DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan, Choa Khalsa: Three Children Drown in Dhok Baba Jammat Nala Sareen, Two Rescued

چوآخالصہ کے قریب ڈہوک بابا جماعت نالہ سریں میں تین کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق، دو کو بچا لیا گیا

کلر سیداں: چوآ خالصہ اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام | 8 جولائی 2025–کلر سیداں کے نواحی علاقے چوآ خالصہ کے قریب واقع موسمی نالے “نالہ سریں” میں نہاتے ہوئے تین کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جب کہ دو بچوں کو موقع پر موجود مشینری آپریٹرز کی بروقت کارروائی کے باعث بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ ڈھوک بابا جماعت کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ بچے دوپہر کے وقت نالہ سریں میں نہانے گئے۔ پانی کی گہرائی اور تیز بہاؤ سے ناواقف بچے آہستہ آہستہ نالے کے گہرے حصے میں چلے گئے جہاں وہ پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔

خوش قسمتی سے قریبی مقام پر کام کرنے والے ایکسکیویٹر ڈرائیوروں نے بچوں کو ڈوبتے دیکھا اور فوری طور پر مدد کے لیے پہنچ گئے۔ انہوں نے دو بچوں کو زندہ بچا لیا، تاہم باقی تین بچے پانی میں ڈوب چکے تھے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری سرچ آپریشن شروع کیا۔ کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد تینوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں۔ جاں بحق بچوں کی شناخت درج ذیل ہے:

عثمان ولد ندیم، عمر 10 سال

طیبہ دختر ندیم، عمر 9 سال

حمزہ ولد آفتاب، عمر 6 سال

عثمان اور طیبہ بہن بھائی تھے، جس سے اس سانحے نے متاثرہ خاندان کے غم کو مزید بڑھا دیا ہے۔

واقعے کی اطلاع پر تحصیلدار بابر اسلام اور ایس ایچ او سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین موقع پر پہنچے اور جاں بحق بچوں کی میتیں لواحقین کے سپرد کی گئیں۔

یہ دلخراش واقعہ پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑا گیا ہے۔ مقامی لوگوں اور انتظامی افسران نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ برسات کے موسم میں نالوں اور دیگر آبی مقامات کے قریب بچوں کو جانے سے روکا جائے، کیونکہ ان کی گہرائی اور تیز بہاؤ دھوکہ دہ ہو سکتا ہے۔

Kallar Syedan; Ikram-ul-Haq Qureshi | Pothwar.com | July 8, 2025 —A heart-wrenching incident occurred near Choa Khalsa in the Kallar Syedan, where three young children tragically drowned while bathing in the seasonal stream, Nala Sareen. Two other children were rescued in time thanks to the swift action of nearby machinery operators.

According to details, the incident took place in the area of Dhok Baba Jammat, where five children from the same family had gone to bathe in the stream during the afternoon. The children, unaware of the depth and current of the water, found themselves in danger when they ventured into deeper sections.

Fortunately, some escalator drivers working nearby noticed the children struggling and rushed to help. They managed to rescue two of the children. However, the remaining three had already gone under by the time further help arrived.

Rescue 1122 teams quickly reached the scene after being informed and launched a search operation. After some effort, they recovered the bodies of the three children, who were sadly found dead. The deceased have been identified as:

  • Usman, son of Nadeem, aged 10

  • Tayyaba, daughter of Nadeem, aged 9

  • Hamza, son of Aftab, aged 6

Usman and Tayyaba were siblings, which has added further sorrow to the grieving family.

Upon receiving the news, local administration officials, including Tehsildar Babar Islam and SHO Sub-Inspector Syed Sibtain-ul-Hussnain, reached the site of the incident. The deceased children’s bodies were handed over to their respective families for burial.

This heartbreaking tragedy has cast a pall of grief over the entire area. Locals and officials alike have expressed deep sorrow and urged parents to keep children away from dangerous water bodies, especially during monsoon season, when streams like Nala Sareen become deceptively deep and fast-flowing.


الائیڈ سائنس کالج کلر سیداں کے محمد عبدالہادی کی شاندار کارکردگی، ساؤتھ ایشیا کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے دو براؤنز میڈل حاصل کیے

Kallar Syedan’s Talented Karateka Muhammad Abdul Hadi Wins Two Bronze Medals for Pakistan in South Asia Karate Championship

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08,جولائی، 2025):—الائیڈ سائنس کالج کلرسیداں کے ہونہار کراٹے کھلاڑی محمد عبدالہادی نے پاکستان کراٹے ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے سری لنکا میں منعقدہ ساؤتھ ایشیا کراٹے چیمپین میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو براونز میڈل حاصل کر لیئے،چیمپین شپ میں پاکستان کراٹے ٹیم نے دو گولڈ،ایک سلور اور سات براونز میڈل بھی حاصل کیے،محمد عبدالہادی الہادی کراٹے کوچ پرویز اقبال وکی کے فرزند ہیں۔

Political and Community Leaders Congratulate Masood Ahmad Bhatti on Appointment to Tehsil Peace Committee

مسعود احمد بھٹی کو تحصیل امن کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی مبارکباد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08,جولائی، 2025):—پی ٹی آئی ہے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،صدر مسلم لیگ ن بشندوٹ چوہدری محمد حنیف،جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیر محمد توقیر اعوان،نائب امیر چوہدری ابرار حسین،یوسی۔ دوبیرن کلاں کے سابق وائس چیئرمین ٹھیکیدار محمد بشارت اعوان،حاجی ریاست حسین و دیگر نے مسعود احمد بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں تحصیل امن کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button