DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Jamaat-e-Islami Holds Protest Against Inflation and Soaring Fuel Prices

کلر سیداں میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19,جولائی، 2025):—جماعت اسلامی کلرسیداں نے مہنگائی،بجلی اور پٹرول کی بڑھتی ہو قیمتوں کے خلاف کلرسیداں میں احتجاجی ریلی نکالی۔جس میں مولانا قاسم الحق،جاوید اقبال،عبدالودود عامر،وقاص جاوید اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے امیر جماعت اسلامی کلرسیداں زون محمد توقیر اعوان نے شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملک و قوم پر مشکل وقت آتا ہے تو صرف جماعت اسلامی ہی قوم کے ساتھ کھڑی دکھائی دیتی ہے آئی پی پیز کا مسئلہ ہو یا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو،گندم اور چینی کا بحران ہو جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی دکھائی دیتی ہے ہم ووٹوں اور پیسوں کی نہیں اصولی سیاست کرتے ہیں ہمارا نصب العین خدا کی زمین پر خدا کے نظام کا نفاذ ہے ہمیں درپیش مسائل سے بھی اسی وقت نجات ملے گی جب یہاں اللہ کے دین اسلام کا نفاذ کو گا انہوں نے کہا کہ پون صدی سے چند خاندانوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے گھوم پھر کر یہ باری باری اقتدار کے مزے لیتے ہیں مگر عوام کو قرضوں میں جھکڑ کر انہیں مہنگائی بے روزگاری اور دہشتگردی جیسے مسائل سے دوچار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط چند خاندان جب چاہتے ہیں چینی امپورٹ ایکسپورٹ کر کے اپنوں کو نوازتے ہیں یہ لوگ ملک سے مخلص ہیں نا ہی قوم کے وفادار ہیں ان کا موقع اقتدار کے ذریعے خاندانی مفادات کا تحفظ ہے۔لہذا اب قوم کو ان ظالموں سے نجات کے لیے متحد ہو کر جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا اگر قوم اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہتی ہے تو اسے جماعت اسلامی کو تخت پر لانا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا واحد ملک میں نظام اسلام کے نفاذ میں مضمر ہے جماعت اسلامی کے سوا دیگر جماعتیں اسلامی نظام سے مخلص ہیں نہ وہ قوم کو موجودگی گرداب سے نکالنا چاہتی ہیں لہذہ قوم ایک بار جماعت اسلامی کو موقع دے کر آزما لے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 19, 2025): Jamaat-e-Islami Kallar Syedan organised a protest rally against rising inflation, electricity tariffs, and skyrocketing petrol prices. The rally was attended by local leaders, including Maulana Qasim-ul-Haq, Javed Iqbal, Abdul Wadood Aamir, Waqas Javed, and others.

Addressing the participants, Muhammad Tauqir Awan, Ameer of Jamaat-e-Islami Kallar Syedan Zone, stated that whenever the nation faces difficult times, only Jamaat-e-Islami stands firmly with the people. Be it the issue of IPPs (Independent Power Producers), hikes in petrol prices, or wheat and sugar crises, Jamaat-e-Islami has always been on the side of the masses.

He emphasized that their politics is not based on votes or wealth, but on principles. “Our mission is to implement the system of Allah on His land. The solution to our current crises lies in the establishment of an Islamic system,” he said.

Tauqir Awan criticised the dominance of a few ruling families who, for the past several decades, have taken turns in power, plunging the public into debt, inflation, unemployment, and terrorism. “These elites manipulate sugar imports and exports to benefit their own people. They are neither loyal to the country nor sincere to the nation. Their only goal is to protect family interests through power,” he added.

He called upon the nation to unite under the banner of Jamaat-e-Islami to free the country from these corrupt rulers. “If the nation wants a secure future for their children, they must bring Jamaat-e-Islami to power,” he concluded, asserting that only the Islamic system can solve the country’s problems, and that other political parties are neither sincere to the nation nor committed to Islamic governance.


فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت راولپنڈی اسلام آباد کی سیاست میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ — مولانا احسان اللہ چکیالوی

Farukh Khokhar’s Joining of JUI a Major Political Shift in Rawalpindi-Islamabad, Says Maulana Ehsanullah Chakiyalvi

File photo of Maulana Ehsan ullah Chakaialwi

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19,جولائی، 2025):—جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی عاملہ کے رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی نے فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے راولپنڈی اسلام آباد کی سیاست میں ایک نمایاں تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیاست میں حمایت اور مخالفت دونوں کو مثبت لیا جانا چاہیئے آج مولانا فضل الرحمان نے جس جگہ کا دورہ کیا یہیں پر کسی زمانے میں مسلم لیگ ن کا قیام ہوا تھا یہاں کبھی پاکستان پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کا طوطی بولتا ہے اب اس جگہ سے اسلامی اور اصولی سیاست کا پرچم بلند ہو گا دنیا دیکھے گی کہ فرخ کھوکھر اپنی تمام توانائیوں کو ملک میں نظام اسلام مقام مصطفی و صحابہ کے لیئے بھرپور کردار ادا کرتا نظر آئے گا اللہ تعالیٰ جب چاہتا ہے کسی کو بھی اپنے دین کی ترویج کے لیئے پسند کر لیتا ہے انہوں نے کہا کہ فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت سے جے یو آئی کو تازہ دم نوجوانوں کی ایسی فصل دستیاب ہو گی جو اس ملک میں قیام پاکستان کے مقاصد کی خاطر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔

Kallar Syedan: Hardworking Youth from Jhamat Killed in High-Speed Car Collision

کلر سیداں: جھمٹ کا محنت کش نوجوان تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19,جولائی، 2025):—گاؤں جھمٹ کا محنت کش نوجوان بیکیا موٹرسائیکل چلانے والا تنویر ولد کحمد اسماعیل ٹی چوک میں تیزرفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button