DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Utility Stores Shut Down Nationwide; All Operations Suspended, Goods Shifted to Warehouses
ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند، تمام آپریشن معطل، اشیاء ویئر ہاؤس منتقل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01,اگست، 2025):—ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا گیا,حکومت کی ہدایت پر ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز معطل، اشیائے خوردونوش اور دیگر سامان ویئر ہاؤس منتقل
وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔پوٹھوار ڈاٹ کوم کے مطابق اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر کے تمام ذونل مینجرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے اسٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل جمعرات سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاوٴسز کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی آپریشن بند کرنے کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے ادارے کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے تمام ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا اور وزارت خزانہ کی کمیٹی اس معاملے پر کام کاررہی ہے تاہم ملازمین کے احتجاج کے باعث معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | August 1, 2025):
The federal government has ordered the complete suspension of operations of all utility stores across the country. Following these instructions, the Utility Stores Corporation has shut down all its outlets, and the sale of food and household items has been officially halted starting Thursday.
According to Pothwar.com, an official notification has been issued by the Utility Stores Corporation to all zonal managers across Pakistan. The letter clearly states that the purchase and sale of goods at all stores have ceased, and all food supplies and other merchandise have been moved to designated warehouses.
The Board of Directors of the Utility Stores Corporation has confirmed the closure and suspended all organisational activities accordingly.
Meanwhile, government sources revealed that all employees of the Utility Stores will be offered a golden handshake. The Ministry of Finance has formed a committee to work on this plan; however, the process has been delayed due to ongoing protests by employees.
قتل کیس: نجیب اللہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ، وقار کی عبوری ضمانت منظور
Murder Case: Najeebullah Sent on Two-Day Physical Remand, Waqar Granted Interim Bail
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01,اگست، 2025):— علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محترمہ سدرۃ النسا نے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم نجیب اللہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں احمد ارشد محمود نے اسی قتل کے دوسرے ملزم محمد وقار کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت 5 اگست کے روز عدالت طلب کر لیا ہے۔یاد رہے کہ 17 جون کو دوبیرن کلاں شہر میں چھریوں کے وار سے 50 سالہ شخص مظہر حسین کو قتل کر دیا گیا تھا اور مقتول کی ہمشیرہ صغیرہ بی نے عدنان،محمد الیاس، وقار اور نجیب اللہ کو ملزم نامزد کر دیا تھا جس پر پولیس نے ملزمان عدنان اور محمد الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جبکہ گزشتہ روز ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کلر سیداں نے نجیب اللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر کے جسمانی ریمانڈ کےلئے پولیس کے حوالے کر دیا تھا جس کا جمعرات کے روز علاقہ مجسٹریٹ نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے پولیس کر دیا۔
Staff and Equipment of Govt. Commerce College Kahuta Shifted to Kallar Syedan College, Case Pending in Court
گورنمنٹ کامرس کالج کہوٹہ کا عملہ اور سامان کلر سیداں کالج منتقل، کیس عدالت میں زیر سماعت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01,اگست، 2025):—گورنمنٹ کامرس کالج کہوٹہ کے سامان اور عملے کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلرسیداں منتقل کر دیا گیا عملے کے چھ ملازمین میں سے ایک محکمانہ ترقی کے باعث کلرسیداں سے جا چکے ہیں اور دیگر عملے کے پانچ ملازمین کلرسیداں کالج میں موجود ہیں کالج کے پرنسپل راجہ شاہد لیاقت کے مطابق کیس عدالت میں زیر سماعت ہے کہوٹہ میں کالج نجی عمارت میں چل رھا تھا محکمہ تعلیم نے کرایہ کی ادائیگی سے معزرت کرلی تھی جس کے بعد عدالت کی اجازت سے سامان کو کلرسیداں کالج منتقل کردیا گیا اور گورنمنٹ کالج کہوٹہ نے بھی اپنے ہاں شعبہ کامرس متعارف کرا دیا جبکہ اس کالج کی منتقلی کا کیس بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
UK-Based Pakistani Family Scammed Out of £250 While Buying Mangoes Online
برطانیہ میں پاکستانی آم خریدنے کے شوقین پاکستانی خاندان سے نوسر باز نے 250 پاؤنڈ لوٹ لیے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01,اگست، 2025):—برطانیہ میں پاکستانی آم سستے داموں خرید کو چوسنا پاکستانی نژاد فیملی کو مہنگا پڑ گیا نوسرباز 250 اسٹرلنگ پونڈ وصول کر کے رفوچکر ہو گیا تفصیلات کے مطابق برطانیہ سمیت یورپ ع دیگر ممالک میں آج کل پاکستانی آم چونسہ کی بڑی مانگ اور دھوم ہے برطانیہ میں یہ 25 پونڈ میں دوکان پر دستیاب ہے جبکہ نیٹ پر ایک نوسرباز گروہ نے ملتان کے معروف آم فروش کی دوکان کا لوگو استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر شہزاد ملتانی مینگو کا مارکہ استعمال کرتے ہوئے نہ صرف برطانیہ میں دستیاب پاکستانی آموں کے نرخوں میں نصف کی کمی کردی بلکہ ہوم ڈیلیوری کا بھی چکمہ دے دیا جس سے برطانیہ میں موجود کئی پاکستانی اس کا نشانہ بن گئے جنہوں نے شہزاد ساجد سکنہ ملتان کے بنک اکاؤنٹ میں فی کس 250 برطانوی اسٹرلنگ پونڈ کے مساوی رقم ارسال کر دی نوسرباز نے رقوم وصول کر کے اپنا نمبر ہی بند کردیا اور اب سوشل میڈیا پر بھی دستیاب نہیں اس طرح پاکستانی آج کل جہاں ہر طرف نوسر بازی کی وارداتوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں وہیں انہوں نے اب سمندر پار پاکستانیوں کو لوٹنے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے جس سے پاکستان کی بدنامی میں اضافہ ہو رھا یے
Kallar Syedan: Traffic Inspector Amir Rehman and Warden Zaheer Awarded Shield and Cash Prize for Outstanding Performance
کلر سیداں: ٹریفک انسپکٹر عامر رحمان اور وارڈن ظہیر کو اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈ اور نقد انعام




