DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: A 42-Year-Old Injured in Firing Incident in Sambla Village, Attacker Escapes
کہوٹہ: سنبلہ گاؤں میں فائرنگ سے 42 سالہ شخص زخمی، ملزم فرار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 17 اگست 2025): تحصیل کہوٹہ کے نواحی گاؤں سنبلہ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 42 سالہ ماجد ولد ظہور زخمی ہو گیا۔ حملہ آور نے ماجد کی ٹانگوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔ خوش قسمتی سے ماجد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ کہوٹہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | August 17, 2025): A 42-year-old man, Majid son of Zahoor, was injured in a firing incident in Sambla, a suburban village of Kahuta Tehsil. An unidentified assailant opened fire, hitting Majid in the legs. Fortunately, his condition is reported to be out of danger. The attacker managed to flee the scene after the incident. Kahuta police have launched an investigation, and a search for the suspect is underway.
کوہسار ویلفیئر کمیٹی پنجاڑ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی پروقار تقریب، اہم شخصیات کی شرکت
Independence Day Celebrated with Dignity by Kohsar Welfare Committee Panjar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2025)
کوہسار ویلفیئر کمیٹی پنجاڑ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی پر وقار تقریب،سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، آفتاب علی ستی، بریگیڈیر (ر) جہانزیب عباسی،ملک منیر اعوان سمیت دیگر شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کوہسار ویلفیئر کمیٹی پنجاڑ کے زیراھتمام مرکزی آفس منڈیالہ میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی شاندار اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پی پی پی کے سینئر رہنماء سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت آفتاب علی ستی، بریگیڈیر (ر) جہانزیب عباسی،میجر راجہ زبیر جنجوعہ، ملک منیر اعوان،محترمہ رباب ضمیر ستی، طارق پرویز عباسی ایڈووکیٹ، ابرار عباسی، حاجی طارق ستی، طالب عباسی، ذوالفقار عباسی، محمد شکیل جنجوعہ، کنول یعقوب راجہ، عاطقہ ظہور، ماسٹر ریاض عباسی، مولانا حمزہ امجد عباسی، فاروق احمد عباسی سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمانوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، اس آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان بڑی قربانیوں اور طویل جدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے، اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب میں کوہسار ویلفیئر کمیٹی پنجاڑ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور مہمانان خصوصی میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں،بانی و چیئرمین مطلوب عباسی نے تمام مہمانوں اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر قاری خطیب نے پاکستان کی ترقی، سالمیت اور بقا کے لئے خصوصی دعا کروائی اور کیک کاٹا گیا۔




