DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Punjab Government Introduces Monthly ‘Garbage Tax’ Under Suthra Punjab Project Starting July 1

ستھرا پنجاب منصوبہ: پنجاب بھر میں یکم جولائی سے کچرا ٹیکس نافذ، دیہی و شہری علاقوں کے لیے مختلف نرخ مقرر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28،جون، 2025) —ستھرا پنجاب،بلی تھیلے سے باہر نکل آئی۔پنجاب حکومت نے یکم جولائی سے صوبے بھر میں ‘ستھرا پنجاب’ منصوبے کے تحت کچرا ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ اور ترقی نے اس منصوبے کی منظوری دی ہے، جس پر ابتدائی طور پر 200 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
دیہی علاقوں میں
2 سے 5 مرلہ کا گھر: 200 روپے ماہانہ،10 مرلہ یا اس سے زائد: 400 روپے ماہانہ
چھوٹے کاروبار: 300 روپے
درمیانے کاروبار: 700 روپے
بڑے کاروبار / فیکٹریاں / صنعتیں: 1,000 روپے ماہانہ، شہری علاقوں میں
5 مرلہ تک گھر: 300 روپے
5 سے 10 مرلہ: 500 روپے
10 مرلہ سے 1 کنال: 1,000 روپے،
1 سے 2 کنال: 2,000 روپے،2 کنال سے زائد: 5,000 روپے ماہانہ،تجارتی مقامات میں دوکانیں: 500 روپے،درمیانے کاروبار: 1,000 روپے،فیکٹریاں، صنعتیں، بڑے کاروبار: 3,000 روپے ماہانہ جبکہ
لاہور اور دیگر شہروں کی کچی آبادیوں کے رہائشی اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Kallar Syedan (Pothohar.com, Ikram ul Haq Qureshi – June 28, 2025):
The long-rumored initiative “Suthra Punjab” is now official, as the Punjab government has announced the imposition of a monthly “Garbage Tax” across the province starting July 1, 2025.

The Standing Committee on Finance and Development of the provincial cabinet has approved the scheme, with an initial budget allocation of Rs. 200 billion. The tax rates vary for rural and urban areas and are structured based on property size and business category.

In rural areas:

  • Homes (2 to 5 marla): Rs. 200/month

  • Homes (10 marla and above): Rs. 400/month

  • Small businesses: Rs. 300/month

  • Medium businesses: Rs. 700/month

  • Large businesses, factories, industries: Rs. 1,000/month

In urban areas:

  • Homes up to 5 marla: Rs. 300/month

  • 5 to 10 marla: Rs. 500/month

  • 10 marla to 1 kanal: Rs. 1,000/month

  • 1 to 2 kanal: Rs. 2,000/month

  • More than 2 kanal: Rs. 5,000/month

For commercial establishments:

  • Shops: Rs. 500/month

  • Medium businesses: Rs. 1,000/month

  • Factories, industries, large businesses: Rs. 3,000/month

However, residents of informal settlements (katchi abadis) in Lahore and other cities will be exempt from the tax.

This move, while aimed at improving sanitation and environmental management under the “Clean Punjab” banner, is expected to spark debate over its financial burden on citizens, especially in lower-income areas.

کلر سیداں: خلیفہ دوم حضرت عمرؓ کے یومِ شہادت پر سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

Kallar Syedan: Rally Held by Sunni Ulema Council to Mark Martyrdom Day of Hazrat Umar (RA)

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28،جون، 2025) —سنی علما کونسل تحصیل کلرسیداں کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ خلیفہ دوئم حضرت عمر رضی کی یوم شہادت کے موقع پر کلرسیداں میں ریلی نکالی شرکا مرید چوک چوآ روڈ پر جمع ہوئے جہاں سے شرکا گلی گلی عمر عمر کے نعرے لگاتے ہوئے حافظ محمد احسان و دیگر علمائے اکرام کی قیادت میں مین چوک کے لیئے روانہ ہوئے سارے راستے شرکا نعرے بازی کرتے رہے کئی مقامات پر شرکا ریلی پر لوگوں کے گلپاشی بھی کی شرکا مین چوک پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم متعصب نہیں ہم اصحاب رسول اور اہلبیت رسول کی عظمت کے قائل ہیں ہمارا تعلق کسی گستاخ گروہ سے نہیں ہے ہم اسی نظام کے نفاذ کے لیئے جہدوجہد کر رہے ہیں جس کی بنیاد پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد مصطفی صلعم نے رکھی تھی۔معروف عالم دین مولانا محمد عامر عباسی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمر خلیفہ رسول ہی نہیں بلکہ مراد رسول شہید مصلہ رسول فاتح ایران ہیں ان کی شہادت تاریخ انسانی کا بڑا واقعہ ہے ملک کی اکثریت فاروق اعظم کی محبت کی اسیر ہے اور اسلام کے لیئے ان کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے ہمارا ایمان ہے کہ دین اسلام کی اساس صحابہ اکرام اور اہلبیت اظہار کی محبت عظمت اور مودت ہے ہم ان کے بارے میں زبان درازی کرنے والوں کی زبانیں کھینچ لیں گے ان کی عظمت و احترام کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا ان کی زندگی روزقیامت تک ہم سب کے لیئے مشعل راہ ہیں۔حضرت عمر انسانیت کے محسن ہیں اس موقع پر مفتی قاسم چلاسی نے دعا کروائی اور شرکا جلوس مرکزی ریلی میں شرکت کے لیئے راولپنڈی روانہ ہو گئے اس موقع پر کلرسیداں پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہی۔

Asif Rabbani Qureshi: Free Kidney Center in Kahuta Serving Humanity Without Discrimination


آصف ربانی قریشی: غلام ربانی قریشی فاؤنڈیشن کا کہوٹہ میں مفت کڈنی سینٹر بلاامتیاز انسانیت کی خدمت میں مصروف

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28،جون، 2025) —غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سربراہ آصف ربانی قریشی نے کہا کہ غلام ربانی قریشی کڈنی فاؤنڈیشن نے کہوٹہ میں فری کڈنی سینٹر،سلائی کڑھائی کے مفت مراکز چلا رہی ہے ہمارے کڈنی سینٹر میں ایک روپیہ تک نہیں لیا جاتا کسی ملازم کے تحفہ لینے پر پبھی پابندی ہے مخلوق خدا کی بلاامتیاز خدمت زندگی کا مقصد اور اللہ سے تجارت ہے تمام عمارتیں اور لیبز خود بنائی ہیں میرے بعد یہ اثاثے میرے بیٹے سمیت کسی بھی میرے عزیز رشتے دار کے ترکے میں نہیں جائیں گے ہمارے ہاں کڈنی کے مریضوں کی ساٹھ فیصد تعداد کا تعلق صرف تحصیل کلرسیداں سے ہے کلرسیداں کے مریض پورے آزاد کشمیر سے آنے والے مریضوں سے بھی زیادہ ہیں جس کے پیش نظر ہم نے کلرسیداں میں مفت ڈائیلاسز سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کی ایک ہوٹل میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سابق نائب ناظم یوسی کنوہا راجہ اظہر اقبال نے کی تقریب میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن کے محمد ظریف راجا،چوہدری شاہد گجر،عاصم صدیق راجہ،شہزاد مغل،پاکستان پیپلز پارٹی سے سابق یوسی ناظم الحاج غلام ربانی،راجہ طارق،عاطف اعجاز بٹ،پی ٹی آئی سے راجہ عثمان مانی،عاقب علی، راجہ عبدالمجید، پروفیسر محمد سفیر کے علاؤہ سردار صلاح الدین احمد،ملک عظمت،قاضی عبدالقیوم،سید ظہیر شاہ،راجہ کامران، راجہ مظہر اقبال و دیگر نے شرکت کی،اصف ربانی قریشی نے کہا کہ کلرسیداں میں کڈنی کے بڑھتے امراض سے صورتحال پریشان کن ہے یہاں کے لوگ نہ صرف پینے کے پانی کی مقدار میں اضافہ کریں بلکہ اگر مشروبات استعمال کرنا ناگزیر ہوں تو انہیں معیاری ٹھنڈا کرکے پیا جائے اس مرض کی شدت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہر گھر میں بغیر کسی مستند معالج کے ازخود ادویات کا بے تحاشہ استعمال ہے جس کا استعمال ہمیں فوری ترک کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ اب کمسن بچے بھی ان امراض کا شکار ہیں تو اس کی وجہ سلانٹی اور غیر معیاری پاپڑز وغیرہ کا استعمال ہے جن میں آلو نہیں صرف نمک کا بے تحاشہ استعمال کیا جاتا یے شہری ہوش کے ناخن لیں اور گھر اور گھر سے باہر غیر معیاری کاپڑ سلانٹیوں سے اپنے بچوں کو بچائیں ورنہ یہ موت کے منہ میں چلے جائیں گے انہوں نے کلرسیداں میں فری کڈنی سینٹر قائم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا جس کے بعد ایک کمیٹی قائم کردی گئی جو ان رکاوٹوں کو ختم کرکے یہاں فری کڈنی سینٹر کے قیام کو یقینی بنائے گی اس موقع پر موجود تمام افراد نے فری کڈنی سینٹر کے قیام کے فیصلے کا بھی زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے آصف ربانی قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

Majalis and Mourning Processions Begin Across Kallar Syedan for Muharram; Major Gatherings in Choa Khalsa

کلر سیداں: عشرۂ محرم الحرام کے دوران چواخالصہ میں مرکزی مجالس و جلوسوں کا آغاز

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28،جون، 2025) —عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں درجن بھر مقامات پر مجالس اور ماتمی جلوسوں کا آغاز ہو گیا سب سے زیادہ اور مرکزی اجتماعات چواخالصہ میں ہوں گے جہاں روزانہ تین مقامات پر مجالس عزا منعقد ہوں گی روزانہ صبح دس بجے گلستان زہرہ بیول روڈ چوآخالصہ شہر میں زیر اہتمام سید شمیم الحسن شاہ نقوی مجالس عزا ہوں گی جس سے معروف علمائے کرام خطاب کریں گے، دن دو بجے جامعہ مسجد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ چوآخالصہ شہر میں بانی مجلس سید آصف علی شاہ کے زیر اہتمام مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں علمائے و ذاکرین خطاب کریں گے جبکہ روزانہ شب 8 بجے دربار حسینی چوآخالصہ میں سجادہ نشین مخدوم سید حسن ناصر نقوی کی قیادت میں مجالس عزا ہوں گی،اس کے علاؤہ ٹکال،دھمالی،کلرسیداں،پیر گراٹہ سیداں،تریل،ڈھوک مہتاب،سکوٹ سیداں میں بھی روزانہ مجالس عزا ہوں گی جبکہ خواتین کے لیئے عشرہ محرم الحرام عزا خانہ و مدرسہ زینبیہ موضع تریل دن گیارہ بجے روزانہ یکم تا دس محرم دن گیارہ بجے مجلس شروع ہوا کرے گی۔

Political and Social Figure Raja Muhammad Jameel of Mohra Phadyal Passes Away; Funeral Attended by Prominent Local Leaders

موہڑہ پھڈیال کے سیاسی و سماجی رہنما راجہ محمد جمیل انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28،جون، 2025) —موہڑہ پھڈیال کے سیاسی سماجی کارکن اور کبڈی کے ریٹائرڈ کھلاڑی راجہ محمد جمیل انتقال کر گئے نمازجنازہ رات گئے موہڑہ پھڈیال میں ادا کی گئی جس میں جے یو آئ کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر احمد صغیر راجہ،راجہ عرفان سرور،چوہدری اخلاق حسین،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری شاہد گجر،عاطف اعجاز بٹ،عابد زاہدی،شیخ تیمور قدوس، شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،شیخ ندیم احمد،راجہ اعجاز مصطفی، صوفی سلیمان خان، چوہدری فاروق لنگڑیال، راجہ عاصم صدیق،مسعود احمد بھٹی،یاسر سعید بھٹی،حاجی طارق تاج، صغیر بھولا،ابرار بھٹی،راجہ اویس جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Condolonces

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28،جون، 2025) — مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد ظریف راجا،ریٹائرڈ نائب تحصیلدار چوہدری محمد اشفاق، شیخ شعور قدوس،سابق چیئرمین یوسی سوئی چیمیاں ملک شیر افگن، شیخ سلیمان شمسی،ٹریفک انسپکٹر راجہ عامر رحمان، ٹریفک وارڈنز احتشام،مسلم لیگ ن کے رہنما تنویر مرزا، حاجی محمد شارق نے سینئر صحافی راجہ محمد سعید کی رہائشی گاہ پر جا کر ان کے چھوٹے بھائی راجہ محمد فاروق کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button