DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Four Including Two Real Brothers Shot Dead on Boon Road, Widespread Panic in the Area

کہوٹہ: بھون روڈ پر فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد قتل، علاقے میں خوف و ہراس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جولائی2025)
پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ بھون روڈ پرچوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد کو اندھادھند فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا،چار افراد کے قتل پر علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر نبیل کھو کھر،ڈی ایس پی کہوٹہ افضل لودھی، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء شاہ گیلانی،پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایچ آئی یو ٹیم موقع پر پہنچ گئی،پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر لیا مگر مقدمے کی تفصیل سے میڈیا کو لاعلم رکھا،تفصیل دینے اور ایف آئی آر کی کاپی دینے سے انکاری،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کو فون پر اطلاع دی کہ بھون روڈ پر ان کے گھر کے نزدیک اندھادھند فائرنگ کر کے ثمر اقبال آف علیوٹ سمیت چار افراد کو قتل کر دیا ہے، قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایچ آئی یو ٹیم اور ایس پی صدر نبیل کھو کھر فوری طور پر موقع پر پہنچ گے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مقتولین میں ثمر اقبال، جنید کر گل، متین کیانی اور شعیب شامل ہیں، ابتدائی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف وہر اس پایا جارہا ہے۔

Mator (Pothwar.com: Kabir Ahmad Janjua, July 19, 2025) – A horrifying quadruple murder has shaken the Boon Road area of Kahuta, where four people — including two real brothers — were brutally gunned down in a hail of bullets. The victims were identified as Samar Iqbal (of Aliot), Junaid Kargil, Mateen Kayani, and Shoaib.

Namaz e janaza of Samar Iqbal

Panic and fear gripped the entire locality following the incident. As soon as the news broke, SP Saddar Nabeel Khokhar, DSP Kahuta Afzal Lodhi, SHO Kahuta Syed Zaka Shah Gilani, and the HIU team from Kahuta Police Station swiftly reached the crime scene. The area was cordoned off and the collection of forensic evidence began immediately.

According to police sources, they received a phone call reporting indiscriminate firing near a residence on Bhon Road, resulting in the deaths of four individuals. The motive behind the killings is still unknown, and the case has been registered. However, police officials have refused to share the contents of the FIR or any detailed information with the media at this stage.

Initial investigations are ongoing, and a special team has been formed to track down the suspects. Meanwhile, the brutal nature of the attack has left the community in shock and fear, as residents demand swift justice and increased security in the region.

جامعہ جمال العلوم کہوٹہ میں سالانہ محفل شہدائے کربلا کانفرنس، مفتی حنیف قریشی کا ایمان افروز خطاب

Annual Shahada-e-Karbala Conference Held at Jamia Jamal-ul-Uloom Kahuta; Mufti Hanif Qureshi Delivers Inspiring Address

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جولائی2025)
مرکزِ اسلام جامعہ جمال العلوم میں سالانہ عظیم الشان محفل شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد۔،ملک کے نامور عالم دین مولانا مفتی حنیف قریشی نے خصوصی خطاب کیا،بڑھی تعداد ضلعی و مقامی علمائے کرام کی شرکت گزشتہ شب مرکزِ اسلام جامعہ جمال العلوم، پنڈی روڈ کہوٹہ اور جامع مسجد فیضانِ مصطفی نزد میزان بینک میں سالانہ عظیم الشان محفل شہدائے کربلا کانفرنس کا روح پرور انعقاد ہوا، جس میں علمائے کرام، معززینِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل سے مناظرِ اسلام علامہ مفتی محمد حنیف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے آلِ رسول ﷺ، صحابہ کرامؓ بالخصوص حضراتِ حسنین کریمینؓ کے فضائل و مناقب پر قرآن و سنت کی روشنی میں ایمان افروز گفتگو کی۔تقریب کا انعقاد شیخ الحدیث علامہ پیر حافظ عبد الغفور نقشبندی کی زیرِ سرپرستی، قبلہ سائیں محمد جنید فرید کلیامی (سجادہ نشین کلیام شریف) کی صدارت، علامہ پروفیسر محمد عبد الصبور مجددی کی سرپرستی اور علامہ محمد ظہور اعوان نقیبی (ممبر ضلعی امن کمیٹی) کی نگرانی میں ہوا،محفل کی قیادت جرنیلِ اہلِ سنت علامہ حافظ محمد اقبال رضوی (چیئرمین ضلعی امن کمیٹی) نے فرمائی، جبکہ دیگر شرکائے محفل میں علامہ قاضی عبد الشکور الہیٰ قادری (ممبر ضلعی امن کمیٹی) حاجی چوہدری عبدالمجید(ممبر ضلعی امن کمیٹی) علامہ افضل رضوی (ناظم اعلیٰ جماعتِ اہلِ سنت کہوٹہ) علامہ مخدوم محمد ادریس ہاشمی (صدر جماعتِ اہلِ سنت کہوٹہ) علامہ صاحبزادہ محمد بلال ہاشم بگہاروی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی (سماجی شخصیت و سرپرست امن کمیٹی کہوٹہ) چیئرمین سجاد ستی، حاجی ملک یاسین، حاجی طاہر کھٹڑ (رہنما ٹی ایل پی) سمیت معززین و عوام الناس نے بھرپور شرکت کی میزبانِ محفل علامہ ہاشم ظہور نقشبندی (مہتمم جامعہ جمال العلوم) نے اپنے بیان میں کہا”یقیناً ایسی محافل سے انسان کے قلب و روح معطر ہوتے ہیں۔ امام حسنؑ اور امام حسینؑ، نبی پاک ﷺ کے جمال و کمال کے مظہر ہیں۔ امام حسینؑ حق کی علامت ہیں اور یزید باطل کی۔”آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی ضلعی و تحصیل انتظامیہ کا خصوصی تعاون حاصل رہا اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ شرکائے محفل اور ضلعی کاروانِ امن کے اراکین نے محفل کے کامیاب انعقاد اور علاقائی امن کے فروغ میں میزبانانِ محفل کے کردار کو سراہا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button