DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Torrential Rains Wreak Havoc in Kallar Syedan: Streets Flooded, Crores Lost
کلر سیداں میں موسلادھار بارش سے تباہی، ندی نالے بپھر گئے، کروڑوں کا نقصان

اکرام الحق قریشی، پوٹھوار ڈاٹ کوم – 18 اگست 2025—کلر سیداں شہر میں پیر کے روز ہونے والی ڈیڑھ گھنٹہ کی طوفانی بارش نے گلیوں، کھیتوں اور ندی نالوں کو دریا کا منظر دے دیا۔ شدید بارش نے کلرسیداں اور قریبی دیہات لونی اور مہیرا سنگال میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا اور شہریوں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
نالہ چلار میں شدید طغیانی کے باعث تھانہ روڈ پر گھنٹوں پانی پل کے اوپر سے گزرتا رہا۔ نالہ چلار کا پانی نالہ کانسی میں داخل ہونے پر طوفانی بہاؤ نے تباہی مچا دی اور ریکارڈ طغیانی دیکھی گئی۔ اس دوران کلر سلوال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر حفاظتی دیواریں لمحوں میں بہہ گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کلر سیداں میں 55.28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس نے ندی نالوں کو بے قابو کردیا۔ مقامی افراد کے مطابق بااثر شخصیات نے صدیوں پرانے نالہ کانسی کی چوڑائی سینکڑوں فٹ سے کم کرکے محض 30 سے 40 فٹ کر دی، جس سے پانی کے بہاؤ نے اطراف کی آبادی کو سنگین خطرات میں ڈال دیا۔

طغیانی کے باعث نالہ کانسی کا پانی گھنٹوں مل اعوان کے پل کے اوپر سے گزرتا رہا جس کے باعث ٹریفک معطل رہی۔ جناح کالونی میں تین سے چار فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا، گلیاں بند ہو گئیں اور نظام زندگی مکمل طور پر تلپٹ ہو گیا۔ خوف کے عالم میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
البتہ کلرسیداں شہر کے علاوہ دیگر تمام ندی نالے معمول کے مطابق بہتے رہے اور وہاں کسی قسم کی غیر معمولی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

Kallar Syedan: Ikram ul Haq Qureshi, Pothwar.com – August 18, 2025— Kallar Syedan witnessed devastating scenes on Monday when a one-and-a-half-hour spell of torrential rain submerged streets, villages, and fields, turning drains and streams into raging rivers. The heavy downpour caused damages worth crores of rupees in the city and nearby villages, including Looni and Mehra Singhal.
According to reports, the torrential rains caused the Chalar stream to overflow, flooding Thana Road where water flowed over the bridge for several hours. The strong currents eventually joined the Kansi stream, causing record flooding through Kallar Syedan city.
The force of the floodwaters destroyed protective walls built at a cost of millions along the Kansi stream in Kallar Salwal. Locals blamed influential figures for narrowing the centuries-old Kansi stream from hundreds of feet wide to just 30–40 feet, leaving surrounding communities vulnerable to disaster.




