DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Norway; Pothwar Welfare Society Delegation Congratulates Ghazanfar Ali on Hajj Blessing
ناروے;پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری غضنفر علی کو حج بیت اللہ کی سعادت پر مبارکباد

اوسلو: (پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر–25،جون، 2025) —پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری غضنفر علی کو حج بیت اللہ کی سعادت پر مبارکباد,وفد کی قیادت صدر عقیل قادر نے کی، ملاقات میں عالمی حالات پر بھی اظہارِ خیال, پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے جنرل سیکریٹری غضنفر علی کو حج بیت اللہ کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے سوسائٹی کی انتظامیہ اور مشاورتی بورڈ پر مشتمل آٹھ رکنی وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس پُرمسرت موقع پر وفد نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان سمیت تمام حجاجِ کرام کے حج کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
وفد کی قیادت سوسائٹی کے صدر عقیل قادر نے کی، جبکہ دیگر ارکان میں چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، راشد علی اعوان، راجہ عاطف نواز، راجہ عاشق حسین، چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، چوہدری عبدالحمید اور دیس پردیس ٹی وی کے چیئرمین راجہ عرفان شامل تھے۔
اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے غضنفر علی کو پھولوں کا گلدستہ اور تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں مختلف سماجی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں، وفد نے موجودہ عالمی صورتحال بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ شرکائے ملاقات نے اس امر پر زور دیا کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے بجائے اخلاقی، قانونی اور سفارتی اصولوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی امن صرف اسی صورت قائم رہ سکتا ہے جب اقوامِ عالم انصاف اور مساوات کی بنیاد پر اپنے فیصلے کریں، نہ کہ جارحیت اور طاقت کے زعم میں دیگر ممالک کی خودمختاری کو پامال کریں۔ملاقات کا اختتام دعا اور خیرسگالی کے جذبات پر ہوا، جبکہ وفد نے سوسائٹی کے فلاحی وژن کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔




