DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Major Road Infrastructure Boost in Kallar Syedan: Construction of 8 Key Roads Nearing Completion

کلرسیداں میں تاریخی پیشرفت، سوا ارب روپے کی لاگت سے 8 سڑکوں کی تعمیر و مرمت آخری مراحل میں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27،جون، 2025) —کلرسیداں میں زرائع امدورفت کی بہتری پر 8 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا جس پر سوا ارب سے زائد کی لاگت آئی ہے یہ تمام منصوبے پنجاب حکومت نے مسلم لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی سفارشات پر منظور لیئے تھے جن میں روات سے کلرسیداں سڑک کی تعمیر و مرمت و ریسرفیسنگ کے علاؤہ چوکپنڈوری سے کہوٹہ اور بھاٹہ مندرہ، کلرسیداں سے دوبیرن کلاں، سدہ کمال سے مٹور،چواخالصہ سے موہڑہ چاچیاں دوبیرن،سرصوبہ شاہ سے اسلام پورہ جبر براستہ سموٹ اور سرصوبہ شاہ سے دربار داؤد شاہ حقانی براستہ انچھوہا،الف چوک سڑکیں شامل ہیں بیشتر سڑکوں پر نوے فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا گیا جس سے زرائع امدورفت میں نمایاں بہتری آئے گی بیک وقت ایک ہی تحصیل میں 8 سڑکوں کی تعمیر بلاشبہ تاریخی واقعہ ہے جس پر عوام علاقہ لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کے انتہائی مشکور ہیں ادہر پنجاب ہائی وے نے بتایا کہ ماسوائے روات کلرسیداں دیگر سات سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام اختتامی مراحل میں ہے کئی دھائیوں بعد سرصوبہ شاہ سے دربار داؤد شاہ حقانی براستہ انچھوہا الف چوک سڑک کو ازسرنو تعمیر کرکے مقامی لوگوں کو بہتر سڑک کی سہولت مہیا کردی گئی کلرسیداں اور گوجرخاں کو ملانے کے لیئے چوکپنڈوری سے بھاٹہ مندرہ اور سرصوبہ شاہ سے سموٹ اسلام پورہ جبر سڑکوں کی تعمیر جاری ہے اسی طرح کلرسیداں اور کہوٹہ کو باہم منسلک کرنے کے لیئے سدہ کمال سے مٹور اور چوکپنڈوری سے کہوٹہ سڑکوں کی تعمیر اختتامی مراحل میں ہے جس سے لوگوں کو تیزرفتار اور بہتر ذرائع امدورفت میسر آئیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 27, 2025) — Road infrastructure in Kallar Syedan is undergoing a historic transformation, with the construction and rehabilitation of 8 major roads reaching final stages. The total cost of these projects exceeds Rs. 1.25 billion. Initiated by the Punjab government on the recommendation of PML-N assembly members Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmad, the projects include significant routes such as the Rawat–Kallar Syedan Road, and connections from Chauk Pindori to Kahuta and Bhatta Mandra, Kallar Syedan to Doberan Kallan, Sadda Kamal to Mator, Choa Khalsa to Morra Chachian via Doberan, Sir Sooba Shah to Islam Pura Jabber via Smot, and Sir Sooba Shah to Darbar Dawood Shah Haqqani via Anchoa and Alaf Chowk.

More than 90% of work on most roads has been completed, bringing notable improvements in local transportation. The simultaneous development of eight roads in a single tehsil is being hailed as unprecedented, and the local public has expressed deep gratitude toward the PML-N legislators involved.

Punjab Highway officials reported that, except for the Rawat–Kallar Syedan road, construction work on the remaining seven roads is in the final stages. After decades, the Sir Sooba Shah–Darbar Dawood Shah road via Anchoa and Alaf Chowk has been fully reconstructed, finally offering the local population a much-improved route. Similarly, roads connecting Kallar Syedan with Gujar Khan (Chauk Pindori–Bhatta Mandra, and Sir Sooba Shah–Smot–Islam Pura Jabber) and with Kahuta (via Sadda Kamal–Mator and Chauk Pindori–Kahuta) are close to completion. These developments are expected to provide faster and safer travel for residents across the region.

سموٹ، دھوک ملوک میں شادی شدہ خاتون پانی بھرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Tragic Incident in Kallar Syedan: Young Married Woman Electrocuted While Fetching Water

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27،جون، 2025) — کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں شادی شدہ خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی، یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کی یوسی سموٹ کی دھوک ملوک میں پیش آیا جہاں محمد فہیم نامی شخص کی 23 سالہ بیوی جو ایک بچی کی ماں بھی تھی موٹر کے ذریعے پانی بھرنے کے دوران کرنے لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ کو گزشتہ روز آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

Disability Assessment Board Formed at Kallar Syedan Hospital Under Punjab Govt’s Himat Card Program


حکومت پنجاب کے ہمت کارڈ پروگرام کے تحت ٹی ایچ کیو کلر سیداں میں معذور افراد کی رجسٹریشن کیلئے میڈیکل بورڈ قائم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27،جون، 2025) —حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہمت کارڈ کے ذریعے معذور افراد کی مالی اعانت کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کی سربراہی میں معذوری کے تعین اور ان کی رجسٹریشن کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جہاں43 افراد کا میڈیکل چیک آپ کیا گیا جس میں سے 31 افراد کی تصدیق ہوئی اور چھ افراد کو مزید میڈیکل چیک آپ کیلئے راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ۔میڈیکل بورڈ نے چھ افراد کو فٹ قرار دے کر انہیں گھر بھیج دیا ۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے بتایا کہ معذوری کارڈ جاری ہونے کے بعد نادرا کی جانب سے انہیں معذوری کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button