DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan : PML-N Labour Wing Organized in UC Guff, Malik Ejaz Awan Elected President

کلرسیداں کی یوسی گف میں مسلم لیگ ن لیبر ونگ کی تنظیم سازی مکمل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –19،جون، 2025) —کلرسیداں کی یوسی گف میں پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کی تنظیم سازی مکمل،ملک اعجاز اعوان صدر اور راجہ اسحاق جنرل سیکرٹری منتخب،لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کے کوآرڈینیٹر چوہدری شاہد گجر اور ڈپٹی آرگنائزر شیخ ندیم احمد نے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیئے۔تقریب میں سابق وائس چیئرمین راجہ افتخار بھولا،چوہدری یاسر ولایت، مرزا ساجد،ملک انوار بھی موجود تھے اور درج ذیل عہدیدار چنے گئے،صدر ملک اعجاز اعوان.سینئر نائب صدر راجہ محمد جہانگیر، نائب صدور ملک شعیب، راجہ ندیم،محمد شفاعت، جنرل سیکرٹری راجہ محمد اسحاق،سیکرٹری اطلاعات شاہد جنجوعہ۔چوہدری شاہد گجر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں ہمارے لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی کوششوں سے کلرسیداں میں ٹراما سینٹر اور نئے اسپورٹس اسٹیڈیم کی بھی منظوری دی گئی ہے کلرسیداں کی گیارہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیئے بھی بجٹ میں رقوم مختص کی گئی ہیں جس سے مسائل کے حل میں تیزی سے پیشرفت ہو گی جس پر عوام علاقہ اپنے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کے مشکور ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi, June 19, 2025)
The organisational structure of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) Labour Wing in Union Council Guf, Kallar Syedan, has been completed. Malik Ejaz Awan was elected President, and Raja Ishaq was appointed General Secretary.

At a formal ceremony, Labour Wing Tehsil Kallar Syedan Coordinator Chaudhry Shahid Gujar and Deputy Organiser Sheikh Nadeem Ahmed distributed official notifications to the newly elected office-bearers. Prominent figures, including former Vice Chairman Raja Iftikhar Bhola, Chaudhry Yasir Wilayat, Mirza Sajid, and Malik Anwar, were present at the event.

Other appointed office-bearers include Raja Muhammad Jahangir (Senior Vice President), Malik Shoaib, Raja Nadeem, and Muhammad Shafaat (Vice Presidents), and Shahid Janjua (Information Secretary).

Addressing the gathering, Chaudhry Shahid Gujar praised Maryam Nawaz for winning public support by presenting a tax-free budget in Punjab. He also acknowledged the efforts of PML-N assembly members Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmad, which led to the approval of a trauma centre and a new sports stadium in Kallar Syedan. Furthermore, budget allocations have been made for the construction and repair of eleven link roads in the region, ensuring faster resolution of local issues. The local population expressed gratitude to their representatives for these developments.

کلرسیداں میں قربانی کا گوشت بار بار لینے سے روکنے پر حملہ، دو افراد زخمی

Two Injured in Gangothi, Kallar Syedan Over Dispute on Repeated Meat Collection During Eid-ul-Adha

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –19،جون، 2025) —قربانی کا گوشت بار بار لینے سے منع کرنے پر پندرہ افراد کا حملہ،دو افراد زخمی ہو گئے، محمد عابد سکنہ گنگوٹھی نے مقدمہ درج کروایا کہ ہم ہر سال قربانی کا گوشت تقسیم کرتے ہیں اس بار بھی ہم گوشت تقسیم کر رہے تھے کہ ایک نامعلوم شخص بار بار گوشت لینے پہنچ جاتا اس کو ایسا کرنے سے منع کیا جس پر وہ مشتعل ہو گیا جس پر میں نے وقاص اسحاق اور پرویز کو بتایا جنہوں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا تاہم کچھ دیر بعد وہی شخص اپنے ساتھ 15 کے قریب افراد جو ڈنڈوں اور چھریوں سے مسلح تھے لے آیا جنہوں نے وقار پر بھری کے وار کر کے زخمی کر دیا اور مجھے بھی ڈنڈے مارے اور شور شرابہ کرنے پر ملزمان موقع سے بھاگ گئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Kallar Syedan Youth Leader Sheikh Shaoor Qudoos Meets Top PML-N Officials, Thanks Leadership for Trauma Centre and Sports Stadium Approval


کلرسیداں کے نوجوان لیگی کارکن شیخ شعور قدوس کی مسلم لیگ ن کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقاتیں، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر اظہارِ تشکر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –19،جون، 2025) —کلرسیداں کے نوجوان لیگی کارکن شیخ شعور قدوس کی قائد ن لیگ میاں نوازشریف کے قریبی ساتھ و مشیر وزیراعلی پنجاب راشد نصراللہ اور معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ذیشان ملک سے ایم ہاوس لاہور میں الگ الگ ملاقاتیں۔ شیخ شعور قدوس نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی کوششوں کی بدولت نئے سالانہ بجٹ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں ٹراما سینٹر اور مرید چوک کے قریب اسپورٹس اسٹیڈیم کیلئے فنڈز کی منظوری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف،میاں مجتبی شجاع الرحمن سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔معاون خصوصی ذیشان ملک نے کہاکہ ٹیکس فری بجٹ مسلم لیگ ن کا عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کی ڈیجیٹل سپیڈ سے تکمیل عوامی خدمت کی اعلی مثال ہے۔ترقیاتی منصوبوں کیلئے 15 ارب 27 کروڑ روپے،محکمہ صحت و آبادی کیلئے 86 ارب روپے،3000 سے زائد ہسپتالوں اور مرکز صحت کی ری ویمپنگ،لاہور،ملتان اور راولپنڈی میں سنٹر آف ایکسیلینس کے قیام کیلئے 23 ارب روپے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کینسر اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کیلئے 14.5 ارب روپے،مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروس کیلئے 12.6 ارب روپے اور مریم نواز شریف دیہی ہسپتال سکیم کیلئے 3 ارب روپے کے مختص شدہ فنڈز اس بات کی عکاسی ہے کہ سب سے بڑے دویلپمنٹ بجٹ میں فراہمی مسلم لیگ ن کا نصب العین ہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کے تاریخی پیکیج میں مفت ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔پنجاب حکومت میرٹ،شفافیت اوع گڈ گورننس کو فروغ دے رہی ہے۔بجٹ کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔15 ارب 27 کروڑ سے نئی ترقیاتی کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں پنجاب اسمبلی کے دو اجلاسوں کا کریڈٹ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کو جاتا ہے۔

PML-N Leader Raja Javed Ikhlas Calls Punjab’s Tax-Free Budget a True Reflection of Public-Friendly Governance

پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ عوام دوستی کا ثبوت ہے، راجہ جاوید اخلاص

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –19،جون، 2025) —مسلم لیگ ن کے رہنما سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تمام ٹیکس تجاویز مسترد کر کے پنجاب کی عوام سے عملی خدمت کا ثبوت دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے معروف کاروباری مسعوداحمد بھٹی کے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے گوجرخان کے کے لیے انڈر پاس کی منظوری سمیت اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہیں انہوں نے کہا کہ اب گاوں میں ترقیاتی کام ہوں گئے اور عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور جس سے ہرگاوں گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔اور انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ پنجاب کی عوام کے لئے عملی طور پر کام کر رہی ہے جس پر انھیں خرائج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر سابق ناظم ملک جمیل عادل،مسعود احمد بھٹی،۔ماسٹر احسان،محمد ظہیر، تنویراخترشیرازی،ساجد ذوالفقار.پرویز اختر منہاس بھی موجود تھے۔

PML-N Activist and Retired Teacher Chaudhry Munir Hussain Passes Away; Funeral Held in Sathwani Village

مسلم لیگ ن کے کارکن ریٹائرڈ مدرس چوہدری منیر حسین انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ ستھوانی میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –19،جون، 2025) —مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن ریٹائرڈ مدرس چوہدری منیر حسین انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں ستھوانی میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،شیخ حسن ریاض،چوہدری فیصل حفیظ،چوہدری شیراز حسین،چوہدری طارق تاج،چوہدری شاہد گجر،چوہدری زین العابدین عباس،اصف نورانی،راجہ علی اصغر،چوہدری محمد فاروق،راجہ عبدالروف، سردار محمد اصف،عثمان سلطان وڑائچ،چوہدری ابرار گجر،سردار صلاح الدین احمد،بابو منظور کیانی،چوہدری ثوبان ایاز،احسان الحق قریشی،نمبردار عبدالھادی،ماسٹر عبدالشکور،سردار محمد تاج و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button