DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: PPP Strongly Protests Rs. 200 Million Road Demolition Plan
کلرسیداں میں بیس کروڑ کی سڑک توڑنے کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کا شدید احتجاج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,اگست، 2025):—پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں نے بیس کروڑ کی لاگت سے اندرون شہر پنڈی چوآ روڈ کو اکھاڑ کر نئی تعمیر کے منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بلدیہ کلرسیداں اور مسلم لیگ ہوش کے ناخن لے بہترین سڑک کو اکھاڑ کر بیس کروڑ کی لاگت سے نئی سڑک کی تعمیر لوگوں کے ٹیکسوں سے حاصل آمدنی کا بے دریغ ضیائع اور قابل مذمت ہے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ بلدیہ کلرسیداں نے بیوٹیشن کے نام پر شہریوں تاجروں اور مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں کو بھی عتماد میں لیئے بغیر چوہدری نثار علی خان کے دور میں تعمیر کی گئی بہترین اور مثالی سڑک پنڈی چوآ روڈ کو اکھاڑ کر نئی تعمیر کرنے کے لیئے بیس کروڑ کی رقم مختص کردی جو انتہائی غیر ضروری عمل ہے اور قومی دولت کا بے دریغ ضیائع ہے انہوں نے وزیراعلی مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ اپنی تحقیقاتی ٹیم کو کلرسیداں بھیج کر اس سڑک کی شاندار حالت کو توڑنے کی وجہ معلوم کریں اگر مقصد شہر کو خوبصورت بنانا ہے تو یہ کام معیاری اور بہترین سڑک کو توڑے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے خوبصورتی کا کوئی مخالف نہیں مگر کروڑوں کی رقوم کے ضیائع کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی پیپلز پارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی ہم شہر کی اس معیاری اور بہترین حالت میں موجود سڑک کو توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے مسلم لیگ ن کلرسیداں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی ہوش کے ناخن لیں یہ کل کس منہ سے لوگوں کے پاس جائیں گے ڈیڑھ برس میں بلدیہ کلرسیداں میں ایک روپے کا کام نہیں ہوا اندرون شہر گلیاں کھنڈرات میں بدل چکی ہیں بچوں اور معمر افراد کا چلنا مشکل ہو چکا بلدیہ اندرون شہر حالات بہتر بنانے کی بجائے خوبصورتی کے نام پر کروڑوں روپے پانی کی طرح بہا رہی ہے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | August 11, 2025):
The Pakistan Peoples Party (PPP) Kallar Syedan has strongly opposed a new road reconstruction project worth Rs. 200 million, criticising the plan to demolish the existing, well-constructed Pindi Choa Road in the inner city. PPP leaders have called the project a massive waste of public funds and have warned the Kallar Syedan Municipal Committee and the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) to reconsider their approach.
PPP Kallar Syedan Tehsil President, Muhammad Ijaz Butt, stated that the road was built during Chaudhry Nisar Ali Khan’s tenure and is still in excellent condition. He criticized the municipal authorities for allocating such a large sum for unnecessary reconstruction without consulting local citizens, business owners, or even members of the PML-N.
He urged Punjab Chief Minister Maryam Nawaz to send an investigative team to assess the current condition of the road before allowing any further action. “Beautification of the city is welcome,” he said, “but not at the cost of destroying a perfectly functional road and wasting taxpayers’ money.”
Butt added that the PPP would launch strong resistance against the demolition and would not allow this exemplary road to be broken unnecessarily. He also challenged the local PML-N leadership to explain how they will justify this to the public in the future.
Furthermore, he criticized the Municipal Committee for its failure to improve the deteriorating condition of inner-city streets over the past 18 months, where walking has become difficult for children and the elderly. “Instead of addressing the real issues, they are pouring millions into a cosmetic project under the banner of beautification,” he concluded.
کلرسیداں سے جشنِ آزادی کا آغاز مسلم لیگ ن سے عوامی وابستگی کا اعتراف ہے، خواتین رہنما
Starting Independence Day Celebrations from Kallar Syedan Reflects Public Loyalty to PML-N, Say Women Leaders

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,اگست، 2025):—مسلم لیگ ن کی ارکان اسمبلی آسیہ ناز تنولی،ھما چغتائی اور صنم مشتاق نے کہا ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کلرسیداں سے کرنے کا مقصد کلرسیداں کے لوگوں کی مسلم لیگ ن سے وابستگی کا کھلا اعتراف ہے یہ مسلم لیگ ن کے جانثار وفادار لوگوں کی سرزمین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام کلرسیداں میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر سابق رکن قومی اسمبلی نثار تنویر شیرازی کی رہائشگاہ منگلورہ پر منعقدہ خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان دینا ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد اور قربانیوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے پاکستان مفکر اسلام علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی عملی تعبیر ہے جسے قائد اعظم رح کی سیاسی بصیرت اور تاریخی قربانیوں سے حاصل کیا گیا مملکت پاکستان کے حصول کے لیئے وہ لوگ ہمارے ہیرو ہیں جو آگ و خون کے دریا کو عبور کر کے پاکستان پہنچے انہوں نے کہا کہ قوم اب 9 مئی اور 10 مئی والوں میں نمایاں فرق جان چکی ہے نو مئی والوں نے قومی اداروں اور شہدا کی توہین کی جبکہ دس مئی والوں نے بھارتی جارحیت کو بدترین شکست دی ہے عمران خان قومی اسمبلی میں کھڑا ہو کر کہتے تھے کہ کیا میں بھارت پر حملہ کر دوں؟ مگر جب بھارت نے رات کی تاریکی میں ہم پر جنگ مسلط کی تو ہم نے چھپ کر نہیں اعلانیہ ان کے اندر جاکر انہیں مقام عبرت بنایا بھارت آج بھی شکست کے زخم چاٹ رھا یے ہماری افواج نے یہ شاندار فتح اپنی پیشہ وارانہ امور میں مہارت اور ایک مضبوط سیاسی قیادت و حکومت کی بھرپور حمایت کی بدولت حاصل کی ہم آج اگر رات کو سکون کی نیند سوتے ہیں تو اس کا سہرا جنرل عاصم منیر اور ہماری مسلح افواج کو جاتا ہے جن کی کامیابیوں کی گواہی آج دنیا دے رہی ہے
رکن قومی اسمبلی حناچغتائی نے کہا کہ اس بار ہم بیان المرصوص کی فتح و نصرت کے بعد شاندار انداز میں منا رہے ہیں ہماری افواج نے خود سے کئی گنا بڑے بھارت کو اس کے گھر کے اندر مار کر شکست دی ہے مودی آج بھی زخم چاٹ رھا یے دنیاعالم ہماری افواج کی فتح کی گواہی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ نو مئی والوں نے قوم کو انتشار اور فساد کے سوا کچھ نہ دیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک آج ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے ملک کے اندر بھی دھشتگردوں کی کمر توڑی جا رہی ہے ملک تحفظ و سلامتی کے لیئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا
رکن پنجاب اسمبلی صنم مشتاق نے کہا کہ جشن آزادی تجدید عہد ہے کہ ہم قیام پاکستان کے مقاصد کے مطابق ملک کو ترقی یافتہ مضبوط مملکت بنا کر دم لیں گے ہماری افواج اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ ملک کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال باہر سکتی ہیں ہمارے سیاست دان دانشمند ہیں یہ آج اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں دنیا ہماری باتوں کو سن رہی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان کی فتح دراصل نواز شریف کے ایٹمی دھماکوں کا تسلسل ہے کچھ ناداں کہتے تھے کہ ایٹم بم کی کیا ضرورت ہے یہ ایٹم بم ہی ہے جو آج ہماری آزادی کی ضمانت ہے۔مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کی صدر نثار تنویر شیرازی نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن نواز شریف شہباز شریف نے حکومت کی ملک کے ترقی کی آج مریم نواز کی وزارت اعلی میں پنجاب۔ بڑی تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رھا ہے ملک کو کمزور اور ڈیفالٹ تک پہنچانے والے تمام عناصر آج جیلوں میں اپنے کیئے کی سزا بھگت رہے ہیں بیان المرصوص کی فتح کے بعد ہمیں جشن آزادی کو زیادہ بہتر انداز میں منا چاہیئے اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی صدر مرہم اقبال جنجوعہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اور جشن آزادی کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا۔
PML-N Labour Wing Holds Independence Day Ceremony in Kallar Syedan, Pays Tribute to Quaid-e-Azam, Expresses Confidence in Shehbaz & Maryam Nawaz
کلر سیداں میں مسلم لیگ ن لیبر ونگ کی یوم آزادی تقریب، قائداعظم کو خراجِ عقیدت، شہباز و مریم نواز پر اعتماد کا اظہار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,اگست، 2025):—مسلم لیگ ن لیبر ونگ ایم سی کلر سیداں کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں زیر صدارت صدر مسلم لیگ لیبر ونگ چوہدری عابد اللہ سیٹھی منعقد ھوئی جس کا آغاز راجہ عدنان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا چوہدری کاشف جنرل سیکرٹری لیبر ونگ نے قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی اور ونگ کے تمام ممبران نے شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بے مثال کوششوں اور کاوشوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی گئی۔
Inter-Club Independence Day Volleyball Championship to Begin in Kallar Syedan on August 14, 32 Teams to Participate
کلرسیداں میں انٹر کلب جشنِ آزادی والی بال چیمپیئن شپ 14 اگست سے شروع، 32 ٹیمیں حصہ لیں گی




