DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Patwari Suspended After Drowning of Three Children in Seasonal Stream Near Choha Khalsa

چوآخالصہ نالے میں تین بچوں کے ڈوبنے پر پٹواری احسان اختر معطل، ضلعی انتظامیہ کا حیران کن اقدام

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28,جولائی، 2025):—ٹکال گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین کمسن بچے چوآخالصہ کے برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کیوں گے؟پٹوار سرکل چوآخالصہ کے پٹواری احسان اختر کو معطل کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ضلعی انتظامیہ کا نادر شاہی فرمان۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل گاؤں ٹکال کے تین کمسن بچے گھروں سے نکلے اور اڑھائی کلومیٹر دور پٹوار سرکل چوآخالصہ کے گاؤں پیرحالی کی حدود میں نالہ سریں میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جس پر انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور اس سارے حادثے کا زمہ دار حلقہ پٹواری ٹھہرایا گویا اس نے ان تینوں بچوں کو گہرے پانی میں دھکا دے کر مار ڈالا ہو بعد ازاں واقعہ کے روز مقامی کریش مشین کے مالکان کو اس ساری صورتحال کا زمہ دار ٹھہرایا گیا جن کی برساتی نالے میں جابجا کئی فٹ تک کھدائی اموات کا موجب بنتی ہے پہلی شب کو ہی ذمہ داران کے خلاف حلقہ پٹواری احسان اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا جس کا پٹواری نے اس قدر اثر لیا کہ اسے دل کا دورہِ پڑ گیا اسے راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں معالجین نے اسے اسٹنٹ ڈال دیا وہ مقررہ مدت آرام کرنے کے بعد واپس ڈیوٹی پر آیا تو اسے انکشاف ہوا کہ وہ تو بچوں کے ڈوب جانے کی وجہ سے معطل ہو چکا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | July 28, 2025):
In a startling move by the district administration, Patwari Ihsan Akhtar of Patwar Circle Choha Khalsa has been suspended and served a notice following the tragic drowning of three young children from the village of Tikal in a seasonal stream (Nala Sareen).

According to details, a few weeks ago, three minors from Tikal village wandered about 2.5 kilometers from home to the Nala Sareen stream in the Pirhali area under the jurisdiction of Choha Khalsa Patwar Circle. While swimming, the children tragically drowned. The incident shocked local authorities, and surprisingly, the blame was directed at the area’s Patwari, as if he had personally pushed the children into deep water.

Later, responsibility for the tragedy was shifted to the owners of a local crushing machine operating near the stream. Their excavation activity along the seasonal stream had allegedly created dangerously deep pits, which may have contributed to the drowning.

Ironically, on the very night of the incident, a police case was filed against the crush machine owners on behalf of Patwari Ihsan Akhtar. The emotional toll of the situation was so severe that the Patwari suffered a heart attack. He was rushed to Rawalpindi, where doctors inserted a stent to stabilise his condition.

After taking medical leave and returning to duty, Ihsan Akhtar was shocked to discover he had been suspended due to the children’s drowning incident — a decision that many in the community are calling arbitrary and unjust.

جماعت اسلامی کلر سیداں کے زیر اہتمام ممبرز کنونشن پنڈی روڈ پر منعقد

Jamaat-e-Islami Kallar Syedan to Hold Members’ Convention

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28,جولائی، 2025):—جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام آج بروز اتوار پنڈی روڈ کے شادی ہال میں صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک ممبرز کنونشن کا انعقاد, جس میں جماعت اسلامی پنجاب کے نائب قیم رسل خان بابر،اشرف بلال،عتیق احمد عباسی مہمانان خصوصی ہوں گے تمام اہل علاقہ سے اس پروگرام میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی کلرسیداں کی طرف سے دعوت عام دی گئی ہے۔

Two Convicted in Kallar Syedan Drug Cases, Sentenced to 9 Years in Prison

چرس برآمدگی کے دو مقدمات میں دو مجرمان کو 9،9 سال قید اور جرمانے کی سزا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28,جولائی، 2025):—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں احمد ارشد محمود نے چرس برآمد گی کے دو مختلف مقدمات میں گرفتار مجرمان محمد شکیل سکنہ سموٹ اور ثاقب اعظم سکنہ بشندوٹ کو جرم ثابت ہونے پر 9،9سال قید اور،80، 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرمان کو مزید تین ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی ۔ یاد رہے کہ تھانہ کلر سیداں پولیس نے 26 اگست 23 کو مجرم محمد شکیل کے قبضے سے 1200 سو گرام جبکہ12 اگست 24 کو مجرم ثاقب اعظم کے قبضے سے 2110گرام چرس برآمد کی تھی۔

Religious Leaders Condemn Arrest of Maulana Ataullah Bandyalvi, Call It an Attack on Religious Harmony

ولانا عطا اللہ بندیالوی کی گرفتاری کی شدید مذمت، علما کا اقدام کو امن کے خلاف قرار دینے کا اعلان

 کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28,جولائی، 2025):— جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی عاملہ کے رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی،قاری یوسف رشیدی،مولانا نور محمد، مولانا محمد حزیفہ،مفتی تاج الرحیم،مولانا عبد اللہ شاہ،مولانا مصباح چترالی، مولانا عبد الرزاق،راجہ ضیا احمد بشیر،حاجی محمد افضل،کپٹن ملک محمد رمضان،مولانا امداد اللہ،انجمن تاجران کلرسیداں کے سرپرست اعلی حاجی ریاست حسین،انجمن تاجران چوآ روڈ کے صدر حاجی طارق تاج و دیگر نے ملک کے معروف عالم دین مولانا عطا اللہ بندیالوی کی گرفتاری اور فیصل آباد منتقلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے امن سے کھیلنے کے مترادف اقدام قرار دیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مولانا عطا اللہ بندیالوی نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیئے جراتمندانہ کردار ادا کیا مگر پولیس نے انہیں دھوکے سے اعلی حکام سے ملاقات پر آمادہ کیا وہ اپنے وکیل کے ہمراہ آ رہے تھے کہ راستے میں پولیس نے انہیں دھوکے سے گرفتار کر لیا وہ صحابہ و اہلبیت کے محب اور نمائندے تھے جن کی گرفتاری سے کروڑوں لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز ملک بھر کے دینی مدارس میں اس بابت اجلاس طلب کرلیئے گئے جہاں صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

Wife of Former UC Dhakhali Chairman Candidate Raja Muhammad Shabbir Passes Away in Bhora Qalbi

بھورہ قلبی میں سابق امیدوار چئیرین یوسی دکھالی راجہ محمد شبیر کی اہلیہ انتقال کر گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28,جولائی، 2025):—سابق امیدوار چئیرین یوسی دکھالی راجہ محمد شبیر کی اہلیہ محترمہ، سابق چئیرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کی بھانجی اور رہنما پی ٹی آئی کلرسیداں راجہ ہارون جنجوعہ کی ممانی انتقال کر گئیں نمازجنازہ رات گئے گاؤں بھورہ قلبی میں ادا کی گئی جس میں پنجاب اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی کے ریجنل ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل عمیر اعظم راجہ،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق چئیرمینوں راجہ ظفر اقبال بگھاروی، راجہ شوکت جنجوعہ، راجہ الطاف اور سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ کرنل(ر) سعید جنجوعہ، راجہ ذلفقار راجہ واحد، دانش کیانی،فیصل کیانی،راجہ عبدالجبار، ،آصف کیانی،علی جنجوعہ، راجہ اشفاق، راجہ محسن،قاسم رضا و دیگر نے شرکت کی۔

Kashmir Issue Revived on Global Stage After Indo-Pak Conflict, Says AJK Minister Raja Muhammad Sadiq


پاک بھارت جنگ کے بعد مسئلہ کشمیر کو نئی زندگی ملی ہے، عالمی سطح پر دوبارہ تسلیم کیا جارہا ہے، وزیر آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28,جولائی، 2025):—آزاد جموں و کشمیر کے وزیر راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پاک بھارت جنگ سے ایک نئی زندگی ملی ہے عالمی سطح پر اب اس مسئلے کو دوبارہ تسلیم کیا جارہا ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آباد کشمیری مہاجرین کی نشستوں پر سیاست کرنے والے کشمیریوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گےتقسیم کشمیر کی ہر ایک سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے پاکستان میں مہاجرین کی نشستیں مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ملی ہیں تاکہ جب بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے تو اس میں پاکستان میں بسنے والے تمام مہاجرین اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں اس کے پیچھے آباؤ اجداد کی قربانیاں شامل ہیں ان سیٹوں کی وجہ سے چوتھی نسل کی پاکستان میں شناخت برقرار ہے،
ہمارے بڑوں نے بوقت ہجرت جو ظلم وستم برداشت کیے ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں سابقہ ادوار میں مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا تھا مگر موجودہ حکومت اور پاک فوج نے فیلڈ مارشل حافظ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو شکست فاش دے کر مسئلہ کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اب چند شر پسند عناصر آزادی کے بیس کیمپ میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایشو پیدا کر کے کشمیریوں کو تقسیم کیا جائے ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا کی جا سکے ریاست انتشار کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ایسے عناصر کے خلاف اکٹھے ہو کر کھڑا ہونا چاہیے، قومی اداروں کو مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان آئے روز جانوں کا نظرانہ پیش کرکے ملک کی حفاظت کررہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر ان عناصر کی سازشوں کا مقابلہ کریں اور مسئلہ کشمیر پر ایک جاندار موقف اختیار کرتے ہوئے اسے دنیا بھر میں اجاگر کریں، مظلوم کشمیریوں نے تکمیلِ پاکستان کی خاطر ہر طرح کی قربانی دی ہے، آج غزہ اور فلسطین میں جو ظلم وستم ہورہا ہے اور اس پر جس طرح مسلم امہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے وہ قابل افسوس ہے، وقت ہے کہ متحد ہو کفر کا مقابلہ کیا جائے ،انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام و فوج نے ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھی ہے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئندہ برس ازادکشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی جس ریاست میں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

Religious Parties Unite Against Arrest of Allama Attaullah Bandyalvi, Demand Immediate Release or Face Protest Movement


علامہ عطا اللہ بندیالوی کی گرفتاری کے خلاف تمام مذہبی جماعتیں متحد، رہائی کا مطالبہ، بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28,جولائی، 2025):—تمام مذہبی جماعتوں کا ایک مشترکہ اجلاس ہفتہ کی سہ پہر دارالعلوم تعلیم القرآن میں منعقد ہوا جس میں جمعیت اشاعت التوحید والسنت،جمعیت اہل سنت،جمعیت علمائے اسلام،سنی علما کونسل،پاکستان شریعت کونسل،مرکزی علما کونسل،نوجوانان توحید و سنت،جماعت اسلامی سمیت علمائے اکرام و دیگر نے شرکت کی مولانا اشرف علی،صاحبزادہ ڈاکٹر عتیق الرحمان،مولانا محمد نذیر فاروقی،مفتی ضیاالرحمان،مفتی عبدالسلام،مولانا ظہور علوی،مولانا ظہیر،مفتی مشتاق احمد اور مولانا احسان اللہ چکیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا علامہ عطا اللہ بندیالوی کی گرفتاری ملت کی تقسیم کی مذموم کوشش ہے ہم وحدت کے قائل ہیں ہماری اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پیر کی شام تک عطا اللہ بندیالوی کو رھا نہ کیا گیا تو ہم تحریک چلائیں گے جس کی ساری زمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اسے فوری واپس لے کر کروڑوں لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی دور کرے ہم نے کبھی نفرت نہیں پھیلائی ہمیشہ ملت واحدہ کے لیئے کام کیا انہوں نے کہا کہ آج گستاخ صحابہ دندناتے پھر رہے ہیں حکومت نفرت پھیلانے والوں کا راستہ روکنے میں ناکام ہے مگر جو امت کے اتحاد کے لیئے کوشاں رہتا ہے اس کی گرفتاری نے کئی سوالات جو جنم دیا ہے عطا اللہ بندیالوی ہمیشہ شان رسالت و صحابہ کے ترجمان رہے اس سے کسی کو کیا تکلیف ہے انہوں نے کہا کہ صحابہ کتابی ہیں نہ تاریخی ہیں یہ قرآنی ہیں حکومت ہوش کے ناخن کے انہیں مقدمہ واپس لے کر پیر کے روز رھا کرے ورنہ ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button