DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat: Pothwar Water Board to Be Established for Long-Term Bulk Water Supply to Islamabad and Rawalpindi
سلام آباد و راولپنڈی میں طویل مدتی پانی کی فراہمی کے لیے پوٹھوہار واٹر بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06,اگست، 2025):— راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے مفاد میں طویل مدتی پانی کی بلک میں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پوٹھوہار واٹر بورڈ کے نام سے ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جو ایک کارپوریٹ باڈی ہو گا اس سے جڑواں شہروں کے پانی کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی ، پانی تربیلا ڈیم سے لایا جائے گا ، یہ بورڈ ایکٹ کے تحت قائم کیا جا رہا ہے جس کے ایکٹ کا مسودہ (پوٹھوہار واٹر بورڈ ایکٹ، 2025) تیار کر لیا گیا ہے جو مشاورت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو بھجوا دیا گیا ،
ذرائع کے مطابق بورڈ ایک چیئرمین اور بارہ اراکین پر مشتمل ہوگا، وفاقی سیکرٹری داخلہ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، بورڈ کے ممبران میں چیئرمین سی ڈی اے ، سیکرٹری محکمہ آبپاشی پنجاب، صدر راولپنڈی کینٹ بورڈ، صدر چکلالہ کینٹ بورڈ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آبی وسائل، ایم ڈی واسا ، ڈی جی آر ڈی اے ، ایڈمنسٹریٹر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد وغیرہ کے علاوہ دو نجی ٹیکنیکل ممبران بھی بورڈ کا حصہ ہونگے جن کا تقرر وفاقی حکومت تین سال کی مدت کیلئے کرے گی،
بورڈ کا سیکرٹریٹ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ہوگا ،ذرائع کے مطابق ایکٹ کی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی ، مجوزہ ایکٹ کے تحت بورڈ اپنا سیکرٹریٹ اگر مناسب سمجھے تو دوسری جگہ بھی قائم کر سکے گا ، اس بورڈ کا مقصد اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری اور راولپنڈی کو بلک واٹر کی پائیدار، مساوی اور محفوظ فراہمی کو یقینی بنانا اور بلک واٹر ذرائع، آبی ذخائر، بلک واٹر ٹرانسپورٹ سسٹم اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، ترقی، انتظام اور آپریشن کو ریگولیٹ کرنا ہے،
اس ایکٹ کے ذریعے بلک واٹر ذرائع کے انتظام کی نگرانی کیلئے ایک خود مختار ادارہ قائم کرنا، آپریشن میں شفافیت کو یقینی بنانا، آلودگی کو روکنے، بنیادی ڈھانچے کی حفاظت، اور عوامی مفاد میں طویل مدتی پانی کی حفاظت کو فروغ دینا ہے، بورڈ کی طرف سے کی جانے والی تمام تازہ تقرریاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی اور انہیں پنشن، گریجویٹی یا سرکاری ملازمت میں اس کے بعد ریگولرائزیشن کا کوئی حق نہیں دیا جائے گا۔
Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 06 August, 2025):
In a major move to address the long-term water needs of Islamabad and Rawalpindi, a new institution named Pothwar Water Board is being established. The board will function as a corporate body and aims to improve the management and distribution of bulk water supply to the twin cities. The water will be sourced from Tarbela Dam, and a formal draft of the Pothwar Water Board Act, 2025 has already been prepared and shared with relevant stakeholders for consultation.
According to official sources, the board will consist of a chairman and 12 members. The Federal Secretary of Interior will serve as the chairman. Other members will include the Chairman of CDA, Secretary of Punjab Irrigation Department, Presidents of Rawalpindi and Chaklala Cantonment Boards, Additional Secretary of the Ministry of Water Resources, MD WASA, DG RDA, and the Administrator of DHA Islamabad, along with two private technical experts to be appointed by the federal government for a three-year term.
The board’s secretariat will be based at the CDA headquarters, but under the proposed act, it may establish its office elsewhere if deemed necessary.
The primary goals of the board include:
-
Ensuring sustainable, equitable, and secure bulk water supply to Islamabad Capital Territory and Rawalpindi.
-
Planning, developing, managing, and regulating water sources, reservoirs, transportation systems, and related infrastructure.
-
Establishing an autonomous body to oversee operations with transparency.
-
Preventing water pollution, protecting infrastructure, and promoting long-term water conservation in the public interest.



