14 June 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Kisan Card Facilitation Center Established at Agriculture Office in Kahuta for Farmers’ Assistance

کسانوں کی سہولت کے لیے محکمہ زراعت کلر سیداں میں کسان کارڈ مرکز قائم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –14،جون، 2025) –کسان کارڈ کے حصول اور ضروری درستگی کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلرسیداں کے دفتر میں کسان کارڈ سہولت سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تانیہ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کاشتکاروں جنہیں اپنا پن کوڈ بھول گیاہو، نیا کسان کارڈ ایکٹیو کروانے،پرانہ کارڈ گم ہونے کی صورت میں یا جن کاشتکاروں کا کسان کارڈ بلاک ہوگیا ہو وہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ دفتر سے رابطہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں محکمہ زراعت کے افس کلر سیداں میں ہیلپ ڈیسک فعال کر دیا گیا ہے ۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 14, 2025):
A Kisan Card Facilitation Centre has been established at the office of the Assistant Director, Agriculture Extension Department, Kallar Syedan, to assist farmers in obtaining and updating their Kisan Cards.

This was stated by Assistant Director Dr. Tania Safdar during a conversation with the media. She informed that farmers who have forgotten their PIN code, want to activate a new Kisan Card, have lost their old card, or have had their card blocked, can now visit the office with their original CNIC for assistance.

A help desk has been set up at the Agriculture Department’s office in Kallar Syedan to facilitate farmers in this regard.


پاکستان کی بہادر افواج نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا، کریڈٹ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو جاتا ہے: مفتی عبد الرحمان و قاری عتیق الرحمان

Pakistan’s Armed Forces Defeated Indian Aggression with Courage — Credit Goes to Field Marshal General Asim Munir: Religious Scholars

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –14،جون، 2025) –وفاق المدارس العربیہ پنجاب کے ناظم مفتی عبد الرحمان اور جے یو آئی پنجاب کے سابق امیر صاحب زادہ ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے جس حوصلے عزم اور دلیری سے بھارتی جارحیت کو ناکام بنا کر بھارت کو شکست فاش دی اس کا سہرا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ حیات علی چکیالہ میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ دعوت عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،کاشف عباسی،مسعود احمد بھٹی و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جب سپہ سالار حافظ قرآن ہو اور نمازفجر کی خود امامت کروا کے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے فتح و نصرت کو یقینی بنا کر اقوام عالم میں پاکستان کے وقار کو عظیم تر کیا انہوں نے کہا کہ سپہ سالار نے قرآن کی آیت سے اپنی مہم کا آغاز کیا اس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی مدد اور نصرت بھی بھیجی،انہوں نے کہا کہ اسلام دشمنی میں دشمن ایک ہیں مگر یہ سب دشمن مل کر بھی اسلام کی روشنی کو بجھا نہیں سکتے اسلام دستور زندگی ہے اس کے نفاذ میں ہی مسائل کا حل مضمر ہے انہوں نے کہا کہ مدارسِ دینیہ وطن عزیز کی نظریاتی اور افواج پاکستان جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ھیں جن یونیورسٹیوں کے لیے اربوں کابجٹ خرچ کیا جاتا ہے مگر پاکستان کے دینی مدارس کی ڈگری کی مانگ پوری دنیا میں ھے دینی مدارس کے لیے بجٹ میں ایک روپیہ مختص نہ کرنا اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کافی ھے یہ ادارے مخیر حضرات اور عوام الناس کے تعاون سے چلتے ھیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دینی مدارس کی ڈگری پوری دنیا میں پہلے نمبر پرھے اور ہر جگہ تسلیم کی جاتی ھےانھوں نے مزید کہا کہ حکومت عصری اداروں میں اصلاحات کرتے ہوۓ امیر غریب کے لیےیکساں نظام تعلیم رائج کرےاور مخلوط نظام تعلیم پرپابندی عائد کرے تاکہ بہاولپور یونیورسٹی جیسے سانحات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

News in brief…

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –14،جون، 2025) –درکالی معموری کے قاضی مظہر اقبال اور قاضی حامد اقبال کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں نماز جنازہ میں حافظ سہیل اشرف ملک،ملک زبیر احمد،حاجی اخلاق حسین،قاضی ارشد محمود، قاضی عبدالمجید،ملک مدثر،قاضی خالد و دیگر نے شرکت کی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –14،جون، 2025) — چوآخالصہ کے غضنفر علی کی اہلیہ اور سجاد حیدر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں سیاسی سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button