کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05,اگست، 2025):—کلرسیداں میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف آپریشن جاری،مزید 30 افغانیوں کو گرفتار کرلیا گیا اس طرح تین ایام میں اب تک 80 افغانیوں کو گرفتار کرکے ریفیوجی سینٹر راولپنڈی منتقل کیا جا چکا ہے حالیہ کاروائی بھی چوآ خالصہ، سہوٹ اور کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں کی گئی آپریشن کے دوران پولیس نے اُن افراد کو حراست میں لیا جو کسی بھی قانونی سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم تھے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | August 5, 2025):
The crackdown against illegally residing Afghan nationals continues in Kallar Syedan, with 30 more individuals taken into custody. This brings the total number of arrests to 80 over the past three days.
The latest operations were carried out in Choa Khalsa, Sahot, and other areas of Kallar Syedan. According to police sources, those arrested were found to be living in Pakistan without any legal travel or residency documents. All detainees have been transferred to the refugee centre in Rawalpindi for further processing.
Authorities have stated that similar actions will continue in the coming days to identify and detain undocumented foreign nationals residing in the region.
ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں احمد ارشد محمود نے بدفعلی کے تین مختلف مقدمات میں نامزد ملزمان کو مقدمات سے باعزت بری کر دیا
Additional Sessions Judge Kallar Syedan Acquits Accused in Three Separate Sodomy Cases
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05,اگست، 2025):—ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں احمد ارشد محمود نے بدفعلی کے تین مختلف مقدمات میں نامزد ملزمان کو مقدمات سے باعزت بری کر دیا ہے۔ سماعت کے دوران استغاثہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔محمد افضال سکنہ بھورہ حیال نے 5ستمبر 2024 کو مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کے سوتیلے بیٹے 15 سالہ محمد یوسف کو زین نے پکڑ کر پانی میں غوطے دیئے اور نازیبا حرکات کی کوشش کی۔ مسماۃ عاصمہ طاہر سکنہ سکوٹ نے 3مارچ 2021 کو مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرے پڑوسی عبداللہ نے میرے 8 سالہ بیٹے محمد ریحان کو اپنے گھر بلا کر اس کیساتھ بدفعلی کرنیکی کوشش کی،محمد ضمیر سکنہ میانہ موہڑہ نے 31 دسمبر 2023 کو مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرے 8 سالہ بیٹے طلحہ ضمیر کو سبحان احمد نے اسے رسی سے ہاتھ پاوں باندھ کر بدفعلی کی، معزز جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کی ذاتی اشیا (اگر کوئی ہو) جو ان کی تلاشی کے دوران برآمد کی ہوں تو وہ ملزمان کو واپس کر دی جائیں۔
Mankiala: Nawa-i-Waqt Correspondent Sheikh Shuja ur Rehman Wedding Reception, Attended by Prominent Figures
مانکیالہ: روزنامہ نوائے وقت کے نامہ نگار شیخ شجاع الرحمان کا ولیمہ، معزز شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05,اگست، 2025):—مانکیالہ میں روزنامہ نوائے وقت کے نامہ نگار شیخ شجاع الرحمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار،فرانس کے معروف کاروباری محمد علی،شیخ ساجد الرحمان، فیصل سلیم،ابرار حسین، راجہ شہزاد یونس، راجہ عامر مظہر،عبدالحمید مغل،شیخ حسن ریاض، طارق بٹ،اصف علی شاہ،انوار حسین،ماسٹر محمد ظہیر،حاجی طارق تاج،حاجی صغیر بھولا، محمدسلیمان قریشی،شیخ سلیمان شمسی،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan: Niece of Ch. Muhammad Mushtaq and the Sister of Muhammad Sameer Minhas passed away in the UK; a Funeral was Held in Saroha Chaudhrian
کلرسیداں: چوہدری محمد مشتاق کی بھانجی اور محمد سمیر منہاس کی ہمشیرہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں، نماز جنازہ سروہا چوہدریاں میں ادا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05,اگست، 2025):—سابق رکن بلدیہ کلرسیداں چوہدری محمد مشتاق کی بھانجی اور سیاسی و کاروباری شخصیت محمد سمیر منہاس کی ہمیشرہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں نمازہ جنازہ کلرسیداں کے قریب سروہا چوہدریاں میں ادا کی گئی جس میں سابق ناظم شیخ حسن ریاض، چوہدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،راجہ ندیم احمد، راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ محمد مجید،چوہدری اخلاق حسین،سردار محمد آصف، چوہدری شاہدگجر، پرویز اختر منہاس،ناصر منہاس،سردار صلاح الدین احمد،چوہدری طارق تاج، صغیر بھولا و دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan: Former Vice Chairman Munazir Iqbal Janjua’s Father Haji Muhammad Zaffar Janjua Passes Away; Funeral Held in Nandna Jattal
کلرسیداں: سابق وائس چیئرمین مناظر اقبال جنجوعہ کے والد حاجی محمد ظفر جنجوعہ انتقال کر گئے، نماز جنازہ نندنہ جٹال میں ادا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05,اگست، 2025):—سابق وائس چیئرمین یوسی بشندوٹ مناظر اقبال جنجوعہ کے والد محترم حاجی محمد ظفر جنجوعہ انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں نندنہ جٹال میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،محمد زبیر کیانی،راجہ صفدر کیانی،راجہ ندیم احمد،قاسم مشتاق کیانی،چوہدری محمد حنیف،قاضی عماد یاسر،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری محمد احسان و دیگر نے شرکت کی۔