کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13,اگست، 2025):—اینٹی کرپشن راولپنڈی سرکل نے زمین کی غلط منتقلی کے کیس میں اپنی رپورٹ مرتب کرتے ہوئے 6 افراد کے خلاف جوڈیشل کاروائی کی سفارش کرتے ہوئے چھ سرکاری افسران و اہلکاروں کو بیگناہ قرار دینے کی سفارش کی ہے اینٹی کرپشن نے اپنی رپورٹ میں ندیم انجم،کاشف مختار،اصف گلزار،خرم ذوالفقار،احسن منیر بھٹی اور نعمان پرائیویٹ ریڈر کے خلاف جوڈیشل کاروائی کی سفارش کردی جبکہ کلرسیداں کے سابق نائب تحصیلدار منصور مرزا،اراضی ریکارڈ سینٹر کلرسیداں کے ایس سی او اخلاق احمد،گرداور جابر حسین،نائب تحصیلدار محمد مسعود،سابق پٹواری جہانزیب کے خلاف عدالتی کاروائی کی سفارش نہ کرتے ہوئے انہیں اپنے تہی بیگناہ قرار دے دیا جس کا عملی فیصلہ مجاز عدالت کرے گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | August 13, 2025):
The Anti-Corruption Circle Rawalpindi has completed its investigation into a case of illegal land transfer and has recommended judicial proceedings against six individuals. According to the report, Nadeem Anjum, Kashif Mukhtar, Asif Gulzar, Khurram Zulfiqar, Ahsan Munir Bhatti, and Nauman (Private Reader) have been named for legal action.
However, six government officials have been declared innocent in the same case. These include former Naib Tehsildar of Kallar Syedan Mansoor Mirza, SCO of Land Record Centre Kallar Syedan Ikhlaq Ahmed, Gardawar Jabir Hussain, Naib Tehsildar Muhammad Masood, and former Patwari Jahanzeb. The report states that no judicial proceedings are recommended against them, though a final decision will be made by the competent court.
مریم نواز نے پیدائش و اموات کے قوانین کو آسان اور عوام دوست بنا کر عوام کے دل جیت لیے: راجہ صغیر احمد
Mariam Nawaz Wins Public Support by Simplifying Birth and Death Registration Laws: Raja Sagheer
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13,اگست، 2025):—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ پیدائش و اموات کے اندراج کے قوانین کو مریم نواز نے اسان اور عوام دوست بناکر لوگوں کے دل جیت لیئے انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کلرسیداں کی جانب سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عابدہ پروین ڈاکٹر سدرہ و دیگر بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ مسلم لیگ نے قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان بنایا مسلم لیگ نے ہی نواز شریف کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کرکے ملکی مستقبل کو محفوظ کیا دس مئی کو ان کے بھائی شہباز شریف کی قیادت میں مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کو جس طرح ناکام بنا کر اسے دنیا بھر میں رسوا کیا جس کی حالیہ برسوں میں مثال نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے تمام اقدامات قابل تحسین ہیں جو کام مرد نے کر سکے وہ کام ہماری خاتوں وزیراعلی نے کر دکھائے انہوں نے کہا کہ لوگ نئے قوانین سے فائدہ اٹھائیں اور بلاتاخیر پیدائش و اموات کا مفت اندراج کروائیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کلرسیداں ماہم اعجاز نے کہا کہ نئے قوانین سے عوام کی آگاہی اشد ضروری ہے ایک سے سات برس تک اندراج کو اب مفت کردیا گیا جس کے لیئے لوگ عدالتوں میں جاتے تھے انہیں اب یہ سہولت مقامی یوسی میں مہیا کردی گئی،راجہ ندیم احمد نے کہا کہ مریم نواز نے اپنے انقلابی اقدامات سے عام افراد کے لیئے آسانیاں پیدا کی ہیں جس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے اس موقع پر عبد الرحمان واصف،ملک احمد نواز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Mobile Health Clinic Organised Under Mariam Nawaz’s Initiative Treats 273 Patients in Ghazanabad
غزن آباد کے موضع تریل میں مریم نواز موبائل ہیلتھ کلینک، 273 مریضوں کا مفت علاج اور 12 خواتین کے الٹراساؤنڈ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13,اگست، 2025):—یو سی غزن آباد کے موضع تریل میں سابق وائس چیرمین ظفر عباس مغل کی رہائش گاہ پر چوہدری حسن اختر کی نگرانی میں مریم نواز آن وہیکل ہیلتھ کلیننک کا اہتمام کیا گیا جس میں 273مریضوں کا چیک اپ کر کے ان کو مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں جبکہ 12خواتین کے الٹراساؤنڈ کئے گئے ہیں اس موقع پر ظفر عباس مغل،چوہدری حسن اختر، چوہدری عبدالرحیم،عامر شبیر،زین علی،حسن علی، اصغر عباس،جعفر عباس، نجم الحسن،عاطف نقی، عزیر الحسن،خان عثمان خان،نمبردار عقیل حسین شاہ،چوہدری نعیم اکمل، راجہ آصف عرفان،راجہ زوہیب حسن،راجہ محمد قاسم،چوھدری نجم شہزاد،،راجہ ثہیم فیاض،چوہدری محمد حارث و دیگر بھی موجود تھے۔
PML-N Youth Wing Kallar Syedan to Host Independence Day Event on August 14
مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کلر سیداں کا جشنِ آزادی کی تقریب 14 اگست کو پیرس شادی ہال میں منعقد ہوگی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13,اگست، 2025):—مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کلرسیداں کا اجلاس زیر صدارت صدر شیخ حسن فیاض سرائیکی منعقد ہوا جس میں طے کیا گیا کہ یوتھ ونگ کی جانب سے جشنِ آزادی کی شاندار تقریب 14 اگست بروز جمعرات شام 4 بجے پیرس شادی ہال میں منعقد ہوگی، جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ عبداللہ اشفاق سرور بطور مہمانِان خصوصی خصوصی شرکت کریں گے۔تقریب کی صدارت یوتھ ونگ کے صدر شیخ حسن فیاض سرائیکی کریں گے، جس میں سینئر رہنما اور عہدیداران سردار وسیم احمد، ملک اکمل اسحاق، ابرار بھٹی، عمیر جنجوعہ، ناصر فری، شیخ ندیم احمد اور جنید ربانی و دیگر یوتھ رہنما بھی شرکت کریں گے۔
Wedding of Raja Sayam Ghous Ali Held in Kallar Syedan, Attended by Prominent Political Figures
موضع بناہل کے راجہ صیام غوث علی کی ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13,اگست، 2025):—موضع بناہل کے سابق کونسلر راجہ اسجد محمود کے فرزند راجہ صیام غوث علی کی شادی معروف سیاسی رہنما چوہدری ضابر حسین کی دختر سے سرانجام پائی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس ایڈووکیٹ،جاپان اسلامک ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری غالب حسین، سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم،راجہ داؤد اکبر، چوہدری سہیل احمد،چوہدری بشارت حسین،چوہدری محمد آصف جاپان، چوہدری عاصم ہانک کانگ،ماسٹر اشفاق،چوہدری نعیم بنارس،ڈاکٹر ربنواز،چوہدری نصیر احمد،چوہدری فیصل،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔