DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Six Youths from Kahuta Lose Six Valuable Mobiles Worth Rs. 5 Lakh

کہوٹہ کے 6نوجوان5لاکھ روپے مالیت کے 6 قیمتی موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جولائی2025)
سیر کے لیے مری جانے والے کہوٹہ کے 6نوجوان5لاکھ روپے مالیت کے 6 قیمتی موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھے،سیر کے بعد رات کو جب گیسٹ ہاؤس میں جا کر سوئے تو صبح دیکھا سامان بکھر پڑا ہے اور ان کے 5لاکھ روپے مالیت کے 6 قیمتی موبائل غائب تھے جبکہ تمام واقعہ CCTV فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے،پولیس تھانہ مری نے زیر دفعہ380کے تحت مقدمہ درج کر لیا،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے رہائشی سید عبداللہ شاہ نے پولیس تھانہ مری میں در خواست دی کہ ہم 6دوست سیر کی غرض سے مری آئے تھے اور ملک گیسٹ ہاؤس میں رہائش پذیر تھے سیر و تفریح کے بعد جب ہم واپس کمرے میں آئے تو تھکاوٹ کی وجہ سے سو گے صبح دیکھا سامان بکھر پڑا ہے اور ان کے 5لاکھ روپے مالیت کے 6 قیمتی موبائل غائب تھے پولیس تھانہ مری نے زیر دفعہ380کے تحت مقدمہ درج کر لیا انہوں نے میڈیا کے نمائندے سے ان میں 3 آئی فون اور 3 اینڈرائیڈ فون شامل تھے جب ہم نے گیسٹ ہاؤس میں کمرہ لیا تھا تو گیسٹ ہاؤس کے آنر نے سیکیورٹی کی مکمل گارنٹی دی تھی کہ آپ کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے مگر افسوس ہمارے ساتھ اتنا بڑا حادثہ پیش آیا یہ تمام واقعہ CCTV فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اگر گیسٹ ہاؤس میں واقعی کوئی سیکیورٹی ہوتی، تو کوئی نامعلوم شخص تین بار گیلری میں گھوم کر، دروازہ کھول کر، اتنی آسانی سے چوری نہیں کر سکتا تھا۔بدقسمتی سے، واردات کے وقت نہ کوئی سیکیورٹی گارڈ موجود تھا، نہ انٹری چیک کی گئی، اور نہ کسی نے پوچھ گچھ نہیں کی جبکہ گیسٹ ہاؤس کے آنر نے لاعلمی کا اظہار کیاافسوس کی بات یہ ہے کہ نہ صرف انہوں نے تعاون سے انکار کیا، بلکہ الٹا ہمیں ہی اس واردات کا ذمے دار ٹھہرانا شروع کر دیا۔ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ واردات گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہوئی ہے۔ان کا رویہ، لاپرواہی اور الزامات صاف ظاہر کرتے ہیں کہ سچ چھپایا جا رہا ہے انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور ممبران اسمبلی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, July 18, 2025):
Six young men from Kahuta, who went to Murree for a trip, lost six valuable mobile phones worth Rs. 5 lakh. After returning from their outing and sleeping in the guesthouse, they found their belongings scattered and the phones missing the next morning. The entire incident is clearly visible on CCTV footage.

According to the police report filed at Murree police station under Section 380, the complainant, Syed Abdullah Shah, a resident of Union Council Mator, stated that he and five friends stayed at Malik Guesthouse. The owner had assured them full security. However, despite this, an unknown person entered the gallery three times, opened the door, and stole the phones with ease.

At the time of the incident, there was no security guard, no entry checks, and no one questioned the visitors. The guesthouse owner denied knowledge of the theft and refused to cooperate, even blaming the victims for the incident.

The victims believe the theft was carried out with the complicity of the guesthouse management, citing negligence and suspicious behaviour. They have appealed to senior police officials and members of the assembly for justice.

پاور ہاؤس منگلا کا اہم دورہ، اعلیٰ عسکری و سول افسران اور سینئر ایڈیٹر ملٹری اکاؤنٹس کی شرکت

Important Visit to Mangla Powerhouse by Senior Military and Civil Officials, Including Senior Editor of Military Accounts

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جولائی2025)
پاور ہاؤس منگلا کا اہم و باوقار دورہ، اعلیٰ عسکری و سول افسران سمیت سینئر ایڈیٹر ملٹری اکاؤنٹس چوہدری زاہد رشید آف ممیام کی شرکت تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاور ہاؤس منگلا کا حالیہ دورہ ایک اہم موقع ثابت ہوا جس میں عسکری و سول اداروں سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ملٹری کنٹرولر راولپنڈی کمانڈر مرتضیٰ حسین، سیکشن آفیسر وزارتِ خوراک و تحفظِ خوراک اسلام آبادمنصور شبیر، ملٹری اکاؤنٹس کے سینئر ایڈیٹر ذاہد رشید ممیال، یونٹ اکاؤنٹنٹ گیریژن انجینئر منگلا ملک فخر سبطین اور یونٹ اکاؤنٹنٹ گیریژن انجینئر منگلا سروسز راجہ محمد نعیم نے پاور ہاؤس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران حکام کو بجلی کی پیداوار، ترسیل اور نظام کی تکنیکی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے پاور ہاؤس کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ قومی اثاثوں کی حفاظت اور بہتر کارکردگی کیلئے تمام اداروں کو باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔دورے کے اختتام پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور ملکی ترقی میں توانائی کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Efficient Performance of Kahuta Administration Amid Heavy Rainfall Praised by PML-N Youth Wing President

حصیل کہوٹہ کی انتظامیہ کی شدید بارشوں میں موثر کارکردگی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ صدر کی تعریف

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جولائی2025)
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید بارشوں میں تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی کارکر دگی قابل تعریف ہے، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ انوشہ ظفر، سی او کہوٹہ مخدوم احمد بلال، ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء گیلانی،آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج ماجد ستی اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکارشکور کھٹڑ،عدیل امتیاز سمیت ایم سی کا عملہ ہر وقت ہائی الرٹ ہے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ انوشہ ظفر، سی او کہوٹہ مخدوم احمد بلال کے احکامات کی روشنی میں آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج ماجد ستی کے نگرانی میں عملہ نے کہوٹہ شہر کے تمام نالے صاف کر دیے جس سے پانی کی روانی میں آسانی آئی ہے، رفاقت جنجوعہ نے مزید کہا کہ گزشتہ رات سے شدید مون سون بارشیں ہو رہی ہیں جن کے باعث ملک بھر کے ندی نالوں میں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر آفات سماوی کے خدشات موجود ہیں اس حوالے سے شہری حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کریں، غیر ضروری سفر نہ کریں اور بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے قریب نہ جائیں اورعوام بارشوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں انہوں نے دعا کی ہے اللہ پاک ہمارے پیارے ملک پر اپنا خصوصی کرم و فضل فرمائے آمین۔

Severe Flooding; Kahuta Administration Imposes Ban on Bathing in Nallahs

ندی نالوں میں شدید طغیانی، کہوٹہ انتظامیہ نے نہانے پر پابندی لگا دی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جولائی2025)
ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی کے قریبی نالوں میں شدید تغیانی،تحصیل انتظامیہ کہوٹہ نے ندی نالوں پر نہانے اور گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کردی،ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی کے قریبی برساتی نالوں ساعی، کوٹ، دکھالی، کلہمن میں شدید پانی آیا، کہوٹہ سے کلر جانے والی ٹریفک کافی دیر تک رکھی رہی،جبکہ اے سی کہوٹہ نے نالہ لنگ سمیت مختلف برساتی نالوں کے کناروں پر پینافلیکس لگائے گئے ہیں جن پر ندی نالوں پر نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ جو بھی نہاتے ہوئے پایا گیا اسے حوالات میں بند کردیا جائے گااسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ انوشہ ظفر کی ہدایت پر تحصیلدارکہوٹہ نے متعلقہ پٹواریوں کے ہمراہ کہوٹہ اورملحقہ علاقوں کے دورے کئے اور لوگوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی سختی سے تلقین کی، تحصیلدارکہوٹہ نے کہوٹہ کے نالہ لنگ کے کنارے نہانے اور کپڑے دھونے پرسختی سے پابندی لگائی ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کر ے گا تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button