال کر گئی ہے ۔ ادھر ریسکیو 1122 کی رپورٹ کے مطابق کالر نے اطلاع دے کر بتایا تھا کہ ایک عورت نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے ،ابتدائی طبی امداد دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکی جس کی ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا، کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر سید علمبردار شاہ نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نعش اس کے شوہر کے حوالے کر دی ہے۔جبکہ گاوں درکالی میں وجاہت انور نامی شخص نے چوہے مار کھولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا یہ دماغی امراض میں مبتلا تھا اور راولپنڈی میں ڈاکٹر مبشر سے اس کا علاج بھی چل رہا تھا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | August 20, 2025): Two individuals, including a woman, reportedly died by suicide in separate incidents in Kallar Syedan.
According to police sources, a 22-year-old woman, a mother of two, allegedly took her own life. Her husband reported that she had served breakfast in the morning, but just two hours later, he was informed of her death. Rescue 1122 received a call stating that a woman had allegedly committed suicide. Despite being given initial medical assistance, she could not survive. Her body was shifted to THQ Hospital Kallar Syedan, where police officer Sub-Inspector Syed Alamdar Shah conducted the post-mortem before handing the body over to her husband.
In another incident in the village of Darkali, a man named Wajahat Anwar consumed rat poison to end his life. Reports suggest that he had been suffering from mental health issues and was undergoing treatment in Rawalpindi under the supervision of Dr. Mubashir.
معروف روحانی شخصیت الحاج محمد شریف سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے صدر منتخب
Renowned Spiritual Leader Al-Haj Muhammad Sharif Elected President of Seerat Committee Choa Khalsa

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,اگست، 2025):—معروف روحانی شخصیت الحاج محمد شریف کو سیرت کمیٹی رجسٹرڈ چوآخالصہ کا اتفاق رائے سے صدر منتخب کر لیا گیا جس سے علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مذہبی حلقوں کا کہنا تھا کہ پیر سید منصور حسین شاہ مرحوم کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ ایک معروف مذہبی شخصیت اس عہدے پر فائز ہوئی یے جس سے سیرت کمیٹی کو مزید فعال بنانے میں مدد ملے گی۔
Kallar Syedan Police Arrest Burglary Suspect, Recover Rs. 130,000 Stolen Cash in Doberan Kallan
کلر سیداں پولیس نے نقب زنی کے ملزم کو گرفتار کر کے 1 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد کر لیے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,اگست، 2025):—کلر سیداں پولیس نے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم عمران شوکت سکنہ دوبیرن کلاں کو گرفتار کر کے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی۔ ملزم نے اپریل کے مہینے میں کلر سیداں میں واقع صدیقی ہوٹل سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کی رقم چرا لی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جسے گزشتہ روز گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ رقم برآمد کر لی۔
CPO Rawalpindi Syed Khalid Hamdani to Hold Open Court in Kallar Syedan Today
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی آج کلر سیداں میں کھلی کچہری لگائیں گے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,اگست، 2025):—سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی آج بروز بدھ دن 01:30 کو 99 ایلیٹ مارکی اینڈ ایونٹ کلرسیداں روڈ شاہ باغ میں کھلی کچہری لگائیں گے اور لوگوں سے مسائل سنیں گے۔
Massive Boulder Blocks Kahuta’s Soor Salambad Road After Heavy Rain, Traffic Restored After Hours
کہوٹہ میں موسلا دھار بارش کے بعد بھاری پتھر سڑک پر گرنے سے ٹریفک معطل، گھنٹوں بعد بحال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,اگست، 2025):—شدید بارشوں سے بھاری بھرکم پتھر کہوٹہ کی نواحی سڑک سوڑ سلامبڑ روڈ پر آ گرا اور خوش قسمتی سے اس وقت سڑک سے کوئی گاڑی گزر نہیں تھی پتھر اتنا بھاری اور بڑا تھا کہ اس سے پوری سڑک امدورفت کے لیئے بند ہو گئی گھنٹوں سڑک امدورفت کے لیئے بند رہی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے حکم پر بھاری پتھر کو ہٹا کر سڑک کو امدورفت کے لیئے کھول دیا گیا اور لوگوں کو خبردار کیا گیا وہ سڑکوں سے گزرتے ہوئے چوکنا رہیں کہیں بھی اور کسی بھی وقت لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔
Young Man Dies in Landslide While Removing Stone from Road Near Plak
پلاک کے قریب سڑک سے پتھر ہٹاتے نوجوان پر لینڈ سلائیڈنگ، جاں بحق




