DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kallar Syedan: Two Young Brothers Drown in Rainwater Pond near Morra Bukhtan

کلر سیداں موہڑہ بختاں میں دو کمسن بھائی بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24،جون، 2025) —کلرسیداں کے قریب دو نوجوان بھائی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے یہ واقعہ تھانہ کلرسیداں کے گاؤں موہڑہ بختاں میں پیش آیا ہے جہاں دو نوجوان سگے بھائی بارش کے کھڑے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 11 سالہ حیدر علی اور 10 سالہ دانیال کے نام سے ہوئی ہے، جو طاہر محمود کے بیٹے تھے۔یہ بدنصیب بھائی پیر کی شام گھر کے قریب ایک پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنائے گئے نکاسی آب کے نالے میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں نہا رہے تھے نہانے کے دوران گہرے پانی میں پھسل کر دونوں بچے ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم اور مقامی افراد موقع پر پہنچے اور فوری کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 24, 2025):
Tragedy struck near Kallar Syedan when two young brothers drowned while bathing in rainwater. The incident occurred in the village of Morra Bukhtan within the jurisdiction of Kallar Syedan Police Station.

The deceased were identified as 11-year-old Haider Ali and 10-year-old Daniyal, sons of Tahir Mehmood. On Monday evening, the brothers were bathing in a pool of rainwater that had accumulated in a drainage area constructed by a private housing society near their home. During the bath, the boys reportedly slipped into deeper water and drowned.

Rescue 1122 and local residents responded swiftly after being alerted. Despite prompt efforts, both boys were found deceased, and their bodies were recovered from the water. The heartbreaking incident has left the local community in deep sorrow.


ٹی ایل پی کے امیر سعد رضوی کا ایران پر حملے کو ملتِ اسلامیہ پر حملہ قرار، مسلم ممالک سے ایران کا ساتھ دینے کا مطالبہ

TLP Chief Saad Rizvi Urges Muslim Countries to Stand with Iran Against US-Israel Aggression

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24،جون، 2025) —ٹی ایل پی کے مرکزی امیر علامہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ لبنان،فلسطین،افغانستان، لیبیا،عراق اور شام پر بمباری کرنے والے امریکہ نے ہی اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیئے ایران پر حملہ کیا ہے جسے اسلامی ممالک کو ملت اسلامیہ پر حملہ تصور کرنا چاہیئے کیونکہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کا مشترکہ ایجنڈہ مسلمانوں کو کمزور کرکے کفر کو مضبوط کرنا ہے ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے میں خاموش رہنے والے مسلمان ممالک کے سربراہان کھل کر ایران کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلرسیداں کے نواحی گاؤں شاہ باغ میں تاجدار ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کا معزرت خواہانہ رویہ ان کے بزدل ہونے کی علامت ہے اس سے ملت اسلامیہ کو شدید نقصان پہنچ رھا ہے پاکستان کو اخلاقی سفارتی سطع سے باہر نکل کر اس طرح ایران کا ساتھ دینا چاہیئے جس طرح امریکہ اسرائیل کا دے رھا یے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں امریکہ نے کئی بار اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کے لیئے مختلف حیلے بہانوں سے ان پر جنگیں مسلط کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے کیونکہ جنگ کسی بھی وقت ہم پر مسلط کی جا سکتی ہے۔امریکہ اسرائیل کو فرنٹ لائن پر لا کر ہر اسلامی ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہا ہے انسانی حقوق کی پامالی جتنی فلسطین میں ہوئی ہے اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی خود پر خوف مسلط کرنے اور جنگی میدان میں چین اور روس کی بجائے اللہ پر بھروسہ کرنا چاہیئے جب آپ کے مقاصد اور نیتیں درست ہوں گی تو آپ کو اللہ کی تائید اور نصرت بھی عطا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا یہاں اللہ اور اس کے رسول کی شریعت کو نافذ کیئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، انہوں نے کہا کہ جب تک پرویز رشید جیسے سینیٹر یا فواد چوہدری جیسے وزرا ہونگے تو ہمارا ایسی پارٹیوں کیساتھ چلنا ممکن نہیں ہو گا ہماری سیاست اپنے شخصی اور خاندانی حکمرانی کے لیئے نہیں بلکہ نظام مصطفی کا نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کے لیئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی پارٹیوں کیساتھ سیٹوں کا مسئلہ نہیں مسئلہ نظریات کا ہے ہم وہ نہیں کہ اسلام جن کے حلق سے نیچے نہیں اترتا ہمارا جینا مرنا اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ ہم اج مہنگائی کا رونا روتے ہیں مگر اس کے خلاف باہر نکلنے کو تیار نہیں قوم آج بھی نواز شریف،آصف زرداری اور عمران خان کے گرد گھوم رہی ہے یہ ایک ہی سوراخ سے بار بار ڈسے جانے کے عادی ہو چکے ہیں۔اگر آج اگر ملک میں الیکشن ہوجائیں تو عوام ایک بار پھر چوروں کیساتھ کھڑی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مسائل کی وجہ حکمران نہیں قوم ہے جب تک یہ سنجیدہ نہیں ہو گی اس وقت تک ملک سے مہنگائی،بیروزگاری لا قانونیت کا خاتمہ ممکن نہیں،انہوں نے کہا پاکستان کا مسئلہ صرف مہنگائی نہیں بلکہ چند شخصیات ہیں جنہوں نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے جن لوگوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنایا جو ساری خرابیوں کی اصل جڑ ہیں قوم آج بھی انہی کو نجات دھندہ سمجھتی ہے یہی ملک کے مسائل کی اصل جڑ ہیں جو خود تو مضبوط ہو گئے قوم آج تک روٹی بجلی اور دوا کے لیئے ترس رہی ہے اس سے قبل دوردراز کے دیہات و قصبات سے ریلیوں کی آمد کا سلسلہ گھنٹوں جاری رہا اور فضائیں لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ سے گونجتی رہیں۔

Police Arrest 6 and Recover 5 Pistols After Clash in Skot, Doberan Kallan

کلر سیداں کے علاقے سکوٹ میں جھگڑے پر کارروائی، 6 افراد گرفتار، 5 پسٹل برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24،جون، 2025) —کلرسیداں کے علاقہ سکوٹ میں لڑائی جھگڑے کے واقعہ پر پولیس کی کارروائی۔واقعہ میں ملوث دونوں فریقین کے 6 افراد گرفتار کرکے ملزمان سے 5 پسٹل برآمد کر لیئے گئے،لڑائی جھگڑے کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا زیر حراست 6 افراد نے لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ بھی کی،کلرسیداں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے دونوں فریقین کے 3/3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

Kallar Syedan Police Arrest Man for Alleged Bestiality with Goat

کلر سیداں میں بکری کے ساتھ غیر فطری فعل، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24،جون، 2025) —کلر سیداں پولیس نے بکری کیساتھ غیر فطری عمل کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ناصر نصیب سکنہ بگلہ نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز میری بکری گم ہو گئی تھی جس کا کچھ پتہ نہ چل سکا تھا کہ نعمان شبیر وغیر ہ جو کہ محمد آصف کے گھر پر موجود تھے نے بلوایا اور جب میں وہاں پہنچا تو میری بکری زمین پر پڑی ہوئی تھی۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا ہے۔

Dadocha Dam Affectees Protest, Block Rawat–Kallar Syedan Road Over Flooding Fears

ددھوچھہ ڈیم متاثرین کا احتجاج، روات کلر سیداں روڈ بند، گھروں کو خطرات لاحق، معاوضے کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24،جون، 2025) —متاثرین ددھوچھہ ڈیم نے احتجاج کرتے ہوئے روات کلر سیداں روڈ بند کردی،ددھوچھہ ڈیم کے پانی نے ہمارے گھروں کو تباہ کردیا انتظامی افسران وعدے کے باوجود دورے کرنے کو تیار نہیں متاثرین کی شکایت،تفصیلات کے متاثرین زیر تعمیر ددھوچھہ نے پیر کے روز احتجاجی جلوس نکالا اور سینکڑوں مظاہرین نے سردار مارکیٹ پہنچ کر روات کلرسیداں روڈ کو ٹریفک کے لیئے بند کردیا متاثرین ایک گھنٹے تک نعرے بازی کرتے رہے مگر پوٹھوہار ٹاؤن کے کسی انتظامی افسر نے ان سے ملاقات نہ کی ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سو گھروں کو شدید خطرات لاحق ہیں حکومت ہمیں معاوضہ ادا کرے تاکہ ہم کسی دوسری جگہ جا کر سر چھپا سکیں ان کے بقول ددھوچھہ ڈیم کی تعمیر کے لیئے بھاری مشینری کام کر رہی ہے جس نے ڈیم کی ملحقہ آبادیوں کے لیئے سنگین خطرات کو جنم دیا ہے ڈیم کی تعمیر میں ہماری آبادیوں کو شدید خدشات لاحق ہیں مزید بارش کی صورت میں پانی ہمارے گھروں کو بھی بہا کر ساتھ لے جائے گا مگر احتجاج کے دوران کسی انتظامی افسر نے موقع کا دورہِ کیا نہ ہی متاثرین سے بات چیت کی جس کے بعد ایس ایچ او روات اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر خلیق کہانی نے مظاہرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر روات کلر روڈ چھوڑنے پر آمادہ کرلیا جس کے بعد گاڑیوں کی امدورفت بحال ہو گئی مظاہرین کے احتجاج کے دوران بھی بیشتر گاڑیوں نے متبادل راستوں سے روات کلر تک سفر جاری رکھا۔

Senior Journalist Raja Muhammad Saeed’s Brother Raja Muhammad Farooq Passes Away Due to Heart Attack

کلر سیداں کے سینئر صحافی راجہ محمد سعید کے بھائی راجہ محمد فاروق دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24،جون، 2025) —کلرسیداں کے سینئر صحافی روزنامہ جنگ کے نمائندے راجہ محمد سعید کے بھائی راجہ محمد فاروق دل کا دورہِ پڑنے سے انتقال کر گئے انہیں پیر کی شام راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button