کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,اگست، 2025):— کلر سیداں پولیس نے زبردستی اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔حسنین ظہیر سکنہ موہڑہ پھڈیال نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنے بھائی حامد ظہیر کیساتھ کلر سیداں بازار آیا ہوا تھا میرا بھائی حامد ظہیر کوئی چیز لینے کےلئے ایک بیکری کے ساتھ والی گلی کی طرف گیا اور اس دوران ایک آلٹو کار میں سے مسمیان محمد سراج،وجاہت سکنائے منگلورہ،ذیشان عرف شانی سکنہ بھلاکھر اور 2/3 نامعلوم لڑکے اترے اور میرے بھائی حامد ظہیر کو زبردستی پکڑ کر گھسیٹ کر گاڑی میں ڈال کر اغوا کر کے مک گائوں کی جانب لے گئے، میں نے ان کا پیچھا شروع کیا جب میں مک گاوں روڈ پ پہنچا تو میرا بھائی مک روڈ پر زخمی حالت میں بے ہوش پڑا ہوا تھا جس کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات تھے اور بھائی کے پاس موبائل فونز اور پچاس ہزار روپے کی رقم جو اس کے پاس تھی وہ بھی غائب پائی گئی۔بھائی کے سر کے بال بھی کٹے ہوئے تھے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | August 17, 2025):
Kallar Syedan police have registered a case against six individuals for allegedly kidnapping and torturing a young man. According to the FIR lodged by Hasnain Zahir, resident of Mohra Phadyal, he was visiting Kallar Syedan bazaar with his brother, Hamid Zahir. While Hamid went towards a side street near a bakery, suspects identified as Muhammad Siraj, Wajahat from Manglora, Zeeshan alias Shani from Bhallakhar, along with 2-3 unidentified accomplices, forcibly dragged Hamid into an Alto car and drove towards Muc village.
Hasnain stated that he chased them and later found his brother lying unconscious on Muc Road with severe torture marks on his body. His mobile phone and Rs. 50,000 cash were missing, while his head was forcibly shaved. Police have registered the case and started an investigation.
کلر سیداں: جائیداد کے تنازع پر ماں کو قتل کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
Kallar Syedan: Son Arrested for Threatening to Kill Mother Over Property Dispute
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,اگست، 2025):—اپنی والدہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا گیا۔مسماۃ طاہرہ کلثوم سکنہ بٹر بشندوٹ نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا بیٹا عماد محبوب نافرمان ہو گیا ہے جو آئے رو مجھے مارتا پیٹا ہے ،ننگی گالیاں دیتا ہے ۔گزشتہ روز میرے بیٹے نے مجھے ایک کمرے کے اندر بند کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ تمام جائیداد میرے نام نہ کروائی تو میں تمہیں قتل کردونگا ۔ کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Electricity Poles Installed in Dhok Gujran, Ganguthi with Special Grant of MNA Engr. Qamar-ul-Islam Raja
انجینئر قمرالاسلام راجہ کی خصوصی گرانٹ سے ڈہوک گجراں گنگوٹھھی میں بجلی کے پول نصب
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,اگست، 2025):—مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینیئر قمرالاسلام راجہ کی خصوصی گرانٹ سے کلرسیداں کی ڈہوک گجراں موضع گنگوٹھی کو بجلی کی فراہمی کے لیئے بجلی کے پول نصب کرنے کا کام جاری ہے جس کے بعد یہاں پچاس کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کرکے وہاں برقی قمقموں کو روشن کردیا جائے گا۔مقامی لوگوں نے بجلی کی فراہمی کے لیئے گرانٹ کی فراہمی پر انجینئر قمراسلام راجہ،راجہ طاہر بشیر اور چوہدری یاسر بشیر کا شکریہ ادا کیا۔