13 June 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Gold Jewelry Worth 8 Tolas Stolen from UK Resident’s Home in Manianda

کلر سیداں,منیاندہ: برطانیہ سے آئی خاتون کے گھر سے 8 تولے سونے کے زیورات چوری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –13،جون، 2025) — زاہد حسین سکنہ منیاندہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میری برطانیہ میں مقیم ہمشیرہ (ش)ایک ماہ سے اپنے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں پاکستان اپنے آبائی گھر آئی ہوئی ہے اور میرے ساتھ رہائش پزیر ہے۔ گھر صفائی اور دیکھ بھال کیلیے نوکریانی عظمی بی بی رکھی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز میری ساس انتقال کر گئی جس پر مجھے اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سسرال جانا پڑا جب واپس آئے تو میری ہمشیرہ کے بکس جس میں 8 تولے وزنی طلائی زیورات پڑے ہوئے تھے بکس سے غائب تھے جبکہ بکس کی چابی ٹیبل پر پڑی ہوئی تھی اور چاروں دروازوں کی چابیاں بھی غائب تھیں۔ مدعی کے مطابق نوکریانی نے دیگر نامعلوم ملزمان کیساتھ مل کر طلائی زیورات چوری کر لیے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 13, 2025) – Zahid Hussain, a resident of Minyanda, has registered a case reporting that his sister, who resides in the UK, has been staying with him at their ancestral home in Pakistan for the past month to attend her son’s wedding.

According to the complaint, a domestic helper named Uzma Bibi was hired for household cleaning and maintenance. Zahid stated that yesterday, due to the death of his mother-in-law, he had to leave the house along with his sister to attend the funeral at his in-laws’ place.

Upon returning, they discovered that his sister’s suitcase, containing gold jewellery weighing 8 tolas, was missing. The suitcase key was found lying on the table, but all four door keys had disappeared.

Zahid alleged that the domestic worker, in collusion with unidentified accomplices, had stolen the jewellery. Police are investigating the matter.

کلر سیداں,کمبیلی صادق: بیٹی کی عیادت کو جانے والی خاتون کے گھر سے زیورات چوری

Gold Jewelry Stolen from House in Kallar Syedan While Woman Was Away Visiting Sick Daughter

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –13،جون، 2025) — فرزانہ زوجہ مہربان نے مقدمہ درج کروایا کہ میں دو روز قبل اپنی بیٹی کی عیادت کیلیے کمبیلی صادق گئی ہوئی تھی تو نامعلوم ملزمان نے میرے گھر میں داخل ہو کر میری بہو کے کمرے میں موجود الماری سے زیورات چوری کر کے لے گئے۔ صبح اٹھ کر دیکھا تو الماری کھلی ہوئی تھی اور طلائی زیورات غائب تھے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے

Fire Breaks Out in Forest Area Near Mamyam Village, Kallar Syedan – Rescue 1122 Responds Swiftly

کلر سیداں: ممیام گاؤں کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –13،جون، 2025) — راولپنڈی ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں *ممیام گاوں سکوٹ روڈ کلر سیداں سے جنگل ایریا میں گھاس اور جھاڑیوں میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی جس پر ایمرجنسی وہیکلز نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ شروع کر دی ہے اور محکمہ جنگلات کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

Young Laborer from Bajaur Dies of Cardiac Arrest While Working in Scorching Heat near Kallar Syedan

کلر سیداں: شدید گرمی میں مزدوری کے دوران نوجوان محنت کش حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –13،جون، 2025) —ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات،خیبر پختون خواہ کے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والا بیس سالہ نوجوان محنت کش دوران مزدوری حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا نوجوان اجمل خان کی عمر بیس برس تھی یہ باجوڑ کا رھائشی تھا آج کل کلرسیداں کے قریب چوکپنڈوری کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں رہائش پزیر تھا یہ اپنے سوزوکی پک اپ پر سامان رکھ کے گلی محلوں اور دور افتادہ دیہات میں جا کر فروخت کرکے روزی کماتا تھا یہ جمعرات کو بھی معمول کے مطابق گھر سے مزدوری کے لیئے روانہ ہوا اور دوپہر کی تپتی دھوپ گرمی اور آگ برساتے سورج میں یہ گاڑی چلاتے ہوئے ہی حرکت قلب بند ہونے سے ڈرائیونگ سیٹ پر ہی دم توڑ گیا جس کے بعد بمشکل کئی گھنٹوں بعد اس کی شناخت ممکن ہوئی۔نوجوان کی شدید گرمی میں اچانک موت سے علاقہ کا ہر ایک شخص انتہائی رنجیدہ و پشیمان تھا۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –13،جون، 2025) —مسلم لیگ ن کلرسیداں ستی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی اور ناصر بھٹی نے گاؤں بھلاکھر جا کر چوہدری ابرار حسین اور چوہدری شیراز حسین سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button