DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: CTD Encounter in Kallar Syedan: Wanted Murder Suspect Killed, Two Accomplices Escape
کلر سیداں میں سی ٹی ڈی کا مقابلہ، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم ہلاک، دو فرار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06,جولائی، 2025):—سی ٹی ڈی اور مطلوب ملزمان میں رات گئے کلر بائی پاس پر فائرنگ کا تبادلہ،قتل و دیگر وارداتوں میں مطلوب شخص ہلاک دو ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔انسپکٹر نوید احمد پولیس لائنز راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بغرض انسداد جرائم و گرفتاری مجرمان اشتہاری درکالی شیرشاہی (کلر سیداں) موجود تھے کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ مقدمہ نمبر 207/24 بجرم 302/34 ت پ تھانہ کلر سیداں کا مجرم اشتہاری زعفران محمود عرف علی ولد ظفر محمود سکنہ چھپر سوئی چیمیاں تحصیل گوجرخاں اس وقت اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ سے لیس ہو کر کلر سیداں بائی پاس پر موجود ہے مخبر کی اس اطلاع کو معقول جان کر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر میں بمعہ ہمرائیاں بوقت قریب ساڑھے 12 بجے شب مذکورہ جگہ پر پہنچا، سرکاری گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس آن تھیں جو سہ کس ملزمان نے پولیس پارٹی کو اپنی جانب آتے دیکھ کر پولیس پارٹی پر بانیت قتل سیدھی فائرنگ شروع کر دی ملزمان کے فائر سرکاری گاڑی کو لگے جبکہ پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کی اوٹ لے کر اور زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں ۔ملزمان سہ کس نے فائرنگ جاری رکھی جن کو باآواز بلند فائرنگ روکنے اور اپنی گرفتاری پیش کرنے کا کہا گیا جو سہ کس ملزمان نے باوجود انتباہ کے فائرنگ جاری رکھی، فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا فائرنگ کرتے ہوئے دو کس ملزمان موٹر سائیکل پر اندھیرے و کھلی زمینوں کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے جنکا تعاقب کیا گیا مگر ان کی گرفتاری ممکن نہ ہو سکی۔بذریعہ سرچ آپریشن ،شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص کچھ فاصلے پر خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑا ہوا پایا گیا جو اپنے ہی دیگر نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔مذکورہ کی جامہ تلاشی عمل میں لانے پر قمیض پوشیدنی کی جیب میں سے فوٹو کاپی شناختی کارڈ اذان زعفران محمود ولد ظفر محمود سکنہ چھپر سوئی چیمیاں تحصیل گوجر خان اور شناختی کارڈ برآمد ہوا۔نعش کے قریب پڑی ہوئی رائفل 44 بور بدون نمبر لوڈ شدہ برآمد ہوئی جو ان لوڈ کرنے پر میگزین چمبر سے 4 ضرب زندہ روند برآمد ہوئے ۔نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کےلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں روانہ کی گئی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | July 06, 2025):
A late-night shootout took place between CTD officials and wanted suspects at the Kallar Bypass, resulting in the death of a suspect involved in a murder case. Two of his accomplices managed to escape on a motorcycle under the cover of darkness.
According to Inspector Naveed Ahmed, stationed at Police Lines Rawalpindi, he was in the area of Darkali Sheer Shahi (Kallar Syedan) with a police team for crime prevention and the arrest of proclaimed offenders when he received credible intelligence. The tip-off stated that Zafran Mehmood alias Ali, son of Zafar Mehmood, a resident of Chappar Sui Chimmian, Tehsil Gujar Khan—wanted in case number 207/24 under sections 302/34 PPC—was present at the Kallar Syedan Bypass with armed accomplices.




