DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Historic Development Project Approved for Banahal Village
کلرسیداں کے نواحی گاؤں بناہل میں تاریخی ترقیاتی منصوبے کی منظوری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –20،جون، 2025) —کلرسیداں کے سب سے دور افتادہ اور دریائے جہلم کے غربی کنارے پر واقع موضع بناہل میں قیام پاکستان کے بعد سب سے بڑا پراجیکٹ،مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد پر پنجاب حکومت نے بناہل میں بہتر ذرائع امدورفت کی بحالی کے لیئے نہ صرف کھڈ بناہل روڈ کو پنجاب ہائی وے کے سپرد کردیا بلکہ اس کی ازسرنو بہتر تعمیر کے لیئے پنجاب کے حالیہ بجٹ میں 40 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کردی ہے جس سے دوردشوار پہاڑی علاقہ میں کھڈ سے بناہل دریائے جہلم تک بارہ کلومیٹر ال ویدر روڈ تعمیر کی جائے گی اس کے ڈیزائن میں تبدیلی لائے جائے گی جس سے نہ صرف تحصیل کلرسیداں کے دور دراز کے ہزاروں افراد کو امدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ اس سے ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال کے شمال مغربی اور ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کی تعمیر سہنسہ کے جنوب مغربی دوردراز واقع دیہات بھی بناہل کے راستے کلرسیداں اور راولپنڈی سے براہ راست منسلک ہو جائیں گے منصوبے کی منظوری اور فنڈز مختص کرنے کی خبر پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔جاپان اسلامک ٹرسٹ کے ڈائریکٹر چوہدری غالب حسین،سابق بلدیاتی چیئرمینوں چوہدری صداقت حسین،محمد تاج کیانی،توفیق تاج کیانی،چوہدری طارق منہاس،چوہدری محمد یونس،ٹھیکیدار پرویز منہاس،مولانا عبدالمجید ہاشمی،شاہ نواز،صوفی محمد منیر،راجہ فقیر محمد نے بناہل روڈ کو پنجاب ہائی وے کے سپرد کرنے اور اس کی تعمیر نو کے لیئے چالیس کروڑ کی خطیر رقم کی منظوری پر پنجاب حکومت اور لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ سڑک کی تعمیر سیپپ دوردراز دیہات میں بھی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – June 20, 2025):
In a landmark development for Banahal, the most remote village of Kallar Syedan, located on the western bank of the River Jhelum, the Punjab government has approved the largest project since Pakistan’s creation. On the strong recommendation of PML-N Assembly Members Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmad, the Punjab Highway Department has taken charge of the Khadd-Banahal Road.

A massive allocation of Rs. 400 million has been included in the current Punjab budget for the complete reconstruction of this road. The project involves constructing a 12-kilometer all-weather road from Khadd to Banahal, with an upgraded design to ensure better transportation facilities.

This road will not only benefit thousands of people living in the hilly and remote areas of Kallar Syedan Tehsil but also establish a direct link between the far-flung villages of North-West Dadyal (District Mirpur) and South-West Sehnsa (District Kotli, Azad Kashmir) to Kallar Syedan and Rawalpindi.
The news of the project’s approval and funding has sparked widespread joy across the region. Community leaders including Chaudhry Ghalib Hussain (Director, Japan Islamic Trust), former local government chairmen Chaudhry Sadaqat Hussain, Muhammad Taj Kayani, Tofeeq Taj Kayani, Chaudhry Tariq Minhas, Chaudhry Muhammad Younas, contractor Parvez Minhas, Maulana Abdul Majeed Hashmi, Shah Nawaz, Sufi Muhammad Munir, and Raja Faqir Muhammad have expressed their deep gratitude to the Punjab Government and the PML-N lawmakers. They voiced their hope that this road will pave the way for progress and open new avenues of development in these long-neglected rural areas.
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی 22 جون کو کلرسیداں میں بڑی کانفرنس سے خطاب کریں گے
TLP Chief Hafiz Saad Rizvi to Address Major Conference in Kallar Syedan on June 22
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –20،جون، 2025) —ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ علامہ محمد سعد رضوی 22 جون کی شام کلرسیداں آئیں گے اور منعقدہ تاجدار ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے یہ بات امیر ضلع راولپنڈی کرنل وسیم جنجوعہ نے ایک ملاقات میں بتائی ان کا کہنا تھا کہ تاجدار ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد 22 جون کو چوکپنڈوری کے قریب ہوگا جس میں مرکزی امیر تحریک لبیک حافظ علامہ سعد رضوی۔امیر شمالی پنجاب و رکن مرکزی شوری سید عنائت الحق شاہ خصوصی شرکت کریں گے۔ اور بڑے جلسہ سے خطاب کرینگے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی سات کے غیور عوام اپنے لیڈر کے پرتپاک استقبال کے لیے پر عزم اور بے چین ہیں انشااللہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنان ورکرز اور عوام علاقہ اپنے مہمان کا شاندار استقبال کریں گے علامہ سعد حسین رضوی کا خطاب معنی خیز اور تاریخی ہوگا یاد رہے کرنل وسیم احمد جنجوعہ دن رات کانفرنس مو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہیں اور ہر یونین کونسل اور وارڈ کے طوفانی دورے کر رہے ہیں۔
School Owner in Kallar Syedan Targeted in Series of Attacks
کلرسیداں میں اسکول کے مالک پر مسلسل حملے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –20،جون، 2025) — ناظم ریاض ولد محمد اصلت سکنہ محلہ شیخاں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں شیخ ریاض کالونی میں ایک سکول چلاتا ہوں اور الفلاح بنک کے بیک سائیڈ پر ایک کلینیکل لیب چلاتا ہوں۔ مورخہ 23 مئی صبح 9 بجے کے قریب میری گاڑی پر چار نامعلوم لڑکوں نے حملہ کیا اور گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے پھر دوبارہ 5 جون، میری لیب کے شیشے توڑ دہیے۔ گزشتہ روز صبح میرے ملازم کبیر نے لیب اوپن کی تو تین نامعلوم افراد لیب کے اندر آ گئے اور میرے ملازم کو یرغمال بنا کر لیں کی مشین توڑ ڈالی اور جاتے ہوے موبائل فون اور پیسے بھی ساتھ لے گئے۔
Free Medical Camp Successfully Held in Pehar Hali
تحصیل کلر سیداں کے گاؤں پہر ہالی میں فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام – 20 جون 2025) –میجیکل اسمایل (یو کے) تنظیم نے کامران فارمیسی سرسبہ شاہ کے تعاون سے 10 سے 12 جون تک تحصیل کلر سیداں کے گاؤں پہر ہالی میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔
اس کیمپ میں ڈاکٹر عبدالرشید صدیقی (یو کے)، جو کہ حاجی محمد صدیق مرحوم (پہر ہالی) کے صاحبزادے ہیں، اپنی طبی ٹیم کے ہمراہ خصوصی طور پر شریک ہوئے اور مقامی عوام کو رضاکارانہ طور پر طبی سہولیات فراہم کیں۔

کیمپ میں نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دیں اور کیمپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
تحصیل کلر سیداں اور تحصیل گوجر خان سے بڑی تعداد میں لوگوں نے کیمپ میں شرکت کی۔
کیمپ میں جن بڑے طبی مسائل کی نشاندہی ہوئی ان میں بے قابو شوگر، دل کے مختلف امراض، معدے کے مسائل اور ذہنی دباؤ شامل تھے۔
تشویش ناک بات یہ سامنے آئی کہ متعدد افراد کو پہلی بار شوگر کی تشخیص ہوئی، کیونکہ مالی وسائل کی کمی کے باعث وہ پہلے کبھی ٹیسٹ نہ کروا سکے تھے۔
اکثر افراد اپنی علامات کو محض جسمانی تھکن سمجھ کر نظر انداز کرتے رہے، جس کے باعث بروقت تشخیص اور علاج نہ ہو سکا۔ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اقدام عوامی شعور بیدار کرے گا، صحت عامہ میں بہتری لائے گا اور قیمتی جانیں بچانے کا ذریعہ بنے گا۔




