DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Fire Erupts in Brake Van of Khyber Mail En Route from Peshawar to Karachi at Mankiala– No Casualties Reported
منکیالہ;پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل کی بریک وین میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,اگست، 2025):—گزشتہ شب پشاور سے کراچی جانے والی 02 ڈاون خیبرمیل کی بریک وین میں آگ لگ گئی۔خیبرمیل کی بریک وین کو سہالہ اور منکیالہ کے درمیان آگ لگی۔بریک وین میں موجود سارا سامان جل کر خاک کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا لیکن اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پاکستان ریلوے اس معاملے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے انکوائری شروع کی جا رہی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi | August 15, 2025): A fire broke out last night in the brake van of train number 02 Down Khyber Mail, which was travelling from Peshawar to Karachi. The incident occurred between Sohala and Mankiala stations.
The fire completely destroyed all the belongings stored in the brake van, turning them into ashes. Fortunately, no casualties were reported during the incident.
Pakistan Railways has launched an inquiry to investigate the cause of the fire and determine any possible negligence. Further updates will follow as the investigation progresses.
کلرسیداں کا فخر: لیفٹیننٹ بلال ندیم کو معرکہ بنیان المرسوس میں بہادری پر تمغہ بسالت
Pride of Kallar Syedan: Lieutenant Bilal Nadeem Awarded Tamgha-e-Basalat for Bravery in Baniyan al-Marsous Operation
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,اگست، 2025):—کلرسیداں کے لیے ایک اور اعزاز، یونین کونسل بشندوٹ گاؤں موہڑہ نجار کے رہائشی پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد بلال ندیم کو معرکہ بنیان المرسوس میں شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ان کی بے مثال بہادری پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں تمغہ بسالت سے نوازا ہے،کلرسیداں و گردونواح کے لوگوں نے انہیں اعزاز ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
Grand Independence Day Celebration Organized by PML-N Youth Wing Kallar Syedan City
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,اگست، 2025):—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمںلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ کلرسیداں میں آج آٹھ پروگرام کرکے کیک کاٹ چکا ہوں کلر کی محبت میرا اثاثہ ہے یہ میرا دوسرا گھر ہے میں ان لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا میں واحد رکن اسمبلی ہوں جو مس کال پر بھی کال کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں یوتھ ونگ اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سابق بلدیاتی ارکان راجہ عامر مظہر،راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری شاہد گجر،عبدالحمید مغل،سردار محمد اصف،اصف نذیر بٹ،چوہدری ضیارب منہاس،مسعودبھٹی،عابد زاہدی،چوہدری اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، پرویز اختر منہاس،چوہدری زین العابدین عباس،سردار وسیم،ملک کمال اکمل،ابرار بھٹی،شیخ توقیر احمد،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،شیخ سلیمان شمسی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کا ساتھ دیا نواز شریف کی قربانیوں کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا نوزشریف چھ فٹ کی چکی میں اٹک جیل میں رہے جس کی چھت پر لوہے کی چادریں تھیں مگر انہوں نے اف تک نہ کی آج عمران خان جیل میں ہیں وہ دیسی انڈے اور دیسی مرغے کھا کر بھی روتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈوالفقار علی بھٹو پھانسی چڑھ گئے مگر روئے نہیں مگر عمران خان کیسے لیڈر ہیں جو جیل میں بہت ساری مراعات کے باوجود رو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اج پوری قوم پاک افواج کے ساتھ ہے یوتھ مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہے انہیں میں تلقین کرتا ہوں کہ دوسری یوتھ کی طرح گمراہ نہ ہونا ہر کسی کا احترام کرنا ملک کا وفادار رہنا اسی میں ان کی کامیابی کا راز مضمر یے۔ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیئے مسلم لیگ کا ساتھ دیں اور مایوسی و گمراہی پھیلانے والوں کے عزائم ناکام بنائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ نہ صرف یہ پانچ برس پورے کرے گی اگلے پانچ برس بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر مودی نے اس بات جنگ کی غلطی کی تو اس بار ٹرمپ انہیں پاکستان سے بچانے کی غلطی نہیں کریں گے۔راجہ عبداللہ سرور نے کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ہم بہت جلد وارڈ کی سطع پر مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ یوتھ ونگ کی تنظیم نو بھی کریں گے اور مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے دس مئی کو افواج نے جو کامیابی حاصل کی اس سے دنیا میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ہم سب اللہ کے بھی شکت گزار ہیں۔

راجہ ندیم احمد نے کہا کہ بیان المرصوص کی کامیابی کے بعد قوم نے جشن آزادی کو شاندار انداز میں منا کر ایک بار پھر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ ہمارے ہاتھوں میں علم رسول اللہ ہے ہماری قیادت عاصم منیر اور شہباز شریف کی قیادت میں پہلے بھی بھارت کو شکست دے چکے ہیں۔
سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض نے کہا کہ ہم نے نوے ہزار قیدی دیکھے آج ہماری نئی نسل خوش نصیب ہے جنہیں اپنے سے بڑے بھارت کو پاکستانی افواج سے پٹتے دیکھا ہے رافیل طیارے بھی بھارتی شکست کو بچا نہ سکے ہم تعداد میں کم ہونے کے باوجود قوت ایمانی کے بل بوتے پر بھارت پر بھاری ہیں۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ ارسلان جنجوعہ نے کہا قائد اعظم نے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر پاکستان کا حصول ممکن بنایا پوری قوم قائد اعظم کی احسان مند ہے۔
سابق چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری نے کہا کہ قائد اعظم اور پاکستان ہی ہماری شناخت ہیں پاکستان اور قائد اعظم کا نام ہمیشہ باقی رہے گا۔
مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسن نے کہا کہ جشن آزادی کا شاندار پروگرام کا انعقاد کرکے یوتھ ونگ کے شیخ حسن سرائیکی، سردار وسیم، ملک کمال اکمل، ابرار بھٹی و دیگر مبارکباد کے مستحق ہیں
شیخ ندیم احمد نے کہا کہ اکستانی فلسطینی کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں تو انہیں آزادی کی قدر معلوم ہو جائے گی اس کا بھی احاطہ کریں کہ ہم نے ملک کو کیا دیا ہے؟
عابد زاہدی نے کہا کہ اسلاف کی قربانیوں سے ملک بنتا ہماری نئی نسل نے نہیں دیکھا مگر بھارتی جارحیت کے بعد اس نسل نے دیکھا کہ عسکری اور سیاسی قیادت نے کس طرح ملکی سرحدوں کا دفاع کیا جس پر افواج اور سیاسی قیادت مبارک باد کی مستحق ہیں آخر میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔
Independence Day: PPP Kallar Syedan President Ijaz Butt Urges Nation to Honor Sacrifices and Stay Loyal to Pakistan
جشن آزادی: پیپلز پارٹی کلر سیداں کے صدر اعجاز بٹ کا قربانیوں کو یاد رکھنے اور ملک سے وفاداری کا عزم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,اگست، 2025):— پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم جشن آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے ان لوگوں کی قربانیوں کو فراموش نہ کرکے جو آگ و خون کا دریا عبور کرکے لاشیں اٹھائے پاکستان پہنچے تھے دشمن نے ہماری سینکڑوں عاملہ خواتین کو نیزے اور برچھیاں مار کر شہید کردیا تھا انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نہ بنتا تو ہم اج بھی ہندوؤں کے غلام ہوتے۔آج لوگوں کے معاشی حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں لوگ پختہ گھروں میں رہتے ہیں اچھا کھاتے پیتے ہیں تو یہ سب قیام پاکستان کا اعجاز ہے اب ہمارا ملک دنیا کا امیر ملک بننے والا ہے ہمارے ہاں سونے سے زیادہ قیمتی معدنیات ہیں ہم اج نہیں تو کل امیر ضرور بنیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کی زبانیں بند کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے،راجہ نوید نے کہا کہ بھارتی جارحیت میں اس کی شکست سے دنیا بھر میں پاکستان کے مقام مرتبے میں بڑا اضافہ ہوا اج 1947 نہیں 2025 ہے ہم کمزور نہیں دنیا میں اپنا مقام رکھتے ہیں آج امریکہ جیسا ملک پاکستان کے بارے میں مثبت گفتگو کرتا ہے پاکستانی افواج کی بدولت ہم ہیں اج مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سب ایک پیج پر ہیں ہمارا مقصد صرف ملک کی بقا سالمیت اور ترقی یے اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں نوید مغل،نصیر اختر بھٹی،حاجی شوکت علی،ماسٹر غالب حسین،عاطف اعجاز و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan Hosts Grandest Independence Day Ceremony with National Flag Unveiling
کلرسیداں میں جشن آزادی کی سب سے بڑی تقریب، قومی پرچم کی رونمائی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,اگست، 2025):— کلرسیداں کی جشن آزادی کی سب سے بڑی تقریب بلدیہ دفتر کلرسیداں میں منعقد ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، سابق رکن قومی اسمبلی نثار تنویر شیرازی،اے سی شبانہ نذیر،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا نے قومی پرچم کی رونمائی کی اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ بیان المرصوص میں پاکستان کی فتح سب کو مبارک ہو یہ ملک مسلم لیگ نے بنایا ایٹمی دھماکے بھی مسلم لیگ نے کیے دس مئی کو بھارت کو شکست بھی مسلم لیگ نے دی ملک کو ایٹمی قیادت بنانے میں میاں نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو کا بڑا کردار ہے ہم اپنی افواج اور ایجنسیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں ان کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کے نام عزت اور وقار سے لیا جاتا ہے,سابق رکن قومی اسمبلی نثار تنویر شیرازی نے کہا کہ پاکستان نعمت الہی ہے اس کی قدر کرنے کی ضرورت ہے آج کشمیریوں اور فلسطینیوں کو بڑی آزمائش کا سامنا ہے قوم آزادی کی قدر کرے اور ان کا ساتھ دیں جو ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر رہے ہیں۔
راجہ ندیم احمد،راجہ عبداللہ سرور،عبدالرحمان واصف نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ہونہار طلبہ طالبات معروف کھلاڑی عبدالھادی کے علاؤہ بلدیہ کے ملازمین کو بھی شیلڈ دیں گئیں اس کے علاؤہ پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں بھی جشن آزادی کی تقریب ہوئی جس میں راجہ صغیر احمد،عبداللہ سرور،راجہ ندیم احمد،چوہدری شاہد گجر نے ایس ایچ او سبطین الحسنین کے ہماری قومی پرچم لہرایا اس کے علاؤہ تمام دیہات قصبات میں ان گنت تقریبات منعقد ہوئیں شاہ باغ سے کلرسیداں تک سائیکل ریلی بھی نکالی گئی۔
Independence Day Celebrations Held in Chowk Pandori by Traders Association and Punjab Highway Patrolling Police, Attended by Prominent Figures
چوک پنڈوڑی میں انجمن تاجران اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات، معزز شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,اگست، 2025):—انجمن تاجران چوک پنڈوڑی کے صدر راجہ زعفران جنجوعہ اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوڑی کی زیر قیادت جشن آزادی پاکستان کی تقریبات منعقد کی گئیں جس میں سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی۔سابق ایس پی پنجاب پولیس راجہ طاہر بشیر ڈی ایس پی پی ایچ پی۔انچارج چوکی۔ڈی ایس پی ٹریفک سجاد قریشی۔چوہدری یاسر چوہان. سہیل صغیر راجہ خالد۔ قاری وقاص حبیب کیانی و دیگر شریک ہوئے
Race Held in Skot Under PML-N Leader Raja Nadeem Ahmed; Raja Muhammad Ramzan Wins First Position
سکوٹ میں مسلم لیگ ن کے راجہ ندیم احمد کے زیر اہتمام ریس کا انعقاد، راجہ محمد رمضان نے پہلی پوزیشن حاصل کی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,اگست، 2025):—مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ندیم احمد کے زیر اہتمام سکوٹ میں منعقدہ ریس میں راجہ محمد رمضان سکوٹ نے پہلی،محمد رحیم خان سرصوبہ شاہ نے دوسری اور راجہ وقاص جنجوعہ آف مٹور نے تیسری پوزیشن حاصل کی تقریب تقسیم انعامات میں راجہ صغیر احمد،راجہ اسامہ سرور اور راجہ ندیم احمد نے انعامات تقسیم کیئے۔
Fire Erupts at Journalist Abdul Aziz Pasha’s House in Kallar Syedan Due to Short Circuit, Property Worth Millions Destroyed
کلر سیداں میں صحافی عبدالعزیز پاشا کے گھر شارٹ سرکٹ سے آگ، لاکھوں کا سامان اور نقدی جل گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,اگست، 2025):— کلر سیداں شہر میں صحافی عبدالعزیز پاشا کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک کمرے میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی جل کر خاکستر ہو گئےواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور آگ کو دوسرے کمروں تک پھیلنے سے روک دیا۔ نقصان کا اندازہ 8 لاکھ روپے کے قریب بتایا جاتا ہے جبکہ گھر میں دو لاکھ روپے کی کیش اور انعامی بونڈز بھی تھے جو جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔
Haji Muhammad Ishaq Muhammadi Saifi, Father-in-Law of MS Dr. Abida Parveen of THQ Hospital Kallar Syedan, Passes Away
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلر سیداں کی ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کے سسر حاجی محمد اسحاق محمدی سیفی انتقال کر گئے





