DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Operation Against Illegal Afghan Residents in Sahot, Choa Khalsa: 50 Detained
کلر سیداں; سہوٹ اور چوآخالصہ میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن، 50 افراد گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03,اگست، 2025):—کلر سیداں میں مقیم افغانوں کے خلاف آپریشن، کلرسیداں پولیس نے سیداں شہر،سہوٹ اور چوآخالصہ میں آپریشن کے ذریعے 50 افغان باشندوں کوتحویل میں لے کر نہیں افغانستان منتقلی کے لیئے رفیوجی کیمپ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین کے مطابق چوآ خالصہ شہر، سہوٹ اور کلر سیداں شہر میں غیر قانونی قیام پذیر افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کے دوران 11 خواتین سمیت 50 افغانیوں کو گرفتار کر لیا جن میں چار سال سے لے کر ستر برس کے بزرگ بھی شامل تھے پولیس آپریشن اس تیزی کے ساتھ کیا گیا کہ کسی کو ہلنے کی بھی گنجائش نہ ملی تمام حراست میں لیئے گئے 50 افغانیوں کو راولپنڈی کیمپ میں منتقل کردیا گیا
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | August 3, 2025):
Local police in Kallar Syedan launched a major operation against Afghan nationals residing illegally in the area. During coordinated raids in Kallar Syedan city, Sahot, and Choa Khalsa, police detained 50 Afghan individuals, including 11 women. The detainees were later transferred to the refugee camp in Rawalpindi for eventual repatriation to Afghanistan.
According to Sub-Inspector Syed Sibtain Al-Husnain, the operation was carried out swiftly and decisively to prevent any resistance or escape. Among those detained were elderly individuals as old as 70 years and children as young as four. The operation aimed to address illegal residency and security concerns in the region. All 50 individuals are now in the custody of immigration authorities at the Rawalpindi refugee camp.
کلر سیداں میں صرف ایک اسٹور پر سرکاری نرخوں پر چینی دستیاب
Sugar Available at Official Rate Only at One Store in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03,اگست، 2025):—کلرسیداں میں صرف ایک اسٹور پر سرکاری نرخوں پر چینی دستیاب ہے اس کے علاؤہ کلرسیداں اور ملحقہ دیہات و قصبات میں کہیں بھی چینی دستیاب ہی نہیں جس دوکاندار سے چینی طلب کریں وہ معزرت کر لیتا ہے کہ جبکہ کلرسیداں شہر میں چوآ روڈ پر واقعہ حماد کیش اینڈ کیری کے مالک شیخ ذوالفقار تحصیل کلرسیداں کے واحد دوکاندار ہیں جن کے ہاں ہر وقت سرکاری نرخوں 173 روپے فی کلو چینی دستیاب ہے انہوں نے صارفین کو پیشکش کی کہ وہ سرکاری نرخوں پر چینی کی مطلوبہ خریداری کے لیئے ان کے اسٹور سے رجوع کریں ان کی ڈیمانڈ کے مطابق چینی سرکاری نرخوں پر دستیاب ہے
14-Year-Old Student Dies in Motorcycle Accident Near Choha Khalsa
چوآخالصہ: موٹرسائیکل حادثے میں 14 سالہ طالب علم جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03,اگست، 2025):—چوآخالصہ کے قریب 14 سالہ طالب علم موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گیا متوفی کلاس ہفتم کا طالب علم تھا اور سفیر احمد سکنہ حیدری کالونی چوآخالصہ کا فرزند تھا جو بغیر نمبر کے موٹرسائیکل پر بغیر ہیلمٹ کے سرصوبہ شاہ جانے کے لیے گھر سے روانہ ہوا سہوٹ صدرہ میں موٹرسائیکل تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر دیوار سے جا ٹکرایا جس سے معٹرسائیکل سوار ثمر شدید زخمی ہوا اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
Kallar Syedan Police Seize 11kg of Hashish from Peshawar-Based Drug Dealer
کلر سیداں پولیس کی کارروائی، پشاور کے منشیات فروش سے 11 کلوگرام چرس برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03,اگست، 2025):—کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے رھائشی منشیات فروش کے قبضے سے 11 کلو گرام کے قریب چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس منگال بائی پاس پربسلسلہ گشت موجود تھی کہ اسی دوران ایک شخص موٹر سائیکل کی پشت پر بیگ لگائے چوکپنڈوری روڈ کی جانب سے انتہائی تیز رفتاری سے آ تا دکھائی دیا جو پولیس پارٹی کو چیکنگ میں مصروف دیکھ کر یکدم موٹر سائیکل بدون نمبر کو روک کر واپس مڑنے لگا جسے مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے تعاقب کر کے اسے قابو کر لیا، بعد از دریافت اس کا نام سجاد خان سکنہ پشاور معلوم ہوا کو بیگ کو اتار کر پڑتال عمل میں لانے پر بیگ کے اندر سے پیلی ٹیپ سے لپٹی ہوئی دس عدد پیکٹس سلیٹ نما برآمد ہوئے جنہیں بذریعہ چاقو ٹیپ کاٹ کر پڑتال پر چرس گردہ برنگ بلیکش برائون برآمد ہوئی جن کی بذریعہ ڈیجیٹل سکیل الگ الگ وزن کرنے پر کل چرس 10948 گرام ہوئی۔کلرسیداں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی یے۔مقامی حلقوں نے منشیات کی لعنت کے خلاف جاری کلرسیداں پولیس کی خصوصی مہم کا سراہا یے۔
Development Projects Underway in Kallar Syedan; My Son Will Contest Next Election: Raja Sagheer Ahmed
کلرسیداں میں تعمیر و ترقی کے منصوبے جاری، اگلے الیکشن میں بیٹا امیدوار ہوگا: راجہ صغیر احمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03,اگست، 2025):—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ کلرسیداں کے تمام دیہات و قصبات میں تعمیر و ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی نگرانی نیسپاک جیسا ادارہ کر رھا یے وہی اس کی معیاری تعمیر کا زمہ دار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں تحصیل امن کمیٹی کے رکن مسعود احمد بھٹی کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایک ارب اٹھاون کروڑ کی لاگت سے کلرسیداں سے دھانگلی سڑک کی کارپٹ تعمیر مکمل ہو چکی اب اس کے اطراف شولڈرز اور لائن مارکنگ کے اختتامی کام جاری ہیں اس سڑک کے لیئے رقوم حمزہ شہباز کی وزارت اعلی کے پنجاب کے بجٹ میں مختص کیئے تھے اس کے علاؤہ کلرسیداں میں آٹھ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام آخری مراحل میں ہے نئے بجٹ میں بھی درجن کے قریب سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز مختص کیئے گئے ہیں کلرسیداں شہر میں نئے اسپورٹس اسٹیڈیم اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما سینٹر کے لیئے خطیر رقوم رکھی گئی ہیں دوبیرن روڈ سے جوچھہ ممدوٹ اور چوآ روڈ سے جسوالہ سڑکوں کی تعمیر آئندہ چند ایام میں شروع ہو رہی ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے اپنی اننگز مکمل کر لی ہے آئندہ الیکشن میں نہیں میرا بیٹا بیرسٹر احمد صغیر راجہ لڑیں گے جس کے لیے انہوں نے عوام رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے میں ایک محنت کش ہوں عوام نے مجھے تین بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب کرکے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا یہ اظہار ہی میری سیاست کا کل اثاثہ ہے۔
My Seat Belongs to Imran Khan, Peaceful Protests Will Continue: Ch. Javed Kausar




