DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Major Health Department Crackdown— Fines on Multiple Shops and Hotels, Chicken Shop Sealed

کلرسیداں میں محکمہ صحت کی بڑی کارروائی — متعدد ہوٹل و دکانوں پر جرمانے، چکن شاپ سیل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16,اگست، 2025):—کلرسیداں میں محکمہ صحت کی بڑی کارروائی۔ متعدد ہوٹل و دکانوں پر جرمانے، ایک چکن شاپ سیل، لاروا ملنے پر ایف آئی آر۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم نے گزشتہ روز تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار، سی ڈی سی انسپکٹر اور تحصیل اینٹمالوجسٹ غلام احمد سنبل کے ہمراہ چوک پنڈوڑی اور کلرسیداں کے مختلف علاقوں میں اچانک کارروائیاں کیں۔معائنے کے دوران صفائی کی ابتر صورتحال اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی پر شاہد مشتاق سندھو چکن شاپ کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ ابرار کباڑخانہ سے مچھروں کے لاروا برآمد ہونے پر فوری طور پر ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ ہوٹل چوک پنڈوڑی، احسان اکیڈمی کلرسیداں، کراچی النور بریانی کلرسیداں اور قریشی نان شاپ تھانہ روڈ کلرسیداں کے چالان کیے گئے، جبکہ بعض کیسز عدالت کو ارسال کر دیے گئے۔ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو میں دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی فوڈ بزنس مالک صفائی کے معیارات پورے نہیں کرے گا، اس کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ہوٹل اور دکان مالکان فوری طور پر صفائی ستھرائی بہتر بنائیں، ورنہ مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | August 16, 2025): The Health Department conducted a major operation in Kallar Syedan, imposing fines on several hotels and shops, sealing a chicken shop, and lodging an FIR after mosquito larvae were found.

According to details, under the supervision of Deputy District Health Officer Dr. Farhat Ibrahim, a health inspection team—comprising Tehsil Health Inspector Raja Abdul Jabbar, CDC Inspector, and Tehsil Entomologist Ghulam Ahmed Sanbal—carried out surprise inspections in various areas, including Chowk Pindori and Kallar Syedan.

During inspections, Shahid Mushtaq Sandhu Chicken Shop was sealed on the spot due to poor hygiene and gross violations of health regulations. Mosquito larvae discovered at Abrar Scrap Yard led to the immediate registration of an FIR. Additionally, fines were imposed on Quetta Hotel (Chowk Pandori), Ehsan Academy (Kallar Syedan), Karachi Al-Noor Biryani (Kallar Syedan), and Qureshi Nan Shop (Thana Road, Kallar Syedan), with some cases referred to court.

Speaking to the media, Dr. Farhat Ibrahim firmly stated that there will be no compromise on public health. She warned that any food business owner failing to meet hygiene standards will face strict legal action without discrimination. She urged all hotel and shop owners to immediately improve cleanliness standards or face harsher measures in the future.

کلر سیداں کے تمام 9 بنیادی مراکز صحت آؤٹ سورس — مزید 7 بی ایچ یوز نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے

All 9 Basic Health Units in Kallar Syedan Outsourced — Additional 7 BHUs to be Handed Over to the Private Sector

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16,اگست، 2025):— وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل کلر سیداں میں کام کرنے والے تمام 9 بنیادی مراکز صحت کو آؤٹ سورس کر دیا گیا ہے۔ دو بی ایچ یو چوآخالصہ اور پکھڑال پہلے ہی مریم نواز ہیلتھ کلینک میں تبدیل ہو چکے ہیں جہاں صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک مفت ڈاکٹر اور ادویات کی سہولت دستیاب ہے جبکہ اب مزید 7 بی ایچ یوز کو آؤٹ آف سورس کے لیئے نامزد کردیا گیا جن میں بی ایچ یو سرصوبہ شاہ، پھلینہ، بھلاکھر،بشندوٹ،نلہ مسلماناں ،دوبیرن کلاں اور سموٹ شامل ہیں جس کا کنٹرول رہویمپنگ کے بعد نجی شعبہ سنبھال لے گا۔

Jamaat-e-Islami Hosts Independence Day Ceremony in Kallar Syedan with Flag Hoisting and Cake Cutting

کلر سیداں میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب، پرچم کشائی اور کیک کاٹا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16,اگست، 2025):—دفتر جماعت اسلامی کلرسیداں میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی اور سبز ہلالی پرچم کو لہرایا گیا۔ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کلرسیداں زون محمد توقیر اعوان تھے دیگر شرکاء میں سابق امیر کلرسیداں زون جاوید اقبال، سابق صدر الخدمت فاونڈیشن کلر سیداں حاجی ابرار حسین، سکریٹری جنرل قاری قاسم الحق، محمد عظیم ،صدر جماعت اسلامی یوتھ محمد وقاص زونل ذمہ داران اور اراکین و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Youth League Sir Sooba Shah Hosts Independence Day Event — Honorary Shields Awarded to Outstanding Students and Community Figures

یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ کی جشنِ آزادی تقریب — نمایاں طلبہ و شخصیات میں اعزازی شیلڈز تقسیم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16,اگست، 2025):— یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی،جس میں حالیہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں اور علاقے کی خدمات اور فن و ادب میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو بھی خصوصی اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا جن میں معروف پوٹھوہاری شاعر مرزا یاسر کیانی، سابق ہیڈ ماسٹر ملک اللہ دتہ، شہزاد حنیف، حافظ محمد رمضان اعوان، ظہیر سپرو، حاجی محمد شریف نقشبندی اور ممبر پاکستان سنسر بورڈ محمد ظریف راجا شامل ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی محمد ظریف راجا نے اپنے خطاب میں یوتھ لیگ کے سماجی و فلاحی کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تنظیم کے صدر آصف خورشید سمیت اہم عہدیداران خرم نوید، عامر اعوان، ظہیر سلطان قریشی، ساجد حسین سیفی اور عباس کیانی کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے صاحبزادہ محمد عاصم شریف نقشبندی نے خصوصی دعا کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button