DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Tehsildar Malik Saeed Nawaz Among 36 Officers Promoted from Grade 16 to 17 Across Punjab

تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید نواز سمیت 36 تحصیلدار گریڈ 16 سے 17 میں ترقی پا گئے

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 10 اگست 2025):
حکومت پنجاب نے تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید نواز سمیت صوبے بھر کے 36 تحصیلداروں کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دے دی ہے۔ یہ ترقی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن نمبر No.SOA-ااا(S&GAD)3(4)2025 کے تحت عمل میں آئی۔

ترقی پانے والوں میں مختلف اضلاع کے تحصیلدار شامل ہیں، جن میں مری کے طاہر عزیز، خانیوال کے حافظ اقبال محمود، ساہیوال کے رانا محمد ارشد خان، عارف والا کے محمد نوید، کلرکوٹ کے کلیم اللہ خان، لاہور لیک انڈسٹریز کے عثمان علی، ہارون آباد کے وسیم حسن راجہ، کوٹلی ستیاں کے جاوید اقبال، خوشاب کے محمد ریاض خان، صادق آباد کے عابد اقبال رانا، ٹیکسلا کے فہیم ارشد، ظفر وال کے فیصل ندیم، راجن پور کے محمد حنیف، اور کئی دیگر شامل ہیں۔

اس اہم فیصلے کو افسران اور عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے اور اسے حکومت پنجاب کا میرٹ پر مبنی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | August 10, 2025):
The Government of Punjab has promoted 36 Tehsildars, including Malik Saeed Nawaz from Kahuta, from Grade 16 to Grade 17. The decision was made under official notification No.SOA-III(S&GAD)3(4)2025 issued by the Services & General Administration Department (S&GAD).

Among those promoted are notable officers from various districts, including Tahir Aziz (Murree), Hafiz Iqbal Mehmood (Khanewal), Rana Muhammad Arshad Khan (Sahiwal), Muhammad Naveed (Arifwala), Kaleem Ullah Khan (Kallar Kot), Usman Ali (Lake Industries, Lahore), Waseem Hassan Raja (Haroonabad), Javed Iqbal (Kotli Sattian), Muhammad Riaz Khan (Khushab), Abid Iqbal Rana (Sadiqabad), Faheem Arshad (Taxila), Faisal Nadeem (Zafarwal), Muhammad Hanif (Rajanpur), and many others.

The promotion has been welcomed by administrative circles and is seen as a merit-based initiative by the Punjab government.

یوسی دوبیرن کلاں میں گیس سروے مکمل، کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری

Gas Survey Completed in UC Doberan Kallan, Development Projects Worth Millions Underway

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اگست2025)
یوسی دوبیرن کلاں میں گیس سروئے مکمل ہو گیا ہے، کھدائی اور پائپ بچھائی کا کام بھی جلد شروع ہو گا،حلقے بھر میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام شروع ہیں انشاء اللہ ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد ہماری یونین کونسل کی عوام کے تمام مسائل ان کی دھلیز پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت،سابق امید وار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد نے معززین علاقہ کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پراسپین بار سلوناکے معروف کاروباری شخصیت راجہ عمران بشارت، چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹر ڈ)ملک کلیم حسین اعوان، راجہ عزیز آف سکوٹ بھی موجود تھے،سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمدنے مزید کہا کہ حلقہ پی پی سیون میں جتنے بھی کام ہوئے ہیں وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئے ہیں پی ٹی آئی کا دور حکومت میں صرف پکڑ دھکڑ رہی ہے انہوں نے صرف مسلم لیگ ن کی قیادت سے جیلوں میں ڈالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا جبکہ آج جو کچھ ہو رہا ہے یہ مُکافاتِ عَمَل ہے،راجہ ندیم احمد نے مزید کہا کہ الخمداللہ پاکستان فتنہ کی سیاست سے نکل کر اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت پاکستان کو ایشن ٹائیگر بنے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button