DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Kallar Syedan: Admissions Begin at First Girls’ Degree College in Jhatta Hathial

کلر سیداں: جھٹہ ہتھیال میں پہلا گرلز ڈگری کالج فعال، داخلے شروع

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02,اگست، 2025):—مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جھٹہ ہتھیال میں یکم اگست سے طالبات کے لئے فرسٹ ائر کے داخلے شروع ہو گئے ہیں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اٹھارہ کروڑ کی لاگت سے انتہائی تیز رفتاری سے تکمیل کے مراحل طے کرنے والا یہ کالج علاقہ روات کا پہلا گرلز کالج ہے جو نہ صرف اس علاقے کی بیٹیوں کو انٹر اور ڈگری سطح کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے راولپنڈی جانے کی اذیت سے نجات دلائے گا بلکہ ان کے والدین پر ٹرانسپورٹ کے بھاری اخراجات کا بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔،راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے نتائج کے اعلان کے فوری بعد فرسٹ ائر کے داخلے شروع کروانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بچیوں کا قیمتی سال ضائع نہ ہو، ساتھ ساتھ ایس این ای کی منظوری اور سٹاف کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوتا رہے گا لیکن کالج پرنسپل کو چارج ملنے اور بنیادی سٹاف کی تعیناتی سے کالج آپریشنل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اس کالج کو علاقہ کا ماڈل کالج بنایا جائے گا جس سے راولپنڈی شہر میں واقع کالجز پر داخلوں کے بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | August 2, 2025):
Engineer Qamar-ul-Islam Raja, Member of the National Assembly from the Pakistan Muslim League (N), has announced that admissions for first-year students at the newly established Government Girls Degree College in Jhatta Hathial began on August 1.

In his message, he highlighted that the college—constructed at a cost of Rs. 180 million and completed at an impressively fast pace—is the first girls’ college in the Rawat region. This institution will spare local students the hardship of traveling to Rawalpindi for intermediate and degree-level education and will also relieve their families from the heavy burden of transport expenses.

The decision to initiate admissions immediately after the announcement of Rawalpindi Board exam results is intended to prevent any loss of an academic year for female students. While the formal approval for SNE (Schedule of New Expenditures) and full staff appointments are still in progress, the college has already been made operational with the appointment of a principal and essential staff.

Raja also expressed his commitment to transforming this college into a model institution for the region, which is expected to significantly reduce admission pressure on colleges located in Rawalpindi city.

کلر سیداں: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں شعبہ کامرس کا باضابطہ آغاز، آئی کام میں داخلے شروع

Kallar Syedan: Commerce Department Officially Launched at Govt Associate College, I.Com Admissions Begin

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02,اگست، 2025):—گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کلرسیداں میں سرکاری طور پر شعبہ کامرس قائم کر دیا گیا طلبہ آج بروز ہفتہ سے آئی کام میں داخلے کے لیئے گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج کلرسیداں سے صبح 8 سے دن ایک بجے تک رجوع کر سکتے ہیں ہفتہ میں چھ ایام کلاسیں ہوں گی جس میں آئی کام،اکاونٹنگ،معاشیات،بزنس میتھ اور شماریات کی تعلیم دی جائے گی جس کے لیئے تجربہ کار فیکلٹی،کشادہ کلاس رومز،جدید کمپیوٹر لیب،لائبریری، انٹرنیٹ اور سستے تعلیمی پیکج کی سہولیات میسر ہوں گی تحصیل کلرسیداں اور شرقی گوجرخاں کے طلبہ اس جدید معیاری سہولت سے استفادہ کریں۔

Kallar Syedan: PTI City President Daniyal Kayani’s Father-in-Law Imtiaz Kayani Passes Away

کلر سیداں: پی ٹی آئی سٹی صدر دانیال کیانی کے خسر امتیاز کیانی انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02,اگست، 2025):—پی ٹی آئی کلرسیداں سٹی کے صدر دانیال کیانی کے خسر محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ہیڈ کلرک امتیاز کیانی انتقال کر گئے نمازجنازہ گوجرخاں روڈ کلرشہر میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سابق ارکان اسمبلی میجر ریٹائرڈ لتاسب ستی، کرنل محمد شبیر اعوان،حافظ سہیل اشرف ملک کے علاؤہ پی ٹی آئی کے عہدیداران راجہ جاوید، ملک شوکت،محمد شہزاد، پروفیسر محمد سفیر، عثمان شاہد،شیخ محمد فیاض،ماسٹر محمد اجمل،راشد کیانی،مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی، کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،رکن امن کمیٹی مسعود احمد بھٹی،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی شیخ حسن سرائیکی،عابد زاھدی،ملک مناظر حسین، چوہدری توقیر اسلم، نمبردار اشفاق کیانی و دیگر نے شرکت کی۔

Doberan Kalan: Haji Yasir Ali Kayani and Son Return Home After Performing Umrah

دوبیرن کلاں: حاجی یاسر علی کیانی اور فرزند عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02,اگست، 2025):—نواحی قصبہ دوبیرن کلاں کی معروف کاروباری شخصیت حاجی یاسر علی کیانی اور ان کے فرزند عمار بن یاسر کیانی عمرہ کی سعادت حاصل کر کے بعد وطن لوٹ آئے ان کے دوست احباب اور فیلمی نے انہیں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button