DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Suicide Attempt Foiled in Nala Ling, Young Man Rescued in Time
نالہ لنگ میں خودکشی کی کوشش ناکام، نوجوان بچا لیا گیا

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،20جولائی2025)— گزشتہ روز نالہ لنگ میں خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ نوجوان کو بچا لیا گیا۔ میونسپل کمیٹی اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں نالہ لنگ میں نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے احکامات کے تحت ندی نالوں میں نہانے، مچھلی پکڑنے اور کناروں پر کھڑے ہونے پر مکمل پابندی عائد ہے۔
اسی سلسلے میں ڈیوٹی پر مامور سیول ڈیفنس اور میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے نالہ لنگ میں ایک نوجوان کو کودنے کی کوشش کرتے ہوئے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک لیا۔واقعے کی اطلاع فوری طور پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم کو دی گئی۔ جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو تحویل میں لیا اور پولیس تھانہ کہوٹہ منتقل کر دیا۔ یوں ایک قیمتی جان ضائع ہونے سے بچ گئی۔پولیس تھانہ کہوٹہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شعیب کے مطابق نوجوان کی شناخت علی ولد محمد ارشد، عمر تقریباً 22 سال سکنہ جنجور کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کی ذہنی حالت مکمل طور پر درست نہیں لگتی۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, July 20, 2025):
A suicide attempt in Nala Ling was successfully averted yesterday, as a young man was rescued just in time by civil defence and municipal committee personnel. Their swift action prevented what could have been a tragic loss of life.
According to details, the Assistant Commissioner of Kahuta had earlier imposed a complete ban on bathing, fishing, and standing along the banks of rivers and streams. During routine duty, personnel from Civil Defence and the Municipal Committee spotted a young man attempting to jump into Nala Ling. They quickly intervened and stopped him from carrying out the act.
The incident was immediately reported to the Chief Officer of the Municipal Committee Kahuta, Ahmad Bilal Makhdum, who arrived at the scene. The young man was taken into custody and later transferred to Kahuta Police Station.
Assistant Sub-Inspector Shoaib of Kahuta Police stated that the young man was identified as Ali, son of Muhammad Arshad, aged approximately 22, and a resident of Janjore. Sources indicate that the individual may be suffering from mental health issues.
Thanks to the vigilance and timely response of local authorities, a precious life was saved.
کہوٹہ: بھوں روڈ پر اندوہناک فائرنگ، 4 افراد قتل، مقدمہ درج
Kahuta: Four Killed in Gruesome Firing Incident on Bhoun Road, FIR Registered..Latest Update

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،20جولائی2025)— بھوں روڈ پر اندوہناک فائرنگ سے چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ بھون روڈ پر قتل کی لزا خیزواردات میں چار افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیا اور ایس پی صدر نبیل کھوکھر، ڈی ایس پی کہوٹہ افضل لودھی اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے گے۔ محمد یعقوب نے تھانہ کہوٹہ میں تحریری درخواست دی کہ ثمر اقبال، مدثر اقبال، جنید گل، متین کیانی اور شعیب کیانی گزشتہ روز میرے گھر آئے تھے۔ محمد یعقوب کے مطابق ان بھتیجا ثمر اقبال کسی کام کے سلسلہ میں نکلا اور کہاکہ واپس آجائے گا۔ لیکن واپسی نہ ہونے پر وہ مدثر اقبال اور لیاقت حسین کے ہمراہ بھوں روڈ کی طرف روانہ ہوئے۔ تو ویگو ڈالہ میں موجود ثمر اور اس کے ساتھی سامنے سے واپس آرہے تھے۔ راستے میں گھات لگائے ٹیکتی نما پہاڑی اور جھاڑیوں میں چھپے ملزمان جن میں شیر بہادر، حافظ رستم، خان جابر، مبین،سبحان اور آٹھ سے نو مسلح افراد نے ویگوڈالہ پر فائرنگ شروع کردی۔ اس ویگو ڈالے میں موجود تمام افراد دم توڑ گئے۔ اور ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ موضع بھون میں قتل ہونے والے 4افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ کہوٹہ میں 5نامزد اور 9نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 302, 341, 427, 148,149,کے تحت محمد یعقو ب کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش کاآغاز کر دیا۔یا د رہے کہ مقتول ثمر اقبال کافی عرصہ سے اشتہاری تھا اور پولیس کو کئیں مقدمات میں مطلوب تھا۔
Kahuta Municipal Chief Officer Ahmed Bilal Makhdum Promoted to Grade 19
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم گریڈ 19 میں ترقی پا گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جولائی2025)
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم کو گریڈ 18 سے گریڈ19 میں ترقی دے دی گئی محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے 19 نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے احمد بلال مخدوم اب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم کو گریڈ 18 سے گریڈ 19میں ترقی ملنے پر میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر خلیل الرحمان اور انفورسمنٹ انسپکٹر راجہ عامر اشتیاق نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم کی گریڈا نہیں میں ترقی کی خوشی میں سٹاف میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر انہوں نے احمد بلال مخدوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خلیل الرحمان اور راجہ عامر اشتیاق کا کہنا تھا کہ احمد بلال مخدوم کی ترقی ان کی محنت، دیانت داری اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اُن کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں اور نظم و ضبط میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ کہوٹہ ٹاؤن کے سیکرٹر ی ذوالفقار حسن، محمد شفیق،ملک زین العابدین نے بھی احمد بلال مخدوم کومبارکباد پیش کی ہے۔
PML-N Kahuta Leaders Congratulate Raja Iftikhar Ahmed Khan on Performing Hajj
پاکستان مسلم لیگ ن کہوٹہ کے رہنماؤں کی راجہ افتخار احمد خان کو حج کی مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جولائی2025)
امیدوار برائے صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض اور دیگر راجا افتخار احمد خان کو حج کی مبارکباد پیش کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل حلقہ پی پی سیون کے رہنماء امیدوار برائے صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض نے سہنسہ ہاوس آزاد کشمیر جا کر امیدواراسمبلی راجا افتخار احمد خان کو حج کی مبارکباد پیش کی اس موقع راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان، راجہ مظہر جنجوعہ آف ممیام اور راجہ خورشید آف گوہڑہ بھی موجود تھے، امیدواراسمبلی راجا افتخار احمد خان نے اپنے معزز مہمانوں کو مدینے پاک کی کھجوریں اور آب زم زم پیش کیا اور چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض اور دیگر تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔
FIR Registered in Kahuta Over Brutal Murder of Four; 5 Named and 9 Unknown Suspects Accused
کہوٹہ: چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج، پانچ نامزد اور نو نامعلوم افراد پر اندھا دھند فائرنگ کا الزام

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جولائی2025)
گذشتہ روز قبل کہوٹہ بھون روڑ پر4 افراد کے قتل کے الزام میں مقتول کے چاچا محمد یعقوب کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں 5 نامزد اور 9 نا معلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ،302،341،427،148،149 کے تحت مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق علیوٹ کے رہائشی عمر اقبال، مدثر اقبال، جنید گل، متین کیانی اور شعیب گزشتہ شب محمد یعقوب کے گھر آئے تھے۔ محمد یعقوب کے مطابق اس کا بھتیجا ثمر اقبال اپنے ساتھیوں سمیت کسی کام کے سلسلے میں نکلا اور کہا کہ واپس آجائے گا، لیکن واپسی نہ ہونے پر وہ مدثر اقبال اور لیاقت حسین کے ہمراہ بھون روڈ کی طرف روانہ ہوا۔ محمد یعقوب کے مطابق ویگو ڈالہ جس میں ثمر اور اس کے ساتھی سوار تھے، سامنے سے آرہا تھا کہ اچانک فیکری نما پہاڑی اور جھاڑیوں میں چھپے ملزمان جن میں شیر بہادر، حافظ رستم، خان جابر، مبین، سبحان اور آٹھ سے نو نا معلوم مسلح افراد شامل تھے، نمودار ہوئے اور اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملے کے نتیجے میں ثمر اقبال، جنید گل، متین کیانی اور شعیب شدید زخمی ہو گئے۔ ملزمان نے ویگو ڈالے سے زخمیوں کو باہر نکالا اور زمین پر گرا کر دوبارہ فائرنگ کی۔ محمد یعقوب کے مطابق شیر بہادر نے موقع پر تمام زخمیوں کو چیک کیا اور موت کی تصدیق کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس تھا نہ کہوٹہ نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ علاقے میں خوف وہر اس کی فضا قائم ہے۔ پولیس کے مطابق جلد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جائے گی۔
Prominent Political and Social Figures Attend Funeral of Raja Firaaq, Cousin of Raja Javed of Skot
معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے راجہ فراق کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی، راجہ جاوید کے کزن سپردِ خاک




