DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Torrential Rains Cause Flash Floods ; Authorities Issue Warning
کہوٹہ کے ندی نالوں میں طوفانی بارش کے باعث تغیانی، شہریوں کو وارننگ جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 29 جون 2025):
گذشتہ روز ہونے والی شدید طوفانی بارش سے ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریبی ندی نالوں میں شدید تغیانی آگئی۔ انتظامیہ نے شہریوں کو بارش کے دنوں میں ان ندی نالوں کے قریب جانے سے سختی سے منع کیا ہے۔ بارش کی بدولت گرمی کی شدت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے سے جاری موسلادار بارش کے باعث نالہ لنگ، نالہ کلمن اور دکھالی برساتی نالے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی، جس سے یہ نالے دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔ کہوٹہ شہر کے اندرونی علاقوں کی سڑکیں بھی پانی میں ڈوب گئیں، اور متعدد گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ خاص طور پر سلاٹر ہاؤس اور شہر کے نالوں سے آنے والا پانی گریڈ اسٹیشن کے قریبی گھروں میں بھر گیا۔ کہوٹہ انتظامیہ نے سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ شہری ان ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔




