DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Dumper Falls into Ravine Due to Brake Failure, Driver Muhammad Pervaiz Dies
کہوٹہ، بریک فیل ہونے سے ڈمپر کھائی میں جا گرا، ڈرائیور محمد پرویز جاں بحق

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جون2025)
کہوٹہ کے نواحی علاقہ جھنڈی کے مقام پر المناک حادثہ بریک فیل ہونے سے مٹی سے بھراڈمپر گہری کھائی میں جا گرا ڈرائیور محمد پرویزعرف استاد پُلاموقع پر جانبحق، ریسکیو 1122 کہوٹہ نے کامیاب آپریشن کے بعد مٹی سے بھرے ڈمپر کے نیچے پھنسی نعش کو نکال لیا،
کہوٹہ کے علاقہ جھنڈی روڈ پر مٹی سے بھرا ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گرا ڈمپر میں موجود 62سالہ ڈرائیور محمد پرویزعرف استاد پُلا سکنہ مٹور موقع پر جانبحق ہوگیا ڈمپر کے نیچے پھنس لاش کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے طویل آپریشن کے بعد نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا
حادثہ میں جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت، محمد پرویز کے نام سے ہوئی جس کا تعلق مٹور سے بتایا جا رہا ہے جس کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا، ڈرائیور محمد پرویزعرف استاد پُلاکی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بمنیال مٹور میں ادا کیا گیانمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی




