DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Local Leadership Responsible for the Underdevelopment of Tehsil Kahuta

تحصیل کہوٹہ کی پسماندگی کے قصور وار مقامی قائدین ہیں

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،27,جون2025) – موجودہ فارم 47 کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ حلقہ PP7تحصیل کہوٹہ کی پسماندگی کے قصور وار مقامی قائدین ہیں۔ مقامی قائدین اور منتخب نمائندگان ہوں یا حکمران صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔ حلقہ کے مسائل جوں کے توں کہوٹہ پنڈی روڈ 11 ارب سے منظور ہوئی جو تعمیر نہ ہو سکی اور اب وہی منصوبہ 24 ارب کا ہو گیا ہے۔ کہوٹہ میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث حالیہ بارش سے کہوٹہ مکمل پانی میں ڈوب گیا تھا۔ واٹر سپلائی منصوبہ کرپشن کی نظر کر لیا گیا۔عوام علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ مانتا ہوں کہ پی ٹی ائی کے دور میں بھی کام توقعات کے عین مطابق نہ ہو سکے مگر مقامی قیادت منتخب نمائندوں سے سوال کرتی تھی۔مگر مسلم کیگ (ن) کی مقامی قیادت صرف فوٹو سیشن اور نمائندگان کی تعریفوں پر لگی رہتی ہے۔میاں نواز شریف نے 2008 میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کے علانات و وعدے کیے۔ کہوٹہ پنڈی موٹر وے، نڑھ سے ٹنل نکالنے تک کے وعدے کیے مگر عملی کام صفر۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف راجہ خورشید ستی نے کہوٹہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی بھی انکے ہمراہ تھے۔ راجہ خورشید ستی نے کہا کہ نالوں میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر کے سیوریج سسٹم کے لیے اقدامات کیے جائیں۔موجودہ حکمرانوں نے تمام اداروں کو نجی کر دیاہے۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ اس ملک کی ترقی کا واحد راستہ عمران خان ہیں۔ اس موقع پر عنایت اللہ ستی نے کہا کہ ملک کو اگر بچانا ہے تو عمران خان کو باہر لانا ہوگا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – June 27, 2025) — Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) leader Raja Khurshid Satti strongly criticised the current government, referring to it as the “Form 47 regime” and declaring it a complete failure. Speaking to the media in Kahuta, he blamed local leadership and elected representatives for the ongoing underdevelopment in PP-7 Tehsil Kahuta, accusing them of engaging only in photo sessions and praise campaigns rather than addressing real public issues.

He highlighted that the long-awaited Kahuta–Rawalpindi Road project was initially approved at Rs. 11 billion but remains unconstructed, and the cost has now ballooned to Rs. 24 billion. The recent rains left Kahuta submerged due to the absence of a proper sewerage system, while the water supply scheme has been marred by corruption, leaving residents desperate for clean drinking water.

Raja Khurshid admitted that the PTI government also fell short of expectations in some areas, but emphasised that at least local leaders were held accountable by the public. In contrast, he criticised the local leadership of the PML-N for being inactive and limited to mere photo opportunities.

He also recalled unfulfilled promises made by Nawaz Sharif in 2008, including a state-of-the-art hospital, the Kahuta–Rawalpindi motorway, and a tunnel from Narh—none of which materialised. He demanded that encroachments on natural drains be removed and a proper sewerage system be implemented.

Accompanied by PTI Kahuta Tehsil President Inayatullah Satti, Raja Khurshid stated that all institutions have been privatised under the current rulers, and inflation is out of control. He asserted that the only path to national progress is the return of Imran Khan. Inayatullah Satti added that saving the country is impossible without bringing Imran Khan back to leadership.

کہوٹہ: خاتون کو نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے تین سگے بہن بھائی گرفتار

FIA Arrests Three Siblings in Kahuta for Blackmailing Woman Using Inappropriate Videos

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،27,جون2025) – کہوٹہ کی رہائشی خاتون کی شکایت پر NCCIA ایف آئی اے کی کاروائی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل اور پیسوں کے لیے ہراساں کرنے والے کہوٹہ کے رہائشی سگے تین بھائی بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر NCCIA محمود الحسن ستی کی ہدایت پر کاروائی ایس ایچ او محبوب الہی اور سب انسپکٹر صارم علی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ قبضے میں لیے گئے ڈیجیٹل شواہد سے نازیبا مواد بر آمد جو بلیک میلنگ میں استعمال ہو رہا تھا۔ تینوں ملزمان گرفتار مزید تفتیش جاری۔

PML-N Leader Raja Irfan Sarwar Meets Barrister Ahmad Sagheer Raja to Discuss Gas Connection Issues in Thoha Khalsa


تھوہا خالصہ میں سوئی گیس کنکشن کے مسائل پر ن لیگی راہنما راجہ عرفان سرور کی بریسٹر احمد صغیر راجہ سے ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جون2025)
کوارڈینٹیر ٹو ایم پی اے پی پی سیون بریسٹر احمد صغیر راجہ سے نوجوان قیادت ن لیگی رہنماء راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور کی ملاقات، تھوہا خالصہ کی سوئی گیس کے حوالے سے گفتگو،بریسٹر احمد صغیر راجہ نے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور سے بات کرنے کی یقین دھانی کرائی، وفاقی حکومت جلد سے جلد سوئی گیس کے نئے کنیکشن پر پابندی اٹھاے تاکہ کئی سالوں سے جن افراد کے ڈیمانڈ نوٹس جمع ہیں ان کے میٹر نصب ہو سکیں،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے صاحبزادے بریسٹر احمد صغیر راجہ سے نوجوان قیادت ن لیگی رہنماء راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور نے ملاقات کی اور مختلف ایشو پر گفتگو کی انہوں نے تھوہا خالصہ میں گلیات اور سڑکوں کے لیے فنڈز دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے کوارڈینٹیر ٹو ایم پی اے پی پی سیون بریسٹر احمد صغیر راجہ کو بتایا کہ یوسی مٹور کی علاقوں میں گیس لگی ہے ہمارے تھوہا خالصہ میں مین لائن پڑھی اور دیگر تمام ڈھوکوں میں بھی پائپ لائینیں پڑھی اب حکومت نئے کنیکشن پر پابندی اٹھاے تاکہ ہم اہلیان علاقہ بھی اس سے مستعفید ہو سکیں جس پربریسٹر احمد صغیر راجہ نے اس سلسلے میں جلد ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور سے بات کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

Government Using Electricity, Gas, and Fuel as Major Revenue Sources, Says Raja Gulraiz Akhtar Janjua

حکومت نے بجلی، گیس اور پٹرول کو آمدن کا ذریعہ بنا کر عوام پر مہنگائی کے بم گرا دیے، راجہ گلریز اختر جنجوعہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جون2025)
حکومت نے بجلی سوئی گیس اور پٹرول ڈیزل کو آمدن کا بڑا ذریعہ بنا لیا،بجلی کے بلوں میں جگا ٹیکس،ہزاروں روپے بل بھیج کر غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے الیکشن مہم کی تقریروں میں 300یونٹ فری دینے کے دعویداروں نے ملک من مانے بل بھیج کر عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلریز اختر جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان حال مقیم یو ایس اے نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس لگا کر عوام پر ایٹم بم گرا دیے ہیں بجلی بلوں میں لگا ئے گئے ٹیکس حکومتی نہیں بلکہ جگا ٹیکس ہیں جن کو پاکستانی عوام مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیروں،مشیروں، افسر شاہی اور واپڈا ملازموں کی بجلی کی مفت خوری بند کی جائے ستم ظریفی یہ ہے کہ حکمران جماعت نے الیکشن کے ایام میں 300یونٹ مفت دینے کے وعدہ کیا اس پر ابھی تک عمل درآمدنہیں کیابلکہ طوفانی بل بھیج کر عوام کی نیندیں حرام کر دیں ہیں انہوں نے کہا سرکاری دفاتر میں اے سی کے استعمال پر پابندی لگائی جائے حکمرانوں نے اپنی مراعات اور اخراجات میں کمی کی بجائے عام افراد کی زندگیاں جہنم بنانے کی ٹھان رکھی ہے حکومت نے بجلی سوئی گیس اور پٹرول ڈیزل کو آمدن کا بڑا ذریعہ بنا لیا ہے انہیں کروڑوں نادار اور کم آمدنی والے افراد کے مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں جس سے ملک میں غربت میں حیران کن اضافہ ہو رھا ہے۔

Residents of Rajgan Mohalla Kahuta Protest Illegal Wall Construction on Community Center Property

محلہ راجگان کہوٹہ میں کمیونٹی سینٹر کی غیر قانونی چار دیواری بنانے والوں کے خلاف اہل محلہ کا احتجاج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جون2025)
کمیونٹی سینٹر محلہ راجگان کہوٹہ کی چار دیواری غیر قانونی چار دیواری لگا کر قبضہ کر نے والے خلاف اہل محلہ ڈٹ گے، اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ کو در خواست مذکورہ شخص سے فی الفور واگزار کرانے کی در خواست تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے رہائشیوں مرزا اشرف بیگ، سردار آمین ثاقب، مشتاق احمد قذافی، ڈاکٹر محمد نجیب اللہ، راجہ عمران ضمیر نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو تحریری درخواست میں موقف اپنایا کہ ہمارے محلے کی 80 فیصد آبادی انڈین و کشمیری مہاجرین پر مشتمل ہے محلے میں محکمہ اوقاف کی 12 مرلے سے زائد جگہ تھی جو کہ ہم نے کمیونٹی سینٹر کے نام سے سوسائٹی بنائی جسکو محکمہ اوقاف سے سالانہ کی بنیاد پر لیز سے حاصل کیا اور سالانہ لیز اسکا ادا کر رہے ہیں ایم سی نے اپنے فنڈز سے جب اس پر چار دیواری کے لیے رقم مختص کی موقع پر ٹھیکدار نے کام شروع کیا تو کچھ شر پسند عناصر نے کام رکوانے کے لیے قبضہ کی کوشش کی اے سی کہوٹہ نے موقع پر جا کر کام شروع کروایا اب ہمارے محلے میں وقارنامی شخص نے کمیونٹی سینٹر کی دیوار کی چھت ڈالنی شروع کر دی ہم نے اسکو بہت سمجھایا کہ یہ فلاحی کاموں کے کیے وقف ہے مذکورہ شخص کے خلاف کاروائی کی جائے اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ نے حسب کاروائی کے بعددرخواست چیف آفیسر کہوٹہ فاروڈ کر دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button