DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Main Accused in Lasani Fraud Scandal Anis-ur-Rehman Arrested via Interpol
لاثانی فراڈ سکینڈل کا مرکزی ملزم انیس الرحمان انٹرپول کے ذریعے گرفتار، متاثرین کی رقم واپسی کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اگست2025)
لاثانی چکس اینڈ لاثانی آئل ٹریڈرز فراڈ سکینڈل کا مرکزی ملزم انیس الرحمن کو قومی احتساب بیورو نے انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر لیا،مذکورہ شخص نے ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ کے بھی35افراد سے1کروڑ سے اوپر کا فراڈ کیا تھا،کہوٹہ کے متاثرین نے اعلیٰ حکام سے اپنی ڈوبی ہوئی رقم واپس دیلانے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاثانی چکس اینڈ لاثانی آئل ٹریڈرز کی لاہور سمیت پورے پاکستان میں کئی برانچز کام کر رہی تھیں اور یہ جعل ساز کمپنی چکس اور آئل ٹریڈنگ کرتی تھی، ذرائع کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً چالیس ہزار لوگوں نے اس کمپنی میں انویسٹمنٹ کی تھی اور تقریبا اسی ارب روپیہ اس کمپنی نے جعل سازی سے لوگوں سے اکٹھا کیا اور کمپنی کا سی ای اوا نیس الرحمان اربوں روپے لوٹ کر چار سال قبل اپنے تمام دفاتر بند کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا، جس کے خلاف ملک بھر کے لوگوں نے مختلف عدالتوں اور نیب میں ہزاروں شکایات درج کرائی، گزشتہ دنوں نیب نے کاروائی کرتے ہوئے انٹر پول کے ذریعے انیس الرحمن کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا اور نیب نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مالی سکینڈل کے متاثرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فراڈ سکینڈل میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اورمتاثرین کو ان کی ڈوبی ہوئی رقم واپس دلائی جائے۔
Mator (Pothwar.com– Kabir Ahmed Janjua, August 11, 2025):
The National Accountability Bureau (NAB) has arrested Anis-ur-Rehman, the main accused in the Lasani Cheques & Lasani Oil Traders fraud scandal, through Interpol. The suspect allegedly defrauded over 35 individuals in Kahuta alone, with fraud exceeding Rs. 10 million, in addition to thousands across the country.
According to reports, Lasani Cheques & Lasani Oil Traders operated multiple branches across Pakistan, including Lahore, and lured people into investing in cheque-based and oil trading schemes. Sources confirm that approximately 40,000 individuals invested in the fraudulent scheme, resulting in a staggering Rs. 80 billion being collected through deception.
Anis-ur-Rehman, the CEO of the company, disappeared four years ago after shutting down all company offices and fleeing abroad. Thousands of complaints were filed against him in courts and with NAB.
Recently, NAB successfully collaborated with Interpol to arrest and extradite Anis-ur-Rehman back to Pakistan. Investigations have now been initiated.
Victims from Kahuta and across the country are urging the government to take strict action against all those involved in the scam and to ensure that the defrauded amounts are recovered and returned to them.
کہوٹہ میں ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں، فٹنس سرٹیفکیٹ اور مکمل کاغذات لازمی قرار
Strict Action in Kahuta Against Transport Law Violations; Fitness Certificates and Complete Documents Made Mandatory
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اگست2025)
قانون سب کے لیے برابر ہے،تمام ٹرانسپورٹر حضرات قوانین کا احترام کریں کسی قسم کی رعائت نہیں کی جائے گی،ٹریفک رولز پر مکمل عمل درآمد کریں فٹنس سرٹیفیکیٹ روٹ پرمٹ سمیت اپنی گاڑیوں اپنے کاغذات مکمل رکھیں گے،تفصیل کے مطابق انچارج ٹریفک کہوٹہ انسپیکٹر راجہ مستنصر، اور انسپیکٹر افضال الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایت پر سرکل انچارج چوہدری قاسم کی جانب سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ بالخصوص کہوٹہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے کاغذات مکمل رکھیں گے اور لوڈنگ سے پرہیز کریں گے اور تیز رفتاری سے کسی بھی صورت ڈرائیونگ نہیں کریں گے رواں ماہ کہوٹہ کی پبلک ٹرانسپورٹ جن کے کاغذات مکمل نہ تھے تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر پانچ گاڑیوں کے خلاف ایف ائی ار کا اندراج کیا گیا ہے اور اور متعدد گاڑیوں کو سواریوں کے ساتھ بدتمیزی کاغذات مکمل نہ ہونے اور غفلت لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے پر بھاری جرمانہ عائد کیے گئے مزید بھی تمام ٹرانسپورٹر حضرات کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنے کاغذات مکمل رکھیں جس میں فٹنس سرٹیفیکیٹ روٹ پرمٹ اور پبلک سروس لائسنس کا ہونا لازمی ہے اس کے علاوہ دوران سفر کوئی بھی گاڑی والا سواریوں کے ساتھ بدتمیزی نہیں کرے گا اور نہ ہی زائد کرایہ وصول کریں گے اگر زائد کرائے اور بدتمیزی کی شکایت موصول ہوئی تو بلا تفریق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
The mother of Assad and Hamid Satti passed away; Large Attendance of Political and Social Figures at Funeral
ہوتھلہ نئی آبادی والے اسدمحمو د ستی (اسلام آباد پولیس) اور حامد ستی کی والدہ سپرد خاک




