DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan to Celebrate Independence Day with Patriotic Fervor

کلر سیداں میں یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے منائی جائیں گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14,اگست، 2025):— ملک بھر کی طرح امسال میں جشن آزادی کلرسیداں و گردونواح میں پورے جوش و جذبہ اور ملی بیداری سے منایا جائے گا سب سے بڑی تقریب آج صبح دس بجے بلدیہ دفتر کلرسیداں میں ہو گی جہاں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ عبداللہ سرور قومی پرچم کی تقریب رونمائی میں بطور مہمانان خصوص شرکت کریں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر، چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،سابق ارکان بلدیہ تاجر معززین علاقہ بھی شرکت کریں گے،دیگر تمام یوسیز میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔جماعت اسلامی کی جانب سے قومی پرچم کی نقاب کشائی کی تقریب ہوگی جس میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر محمد توقیر اعوان مہمان خصوصی ہوں گے۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب شام ساڑھے چار بجے پیرس شادی ہال میں ہوگی جس کی صدارت صدر شیخ حسن فیاض سرائیکی کریں گے جس میں راجہ صغیر احمد،راجہ اسامہ سرور مہمانان خصوصی ہوں گے مرید چوک میں ڈویژنل والی بال کا چار روزہ ٹورنامنٹ بھی شروع ہو گا جس میں 32 ٹیمیں شرکت کریں گی اے سی کلر سیداں شبانہ نذیر اور چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا مہمانان خصوصی ہوں گے اس کے علاوہ شاہ باغ سے کلرسیداں تک سائیکل ریلی ہو گی سرصوبہ شاہ یوتھ لیگ نے مختلف پروگرام ترتیب دے رکھے ہیں دیگر تمام دیہات و قصبات میں جشن آزادی کے پروگرام منعقد ہوں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | August 14, 2025): Like the rest of the country, Independence Day will be celebrated in Kallar Syedan and surrounding areas with great enthusiasm and national spirit.

The main event will be held at 10 AM today at the Municipal Office in Kallar Syedan, where Member of the Assembly Raja Sagheer Ahmed and Raja Abdullah Sarwar will participate as chief guests in the national flag hoisting ceremony. Assistant Commissioner Shabana Nazir, Chief Municipal Officer Riffat Abbas Pasha, former municipal members, local traders, and other dignitaries will also attend.

Flag hoisting ceremonies will also be held in all other union councils. Jamaat-e-Islami will host its own flag hoisting event, with local leader Muhammad Tawqeer Awan as the chief guest.

In the evening, Pakistan Muslim League-N Youth Wing will organise an Independence Day celebration at 4:30 PM at Paris Wedding Hall. The event will be presided over by Sheikh Hassan Fayaz Saraiki, with Raja Sagheer Ahmed and Raja Osama Sarwar as special guests.

Meanwhile, a four-day divisional volleyball tournament will kick off at Mureed Chowk, featuring 32 participating teams. Assistant Commissioner Shabana Nazir and Chief Officer Riffat Abbas Pasha will also attend as chief guests.

Additionally, a cycle rally from Shah Bagh to Kallar Syedan is planned. The Sar Sooba Shah Youth League has scheduled various programs for the day. Independence Day festivities will also take place in villages and towns across the region.

کلر سیداں میں جشنِ آزادی پر بیدی محل کا سبز چراغاں، عوام کا زبردست خیرمقدم

Historic Bedi Mahal Illuminated in Green for Independence Day in Kallar Syedan – Public Welcomes the Move

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14,اگست، 2025):—کلرسیداں کی انتظامیہ کا انتہائی احسن اقدام،اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا نے کلرسیداں شہر میں سینکڑوں کمروں پر مشتمل صدیوں پرانی عمارت بیدی محل کو جشن آزادی کے موقع پر سبز رنگ کا چراغاں کرکے عجب دلفریب منظر پیدا کردیا ہے ایک تو عمارت دور سے انتہائی خوبصورت نظر آتی ہے اور اب اس نے بلدیہ کی کوششوں سے سبز لائٹوں نے اسے مزید دلفریب اور دلکش بنا دیا ہے جس پر شہریوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل اور بلدیہ کے حکام کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا یادرہے کہ ایسا عمل قیام پاکستان کے بعد پہلی بار کیا گیا ہے۔

Punjab Highway Patrol to Hold Independence Day Ceremony at Chowk Pindori, Flag Unveiling Scheduled

چوک پنڈوری میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جشنِ آزادی کی تقریب، قومی پرچم کی نقاب کشائی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14,اگست، 2025):—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری میں آج صبح دس بجے جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوگی جس تقریب کی صدارت انچارج چوکی سب انسپکٹر عتیق الرحمان کیانی کریں گے جس میں اعلی حکام کے علاؤہ معززین علاقہ اور شہری بھی شرکت کریں گے اس موقع پر قومی پرچم کی نقاب کشائی بھی ہو گی۔

Independence Day Celebrated at Jamia Darul Uloom Rabbaniyah Kallar Syedan; Tribute to Ulema’s Sacrifices and Renewed Pledge of Patriotism


جامعہ دارالعلوم ربانیہ کلر سیداں میں یومِ آزادی کی تقریب، علماء کی قربانیوں کو خراج تحسین، وطن سے وفاداری کا عہد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14,اگست، 2025):—14 اگست کادن آزادی کی نعمت کے حصول کا دن ھے جسے ہرسال تزک و احتشام سے یوم تشکر کے طور پر منایا جاتا ھے قیام پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیاگیا علماء کرام نے اس کے بنانے میں بھی قربانیاں دیں اور اس کے تحفظ میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مدارس دینیہ دین اسلام اور وطن کی محبت کا درس دیتے ھیں ان درسگاہوں میں جذبہ حب الوطنی سکھایاجاتاھے یہی وجہ ہے کہ ان مدارس کے فارغ التحصیل فضلاء نے کبھی وطن سے غداری اور کرپشن کرکے اسکی جڑوں کو کھوکھلا نہیں کیا ان خیالات کا اظہار جامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں سٹی کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامعہ میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا تقریب میں جامعہ کے اساتذہ ،طلبہ اور عملے نے شرکت کی انھوں نے کہا کہ علماء کرام نے اس خطے میں آزادی کے حصول کے لیےطویل جدو جہد کی جس کے نتیجے میں انگریز یہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوا اور ہمیں آزادی کی عظیم دولت ملی جس کے پیچھے لاکھوں شہداء کی قربانیاں شامل ھیں انھوں نے کہا مدارس دینیہ کے طلبہ دفاع وطن میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رھیں گے تقریب میں وطن عزیز کی تعمیر وترقی اور دفاع کے لیے تجدید عہد کیاگیا اورمادر وطن کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اھتمام کیاگیا۔

Over One Kilogram of Hashish Seized at Ghausia Chowk Kallar Syedan; Two Youths Arrested

غوثیہ چوک کلر سیداں: ایک کلو سے زائد چرس برآمد، دو نوجوان گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14,اگست، 2025):—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ غوثیہ چوک نے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے کلرسیداں اور بیول کے دونوجوانوں کو گرفتار کر لیا غوثیہ چیک پوسٹ کے اے ایس آئی کامران یاسین مندرہ چوکپنڈوری(کلرسیدں) روڈ پر معمول کی چیکنگ کے سلسلے میں پکی قبراں کلرسیداں میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک ہنڈا موٹر سائیکل چوکپنڈوری کی طرف سے آیا جس پر سوار دونوں افراد پولیس کو دیکھ کر گھبرا گئے جس پر انہیں مشکوک جان کو ان کی تلاشی لی گئی تو موٹر سائیکل کے ڈرائیور شہزاد ولد صابر حسین سکنہ سنگنی ٹکال کلرسیداں کے قبضہ سے دس گرام اور عقب میں بیٹھے نوجواں محمد یاسر ولد چوہدری علی سکنہ پکا کھوہ بیول گوجرخاں کے قبضہ سے ایک کلو بچاس گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کرنے کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی نارتھ کے سپرد کردیا گیا

Show More

Related Articles

Back to top button