DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Body of 13-Year-Old Girl Missing from Kahuta Found in Nala Ling

کہوٹہ میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والی 13 سالہ بچی کی لاش نالہ لنگ سے برآمد

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،07,اگست2025)— دو دن پہلے کہوٹہ شہرسے لاپتہ ہونے والی 13 سالہ بچی کی لاش نالہ لنگ سے برآمد۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو کہوٹہ منتقل کیا۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے محلہ چاہات سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ بچی، جو 4 اور 5 اگست کی درمیانی شب ننگے پاؤں گھر سے باہر نکلی اور لاپتہ ہو گئی تھی۔ گزشتہ روز اس کی لاش روات کی یونین کونسل مغل کے علاقے نالہ لنگ سے نیم برہنہ حالت میں برآمد ہوئی۔نالے لنگ میں لاش کی موجودگی کی اطلاع پر مقامی افراد نے فوری طور پر لاش کو پانی سے باہر نکالا اورمقامی پولیس کو اطلاع دی۔پولیس تھانہ کہوٹہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر کیا۔بچی کی شناخت تانیہ دختر محمد وارث کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کی عمر تقریباً 13 سال ہے۔بچی کی گمشدگی کی رپورٹ 4 اگست 2025 کو تھانہ کہوٹہ میں درج کرائی گئی تھی۔ جس میں اس کی ذہنی حالت درست نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی۔پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir — August 7, 2025):
The body of a 13-year-old girl, who went missing from Kahuta two days ago, has been recovered from Nala Ling in Union Council Mughal, Rawat. Police have taken custody of the body and shifted it to THQ Hospital Kahuta.

According to details, the girl, identified as Tania, daughter of Muhammad Waris, was a resident of Mohallah Chahat in Tehsil Kahuta. She reportedly left her home barefoot during the night between August 4 and 5 and subsequently went missing. Her family had filed a missing person report at Kahuta Police Station on August 4, mentioning that the girl had mental health issues.

On receiving information about a body in Nala Lang, local residents rushed to the scene and pulled the body from the water. They immediately informed the local police. Kahuta police arrived at the site and transferred the body to the Tehsil Headquarters Hospital in Kahuta for further investigation.

The body was found in a semi-naked condition, raising serious concerns. Police have initiated a thorough investigation, considering multiple angles to determine the circumstances surrounding the girl’s death.

کہوٹہ: یونین کونسل مٹور کے نوجوان حافظ راجہ سیف اللہ کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا

Funeral Prayer of Young Hafiz Raja Saifullah Offered in the Native Village of UC Mator

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،1اگست2025)— گزشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے راجہ اسد اللہ مرحوم کے 16سے 17سالہ اکلوتے جوان بیٹے،راجہ ضیاء اللہ اور راجہ عمران اللہ کے بھتیجے حافظ راجہ سیف اللہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤ ں مٹور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی شخصیا ت معززین علاقہ،سابق بلدیاتی اراکین، مقامی افراد اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔ نماز جنازہ ممتاز مذہنی شخصیت خطیب مکی جامع مسجد قاری عثمان عثمانی نے پڑھایا۔

Ali Asghar Minhas was Congratulated by Political and Social Figures on Returning from Umrah

علی اصغر منہاس کو عمرہ کی سعادت پر سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،7اگست2025)
علی اصغر منہاس کو عمرئے کی ادائیگی پرظفر کیانی،زاہد رشیدسمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد،ممیال کے رہائشی علی اصغر منہاس جو گذشتہ دنوں عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے،گذشتہ روز قبل علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات،ظفراقبال کیانی، محمد رشید ممیال،زاہد رشید ممیال،ظفراقبال کیانی اور اویس کیانی نے علی اصغر منہاس کی رہائش گاہ تشریف لائے اور انہیں عمرئے کی ادائیگی مبارکباد پیش کی علی اصغر منہاس نے اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کو مدینے پاک کی کھجوریں پیش کی اور آب زم زم بھی پیلایا، محمد رشید ممیال،زاہد رشید ممیال،ظفراقبال کیانی اور اویس کیانی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button