DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta:Al-Khidmat Arzi Hospital Inaugurated in Kahuta with a Cost of 80 Million PKR
کہوٹہ میں آٹھ کروڑ کی لاگت سے الخدمت اراضی ہسپتال کا افتتاح، جدید طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 15 اگست 2025): تحصیل کہوٹہ میں آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے الخدمت اراضی ہسپتال نے کام شروع کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب دوبیرن عباسیاں کے مقام پر منعقد ہوئی۔
ہسپتال میں جدید سہولیات کے حامل شعبہ گائنی، میڈیکل ٹیسٹ لیبارٹری، ایکسرے، آپریشن تھیٹر روم اور 24 گھنٹے ایمرجنسی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ مریضوں کا علاج نصف قیمت پر ہوگا اور نادار و مستحق افراد کے لیے ویلفیئر فنڈ کے ذریعے مفت علاج بھی کیا جائے گا۔
فیز ون مکمل ہونے کے بعد بستروں کی تعداد میں اضافہ کر کے یہ ہسپتال 60 بیڈز پر مشتمل ہوگا، جو دوسرے مرحلے میں عنقریب مکمل ہو گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے مریض ویلفیئر فنڈز میں دس لاکھ روپے کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ کہوٹہ کے تاجروں، شہریوں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بھی فنڈز جمع کیے ہیں۔
افتتاحی تقریب سے جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اقبال احمد خان، الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد، امیر ضلع راولپنڈی جماعت اسلامی سید عارف شیرازی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا اور آزاد کشمیر، کہوٹہ شہر، پنجاڑ، نرڑ اور ملحقہ علاقوں کے مریضوں کو فائدہ پہنچائے گا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | August 15, 2025): Work has commenced on the Al-Khidmat Arzi Hospital in Tehsil Kahuta at a cost of 80 million PKR. The inauguration ceremony was held at Doberan Abbasiya.
The hospital will offer modern facilities, including a gynecology department, medical test laboratory, X-ray, operation theater, and 24-hour emergency services. Patients will receive treatment at half the cost, and a patient welfare fund will provide free treatment for the poor and needy.
After completing phase one, the hospital will expand to accommodate 60 beds, with the second phase to be completed soon. Al-Khidmat Foundation announced a donation of 1 million PKR for the patient welfare fund, while traders, citizens, and Jamaat-e-Islami workers from Kahuta also contributed funds.
The inauguration ceremony featured speeches by Jamaat-e-Islami Northern Punjab General Secretary Iqbal Ahmed Khan, Al-Khidmat Foundation Northern Punjab President Rizwan Ahmed, District Rawalpindi Jamaat-e-Islami Amir Syed Arif Shirazi, and others. Speakers stated the hospital will be equipped with modern facilities and will benefit patients from Azad Kashmir, Kahuta city, Panjaar, Narar, and surrounding villages and union councils.
کہوٹہ میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف اداروں کی جانب سے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
Colourful Independence Day Celebrations Held by Various Institutions in Kahuta
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 15 اگست 2025): کہوٹہ میں یوم آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی کہوٹہ، سول ڈیفنس کہوٹہ، گورنمنٹ ایجوکیشن پرائمری و ایلیمنٹری خواتین ونگ، پریس کلب کہوٹہ، سول ہسپتال کہوٹہ اور گورنمنٹ ہائی سکول ہوتھلہ میں رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
کہوٹہ کلب میں میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، کوآرڈینیٹر ممبر قومی اسمبلی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ یاسر اختر، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کہوٹہ میڈم ثوبیہ خورشید نے شرکت کی۔
سول ہسپتال کہوٹہ میں ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی جانب سے یوم آزادی کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر ایوشہ ظفر، سی او عمیر سلطان، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ یاسر اختر نے بھی شرکت کی۔
گورنمنٹ ایجوکیشن پرائمری و ایلیمنٹری خواتین ونگ کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کہوٹہ میڈم ثوبیہ خورشید نے اساتذہ کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر مختلف رنگا رنگ پروگرامز اور سائنس ماڈلز کی نمائش بھی کی گئی۔
Colorful Independence Day Show Held at Qureshi Hall Kahuta
کہوٹہ میں قریشی ہال میں رنگا رنگ جشنِ آزادی شو کا انعقاد
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 15 اگست 2025): پریس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی اور نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ کے زیر اہتمام قریشی ہال کہوٹہ میں رنگا رنگ جشن آزادی شو منعقد ہوا۔
اس تقریب میں میجک شو، ڈرامے، ملی نغمے اور تقاریر شامل تھیں، جہاں ملک کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ عمیر سلطان، سب انجنیئر حبیب اللہ شہزاد، سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق نائب ناظم کہوٹہ سٹی قاضی اخلاق احمد، پروفیسر آصف کھٹڑ، سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ عبد الحمید ایڈووکیٹ، صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ غلام ربانی قریشی، اور ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین آصف ربانی قریشی کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی۔
تقریب میں شعراء کرام حسن ظہیر راجہ اور ان کی ٹیم، مختار کلیامی، حاجی انور ستی، حاجی سلیم سپل، راجہ حبیب اکبر، راجہ سلمان اکبر، سکولوں کے طلباء وطالبات، اساتذہ، والدین اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
مقررین نے یوم آزادی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں اور یہ ملک ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ہے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ نے انجام
Colorful Independence Day Ceremony Held at Government Boys High School Hothla
مٹور میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہوتھلہ میں جشن آزادی کی خوبصورت تقریب منعقد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اگست2025)
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہوتھلہ میں جشن آزاد ی کے حوالے سے خوبصورت تقریب،مہمان خصوصی سابق چیئرمین وممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر،پرنسپل راجہ منصور صادق،عبد الحمید مغل اور دیگر سٹاف نے شرکت کی،پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہوتھلہ میں پرنسپل پرنسپل راجہ منصور صادق کے زیر اہتمام جشن آزاد ی کے حوالے سے خوبصورت تقریب کاا نعقاد کیا گیا جس میں سابق ممبر ضلع کونسل،سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پرسابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل، ملک اویس،نمبردار منظر،ڈاکٹر صفدر،کلرک جمیل،کلرک معراج،ماسٹر عمران سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گی اس موقع پر راجہ عامر مظہرنے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی حاصل کر نے کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑھی قربانیاں دیں ہیں انہوں نے کہا آج ہم اگر آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں یہ اللہ پاک کا کرم ہے
Grand Independence Day Ceremony Held at Kahuta Club Under Tehsil Administration
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کے زیر اہتمام کہوٹہ کلب میں جشن آزادی کی پر وقار تقریب منعقد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اگست2025)
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کے زیر اہتمام کہوٹہ کلب میں جشن آزاد ی کے موقع پرپر وقار تقریب کا اہتمام،پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹا گیا،مسلم لیگ ن کےایم پی اے راجہ صغیر احمد،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ انوشہ ظفر،چیئرمین راجہ عامر مظہر، راجہ یاسر ایڈووکیٹ اور دیگرنے شرکت کی،تفصیل کے مطابق تحصیل مونسپل ایڈ منسیٹریشن کہوٹہ کے زیر اہتمام کہوٹہ کلب میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کےایم پی اے راجہ صغیر احمد،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ انوشہ ظفر،سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض،راجہ یاسر ایڈووکیٹ، سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل،کونسلر راجہ گلزاری،راجہ شفیق، راجہ مسعود احمد، زوہیب وحید ستی، راجہ نعمان نصیر سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیااور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
All Private Schools Association Kahuta Holds Colourful Independence Day Ceremony
آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کہوٹہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی خوبصورت تقریب منعقد




