DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Student Wins Gold for Pakistan Army at National Karate Championship

کلر سیداں کے طالبعلم محمد عبدالہادی نے نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25،جون، 2025) —الائیڈ سکول کلر سیداں کیمپیس کے فرسٹ ایئر کے ہونہار طالبعلم محمد عبدالہادی نے ایبٹ آباد میں منعقدہ 31 ویں نیشنل کراٹے چیمپین شپ ابیٹ آبا دمیں پاکستان آرمی ٹیم کی طرف سے گولڈ میڈل جیت لیا، چیمپین شپ میں تحصیل کلر سیداں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عبدالہادی نے گولڈ میڈل،محمد عبداللہ اور زینب کمال نے براونز میڈل جیت لیے۔محمد عبدالہادی اور عبداللہ معروف کراٹے ماسٹر پرویز اقبال وکی کے صاحبزادگان ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi – June 25, 2025) — A bright student of Allied School Kallar Syedan Campus, Muhammad Abdul Hadi, clinched the gold medal while representing the Pakistan Army team in the 31st National Karate Championship held in Abbottabad.

The athletes from Tehsil Kallar Syedan delivered outstanding performances, with Muhammad Abdul Hadi securing the gold medal and Muhammad Abdullah and Zainab Kamal winning bronze medals.

Notably, Muhammad Abdul Hadi and Muhammad Abdullah are the sons of renowned Karate master Parvez Iqbal Wiki.

عالمی امن کے سب سے بڑے خطرات: جے یو آئی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی

Biggest Threats to Global Peace, JUI Leader Maulana Ehsanullah Chakyalvi

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25،جون، 2025) —جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کے لیئے امریکہ اسرائیل اور بھارت سب سے بڑے خطرے ہیں ان کا ایجنڈا اسلام دشمنی پر مبنی ہے ہمیں فرقہ واریت ترک کرکے ملت واحدہ بننا ہو گا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پر شروع ہونے والے اسرائیلی بمباری اور جارحیت نے امریکی شہہ پر پورے خیلج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہمارا دشمن ہمیں مسلمان سمجھ کر ہم پر بم برسا رھا ہے اور ہم فرقہ واریت کی آگ میں جل کر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں یہ طرز عمل انتہائی جاہلانہ اور غیر زمہ دارانہ ہے اللہ نے تمام امت کو ملت واحدہ قرار دیا ہے ہمیں اپنی اور آنے والی نسلوں کی بقا کے لیئے ملت واحدہ بننا ہو گا ورنہ دشمن اپنے عیاری سے باری باری ہمیں مارتا چلا جائے گا انہوں نے کہا کہ پوری ملت اسلامیہ کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہوکر اس کی مذمت کرنی چاہیئے۔

Brother of Senior Journalist Raja Muhammad Saeed Laid to Rest in Morra Vaince Kanoha

سینئر صحافی راجہ محمد سعید کے بھائی راجہ محمد فاروق کو موہڑہ وینس کنوھا میں سپرد خاک کر دیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25،جون، 2025) —کلرسیداں کے سینئر صحافی راجہ محمد سعید کے بھائی راجہ محمد فاروق کو موہڑہ وینس کنوھا میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،کرنل انوار عباسی، ایس ایچ او سید سبطین الحسنین،چوہدری فیصل حفیظ،سید عامر ضمیر گیلانی،حاجی اخلاق حسین،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری زین العابدین عباس،شاہد جمیل عباسی، راجہ بابو محمد حنیف، چوہدریوں شاہد گجر،راجہ عاصم صدیق،سید شہاب ثاقب، چوہدری عبد الخطیب،سید آصف علی شاہ،چوہدری توقیر اسلم، شیخ حسن سرائیکی،شیخ سلیمان شمسی،سردار محمد آصف،عابد زاہدی، مسعود احمد بھٹی،عرفان بھٹی،منیر چشتی،شیخ ثاقب شبیر،شیخ قمر اسلام،راجہ انوار الحق، سید مبارک نقوی،چوہدری عامر کمبوہ،راجہ کامران عزیز،چوہدری نعیم بنارس،
راجہ ساجد ذوالفقار،شیخ محمد ذوالفقار،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button