DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Unlicensed Clinic Sealed; Warning Issued to Lab Over Irregularities

عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران نجی کلینک کو سر بمہر جبکہ لیبارٹری کے مالک کو وارننگ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,جولائی، 2025):—ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے چوکپنڈوری میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران نجی کلینک کو سر بمہر جبکہ لیبارٹری کے مالک کو وارننگ جاری کر دی ۔جاری پریس رہلیز کے مطابق ہیلتھ آفیسر نے سنٹری انسپکٹر عمران توقیر کے ہمراہ آذان میڈیکل سنٹر چوکپنڈوری ،خالد میڈیکل سنٹر بھاٹہ روڈ،عائشہ کلینک بھکڑال روڈ اور ایکسیلنٹ کیئر لیبارٹری پنڈی روڈ چوکپنڈوری کا دورہ کیا۔عائشہ کلینک میں مستند ڈاکٹر موجود نہ ہونے اور پی ایچ سی رجسٹریشن کی عدم دستیابی پر پی ایچ سی ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کلینک کو سر بمہر کر دیا جبکہ ایکسیلنٹ لیبارٹری میں پتھالوجسٹ کے اوقات کار واضح نہ لکھنے پر وارننگ جاری کر دی گئی۔محکمہ صحت کلر سیداں نے مستقبل میں عطائیت کےخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Dr. Farhat Ibrahim

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi | July 20, 2025): Deputy District Health Officer Kallar Syedan, Dr. Farhat Ibrahim, took action against quack doctors in during an inspection, sealing a private clinic and issuing a warning to a laboratory.

According to the press release, the health officer, accompanied by Sanitary Inspector Imran Tauqir, visited Azan Medical Centre (Chauk Pindori), Khalid Medical Centre (Bhatta Road), Ayesha Clinic (Bhakral Road), and Excellent Care Laboratory (Pindi Road, Chauk Pindori).

At Ayesha Clinic, the absence of a qualified doctor and lack of PHC registration led to the clinic being sealed under the PHC Act 2010. The Excellent Care Laboratory received a warning for failing to display the working hours of its pathologist.

The Kallar Syedan Health Department has announced its commitment to intensifying future crackdowns on unlicensed practitioners.

صدر بار ایسوسی ایشن کا محمد عبدالہادی کو خراج تحسین، علاقے کا فخر قرار دیا

Karate Champion Muhammad Abdul Hadi Honored by Kallar Syedan Bar Association for International Achievements

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,جولائی، 2025):— صدر بار ایسوسی ایشن کلر سیداں سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کراٹے کھلاڑی محمد عبدالہادی علاقے کا اثاثہ اور فخر ہیں اور انٹرنیشنل سطح پر ان کی شاندار کارکردگی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن کلر سیداں میں کراٹے کھلاڑی محمد عبدالہادی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔ کراٹے کوچ ماسٹر پرویز اقبال وکی، عامر حسین بھٹی ایڈووکیٹ، محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ، منشا عباسی ایڈووکیٹ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر بار ایسوسی ایشن نے اس موقع پر مزید کہا کہ محمد عبدالہادی معروف کراٹے کوچ پرویز اقبال وکی کے فرزند ہیں جو خود بھی کراٹے کی دنیا میں ایک مقام رکھتے ہیں،عبدالہادی کی یہ کامیابی والدین کی تربیت کیساتھ ساتھ ان کی اپنی محنت عزم کا نتیجہ ہے جس نے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔کوچ ماسٹر پرویز اقبال وکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا میں منعقدہ قومی چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا لیکن ان کے بیٹے محمد عبدالہادی نے کراٹے کے مختلف مقابلوں میں اپنی مہارت کا بھر پور مظاہرہ کر کے مختلف میڈلز اپنے نام کر لئے۔

Renovated Rural Revenue Centre Inaugurated in Kallar Syedan, Praised as a Model of Public Service

کلر سیداں میں دیہی مرکز مال کا افتتاح، عوامی خدمت کا بہترین نمونہ قرار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,جولائی، 2025):—دیہی مرکز مال پٹوار سرکل کلرسیداں کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد اس کی افتتاحی تقریب ہفتہ کے روز ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،اسسٹنٹ کمشنر جہلم اشتیاق اللہ نیازی، تحصیلدار بابر اسلام ملک، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں خالد عباسی نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ تحصیل کلرسیداں و تحصیل گوجرخان کے گرداوران، پٹواریاں، اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاؤہ سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،جنید بھٹی، ملک محمد زبیر،عاطف اعجاز بٹ،عابد زاہدی،شیخ حسن سرائیکی، چویدری شاہد گجر،چوہدری نعیم بنارس و دیگر نے بھی شرکت کی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا کہ کلرسیداں کے عوام نہایت مخلص، مہمان نواز اور بااخلاق ہیں، جنہیں میں آج بھی محبت سے یاد کرتا ہوں۔ یہاں گزارا ہوا میرا وقت ہمیشہ یادگار رہے گا۔ رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ سب سے پہلے راجہ شعبان پٹواری نے دیہی مرکز مال دھمالی کے قیام سے عوامی خدمت کی شروعات کی، اور اب پٹواری محمد اخلاق بھٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت دیہی مرکز مال کلرسیداں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا، جو قابلِ فخر اقدام ہے۔ انہوں نے سپاسنامہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلرسیداں میں پٹوار کمپلیکس کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں اس سے تحصیل بھر کے پٹواریوں کے ایک ہی چھت تلے دفاتر قائم کرنے کی سہولت میسر آئے گی جس سے عوام علاقہ کو بھی ان تک بہتر رسائی ملے گی۔انہوں نے پٹواریوں پر زور دیا کہ وہ بلاخوف خطر کام کریں کسی سفارش کو خاطر میں نہ لائیں حقدار کو حق دلوا کر اپنی دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی بہتر کر لیں۔تحصیلدار کلرسیداں بابر اسلام ملک اور دیگر معززین نے بھی دیہی مرکز کی بہتری میں شامل افراد کی کاوشوں کو سراہا اور اسے عوامی خدمت کا بہترین نمونہ قرار دیا۔راجہ محمد صابر اور چوہدری جمیل اختر نے پٹواریوں کے مسائل پیش کیئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے مرکز کا معائنہ کیا اور اسے کلرسیداں کی انتظامیہ کا ایک مثبت قدم قرار دیا جو مستقبل میں شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔

Kallar Syedan Police Arrest Two Drug Dealers, Recover Over Three Kilograms of Hashish

کلر سیداں: دو منشیات فروش گرفتار، تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,جولائی، 2025):—کلر سیداں پولیس نے دو منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر تین کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔ پولیس کے مطابق ملزم فضل ربی سکنہ دیر سے 1550 گرام جبکہ ممتاز حسین سکنہ چوآ خالصہ کے قبضہ سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی۔دونوں منشیات فروش مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Kallar Syedan Woman Files FIR After Son Threatened with Viral Video for Refusing Sexual Abuse

بدفعلی کےلئے مجبور اور انکار پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی ,جناح کالونی کلرسیداں کی ایک خاتون نے مقدمہ درج کروایا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,جولائی، 2025):—جناح کالونی کلرسیداں کی ایک خاتون نے مقدمہ درج کروایا کہ چار ماہ قبل 15 سالہ علی سکنہ جناح کالونی نے میرے 10 سالہ بیٹے موحد انجم سے زبردستی زیادتی کا ارتکاب کیا اور اس دوران ملزم نے میرے بیٹے کی ویڈیو بھی بنا لی تھی جس کے بارے میں ہمیں بعد میں علم ہوا،گزشتہ ر وز علی مذکور نے میرے بیٹے کو دوبارہ بدفعلی کےلئے مجبور کیا اور انکار پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Show More

Related Articles

Back to top button