DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Outstanding Results by Iram Model School & College Kahuta in Federal Board Exams
فیڈرل بورڈ امتحانات میں ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی شاندار کارکردگی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،17جولائی2025)— فیڈرل بورڈ کے سالانہ نتائج میں ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی شاندار کارکردگی۔ طلبا ء و طالبات نے A+گریڈ سے کامیابی حاصل کی۔ شہریوں اور سیا سی و سماجی شخصیات کی جانب سے پرنسپل ارم سکول
اینڈ کالج کہوٹہ، اساتذہ اور کامیاب طلبہ و طالبات کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد پیش کی۔ ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ نے ہمیشہ کی طرح سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین نتائج دکھائے۔ میٹرک کے امتحان میں طالبہ آمنہ ظہور نے 1100میں سے 1054نمبر حاصل کیئے جبکہ منیبہ فاطمہ نے 1019اور ایرج فاطمہ نے 999سے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح محمد شاہیر طالبعلم نویں جماعت نے 520میں سے 495نمبر حاصل کیئے۔ نویں جماعت کی طالبہ زویہ اشفاق نے 457، ریمل ادریس نے 452، عمار یاسر نے 452نمبر حاصل کیئے۔ اسی طح دیگر کامیاب طلبہ و طالبات نے A+اور Aگریڈ سے کامیابی حاصل کی۔ شہریوں نے شاندار نتائج پر ادارے کی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات اور والدین کومبارک باد دی۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | July 17, 2025):
Iram Model School & College Kahuta delivered an outstanding performance in the annual 9th and 10th class Federal Board exams. Students achieved remarkable success, with many securing A+ grades.
Citizens, as well as political and social figures, congratulated the principal, teachers, and successful students of Iram School & College on their exceptional results. The institution upheld its tradition of academic excellence once again.
In the matric exams, student Amna Zahoor scored 1054 out of 1100 marks, Muneeba Fatima secured 1019, and Areej Fatima achieved 999 marks. In the 9th grade, student Muhammad Shaheer obtained 495 out of 520 marks, while Zoya Ashfaq scored 457, Rimal Idrees 452, and Ammar Yasir also scored 452.
Other students also achieved A+ and A grades, reflecting the high academic standards of the institution. The community extended heartfelt congratulations to the school administration, students, and their parents for the remarkable achievement.
کہوٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں: دو چور گرفتار، چوری شدہ سامان اور ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد
Kahuta Police Arrest Two Thieves and a Drug Peddler, Recover Stolen Goods and Over 1.5 kg of Hashish

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،17جولائی2025)— پولیس تھانہ کہوٹہ ایس ایچ او سید ذکاء الحسن شاہ نے چوری کی واردات کرنے والے دو چور گرفتارکرکے چوری کیا گیا مال برآمد کر لیا۔ جبکہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق
ڈی ایس پی کہوٹہ افضل لودھی اور ایس ایچ او کہوٹہ سیدذکاء الحسن شاہ نے چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 2چور گرفتار کرکے ان سے چوری کیا گیا سامان برآمد کیا چوروں نے ایک ماہ قبل الفین نامی شخص جوکہ محلہ کھٹڑاں کا رہائشی ہے۔ اپنے سسرا ل گیا تھا کہ ان چوروں نے گھر کا باہر سے تالہ توڑ کر ساراسامان چوری کر لیا۔ ان چوروں کا تعلق بھکر سائیڈ سے بتایا گیا ہے۔ جبکہ دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ کہوٹہ نے دوران گشت محمد اشتیاق عباسی ولد اورنگ زیب عباسی ساکن منیند کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد (1650گرام) چرس بر آمد کی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کے افسران انسپکٹر عبدالمجید، انسپکٹر سردار اشفاق، کانسٹیبلان سہیل کیا نی، محمد طیب اور دیگر ملازمین کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیااور ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔
Rain Cleanup Drive Intensifies in Kahuta on AC Ayusha Zaffar’s Orders; MPA Raja Sagheer Inspects Waterways and Praises Sanitation Staff
کہوٹہ میں صفائی مہم تیز، ایم پی اے راجہ صغیر کا نالوں اور آبی گزرگاہوں کا معائنہ، صفائی عملے کو شاباش

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،17جولائی2025)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کے احکامات پربارش کے دوران صفائی مہم تحصیل کہوٹہ و کہوٹہ شہر میں تیزی سے جاری۔ آبی گزرگاہوں اورنالوں کا معائنہ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ہمراہ چیف میونسپل آفیسر
مخدوم بلال، انچارج راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ ماجد ستی، منیجر سی ٹی بی ایس وقار کیانی، راجہ عامر اشتیاق، سپروائزر طالب حسین بھٹی، سپروائزر عمران رشید اور دیگر انتظامی افسران و اہلکاران کیا۔ایم پی اے راجہ صغیر نے صفائی کے نظام کے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملہ صفائی کی کارکردگی کو سراہا۔ راجہ صغیر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے پروگرام ”ستھرا پنجاب“ پر عمل درآمد کو یقینی بناننے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برساتی نالوں، بازاروں، سڑکوں، گلیوں، محلوں اور آبی گزرگاہوں کی مکمل صفائی کر کے تجاوزات کو فور ی طور پر ہٹایا جائے تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے عملہ صفائی کو بہترین انتظامات پر بارش کے دوران معائننہ کے بعد شاباش دی۔ مون سون بارشوں کے موسم میں صفائی مہم تیز، آبی گزرگاہوں اور نالوں کا معائنہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر، ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجہ صغیر احمد اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم نے کہوٹہ شہر اور گردونواح میں آبی گزرگاہوں، نالوں اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب” پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ گلیوں، سڑکوں، بازاروں اور نالوں کی مکمل صفائی کی جائے اور تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ نالوں اور آبی راستوں پر تجاوزات سے گریز کریں کیونکہ انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔راجہ صغیر احمد نے چیف آفیسر احمد بلال مخدوم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صفائی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے ایریا انچارج ماجد ستی، منیجر سی ٹی ڈی ایس وقار کیانی اور راجہ عامر اشتیاق بھی شریک تھے۔اس موقع پر رکنِ اسمبلی نے سینئر سینیٹری سپروائزر طالب حسین بھٹی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کو صفائی کے مؤثر انتظامات پر شاباش دی اور ان کی محنت کو سراہا۔
Petroleum Price Hike Is an Injustice to the Poor, Says Youth Leader Malik Abdul Qayyum Awan – Calls for Public Boycott
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے، عوام بائیکاٹ کریں، ملک عبدالقیوم اعوان کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جولائی2025)
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے حکومتی فیصلے کو مسترد کر تے ہیں،ملک عوام پٹرول، ڈیزل کا بائیکاٹ کریں،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام پر عملاً پٹرول بم گرا دیا،لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے،عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر مزے لینے والے بڑھے بڑھے بیورو کریٹس کو فری پٹرول کی سہولت ختم کی جائے، عوام اپنے حقوق کے لیے اٹھیں ان خیالات کا اظہارکہوٹہ نوجوان سیاسی شخصیت صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ ملک عبدالقیوم اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وزیروں، مشیروں کی ایک بڑھی فوج ہے جو کام نہ کاج بس عوام کے پیسوں پر مزے لے رہے ہیں مہنگائی کی ماری عوا م کو آئی ایم ایف کی شرائط میں پھنسایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں عوام پر مہنگائی کے چھانٹے برسائے جاتے رہیں گے اور ان کا روزگار چھیننے کا بھی ساتھ ہی ساتھ اہتمام کیا جاتا رہے گا تو آبرومندی کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے انکے پاس کیا آپشن بچے گا یہ حقیقت ہے کہ عوام کو بھوکا مار کر مہذب معاشرے کا خواب کسی صورت شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔ اسکے برعکس غربت و افلاس‘ بے روزگاری اور فاقہ کشی سے عاجز آئے عوام کیلئے جرائم کی دنیا میں داخل ہونا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔
PML-N MPA Bilal Yameen Satti Visits Office of Former UC Hothla Vice Chairman Asad Mehmood Satti; Discusses Politics of Kahuta and PP-7
ایم پی اے بلال یامین ستی کی اسد محمود ستی سے ملاقات، تحصیل کہوٹہ و حلقہ PP-7 کی سیاست پر تفصیلی گفتگو




