12 June 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Development Projects Surge in Kallar Syedan and Kahuta, PML-N Leaders Vow Commitment

کلر سیداں اور کہوٹہ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی بھرمار، مسلم لیگی رہنماؤں کا عزم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –12،جون، 2025) —مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ نئے مالی سال میں تحصیل ہائے کلرسیداں و کہوٹہ پر بھرپور توجہ دی جائے گی یہاں کے ذرائع امدورفت بجلی پانی صحت و تعلیم کے شعبوں میں کام کریں گے لوگ خود فرق محسوس کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنما راجہ ندیم احمد کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بزرگ رہنما کیپٹن محمد معروف،محمد ظریف راجا،حاجی محمد فیاض، بیرسٹر احمد صغیر راجہ، چوہدری شاہد گجر،چوہدری توقیراسلم،راجہ علی اصغر،راجہ عبداللہ سرور، شیخ سلیمان شمسی، چوہدری نعیم بنارس، سردار شاہد، چوہدری ثوبان ایاز، شیخ شعور قدوس،زین اخلاق، راشد کیانی و دیگر بھی موجود تھے،راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ مری کوٹلی ستیاں کے مسائل پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے اب ہماری ترجیحات میں کلرسیداں اور کہوٹہ سر فہرست ہیں ہم نہیں اب ہمارے کام بولیں گے،انہوں نے کارکنوں کو داخلی اتحاد قائم رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی اپنی عددی برتری کو اپنے اتحاد کی بدولت قائم رکھ سکتے ہیں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ نئے صوبائی بجٹ میں پی پی 7 کے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دی گئی ہے کلرسیداں اور کہوٹہ کی گیارہ گیارہ سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا کھڈ سے بنائل،دربار داؤد شاہ حقانی سے بالیماں،چوآ خالصہ سے بیول براستہ ٹکال،کنوہا سے سوئیں چیمیاں سڑکیں بھی اسی بجٹ کا حصہ ہوں گی جبکہ سدہ کمال سے مٹور،کہوٹہ سے چوکپنڈوری،چواخالصہ سے موہڑہ چاچیاں دوبیرن، چوکپنڈوری سے بھاٹہ، سرصوبہ شاہ سے داؤد شاہ حقانی براستہ انچھوہا الف چوک، سرصوبہ شاہ سے سموٹ اسلام پورہ جبر،روات سے کلرسیداں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے جو رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا نئے بجٹ میں پہلے سے بھی ذیادہ منصوبے رکھے گئے ہیں ہر ابادی کو ترقی یافتہ بنا کر دم لیں گے۔راجہ ندیم احمد نے کہا کہ آج ہر علاقے میں جس تیزی سے کام ہو رہے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی مسلم لیگ ن نے باتوں اور وعدوں سے زیادہ عملی کام پر توجہ دی ہے اور مسلم لیگ ن کے کام آج بولتے بھی ہیں اور ہر کسی کو نظر بھی آتے ہیں مسلم لیگ ن ہی عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 12, 2025):
Parliamentary Secretary of PML-N, Raja Usama Sarwar, has announced that the upcoming fiscal year will bring focused development to the tehsils of Kallar Syedan and Kahuta. Addressing an Eid Milad gathering hosted in his honour by party leader Raja Nadeem Ahmad, he emphasised improvements in infrastructure, electricity, water supply, healthcare, and education across the region, promising that “people will feel the difference themselves.”

The gathering was attended by senior figures, including Captain (Retd.) Muhammad Maroof, Muhammad Zarif Raja, Haji Muhammad Fayyaz, Barrister Ahmad Saghir Raja, Chaudhry Shahid Gujjar, Chaudhry Tauqeer Aslam, Raja Ali Asghar, Raja Abdullah Sarwar, Sheikh Suleman Shamsi, Chaudhry Naeem Banaras, Sardar Shahid, Chaudhry Sauban Ayaz, Sheikh Shaoor Qudoos, Zain Akhlaq, Rashid Kiani, and others.

Raja Usama Sarwar noted that issues in Murree and Kotli Sattian have largely been addressed, and now Kallar Syedan and Kahuta are top priorities. “Our work will speak louder than our words,” he said, urging party workers to maintain internal unity, which he believes is key to sustaining their parliamentary strength.

PML-N MPA Raja Sagheer Ahmad added that the new provincial budget gives considerable attention to the problems of constituency PP-7. He assured that construction of 11 roads each in Kallar Syedan and Kahuta will be ensured. These include roads such as Khand to Banial, Darbar Daud Shah Haqqani to Baliman, Choa Khalsa to Bewal via Takkal, and Kanhoha to Sween Cheemian. Ongoing road repairs—such as from Suddha Kamal to Mator, Kahuta to Chowk Pandori, Choa Khalsa to Mohra Chachiyan Dobiran, Chowk Pandori to Bhata, and Sar Sooba Shah to Daud Shah via Anchua Alif Chowk—are expected to be completed by the end of this month.

He mentioned that even more projects have been included in the new budget, with a vision to uplift every locality.

Raja Nadeem Ahmad praised the pace of work, saying that no prior government has matched the current level of development. “PML-N has focused more on action than promises. Our work is visible and speaks for itself. It is only PML-N that can truly resolve public issues,” he asserted.

چوآ خالصہ میں سڑک کے جھگڑے پر قاتلانہ حملہ: موٹر سائیکل سوار فائرنگ سے بال بال بچا

Attempted Murder Over Road rage in Choa Khalsa: Motorcyclist Survives Gunfire

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –12،جون، 2025) —محمد خرم جاوید ولد راجہ جاوید اختر سکنہ موہڑہ لنگڑیال چوآ خالصہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں ساڑھے 10 بجے دن، اپنی موٹر سائیکل پر فروٹ لینے چوآ خالصہ پہنچا تو ٹکال لنک روڈ کی جانب سے ایک گاڑی جس کو سلطان ولد کامران سکنہ ڈھوک مقدم تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے آیا اور میرے موٹر سائیکل کو ہٹ کرنے کی کوشش کی جس کو میں نے روکا اور سمجھایا کہ گاڑی آہستہ چلاؤ تو اس نے گاڑی سے اتر کر گالم گلوچ شروع کر دی اور کہا تم ادھر ہی رکو تمہارا آ ج بندوبست کرتا ہوں جس کے بعد وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا میں وہاں سے فروٹ لینے لگا تو کچھ دیر بعد چوآ خالصہ میں نجی بنک کے سامنے فروٹ کی ریڑھی کے پاس اسی گاڑی میں سلطان اپنے والد کامران شکیل آ گئے اور گاڑی سے اتر تے ہی مجھ پر چار فائر کئے جو میں خوش قسمتی سے بچ گیا۔ سلطان نے تالے سے وار میرے منہ پر کیا جو مجھے ناک اور ہونٹوں پر لگا، کامران نے پسٹل کیبٹ میرے سر پر مارے جس سے میں زخمی ہو گیا اور ملزم کامران پسٹل لہراتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کا اجتماعی قربانی کا کامیاب انعقاد، 287 خاندانوں نے حصہ لیا، 150 مستحقین میں گوشت تقسیم

Alkhidmat Foundation Kallar Syedan Performs Collective Sacrifice for 287 Families and Distributes Meat to 150 Needy Households

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –12،جون، 2025) —الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا انچارج قربانی پراجیکٹ عبدالودودعامر کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں گزشتہ پندرہ سالوں سے مسلسل اجتماعی قربانی کر رہی ہے تین گائے سے یہ سلسلہ شروع ہوا اور اس سال یہ تعداد 44 تھی،
اجتماعی قربانی کا یہ سلسلہ متوسط خاندانوں کے لیے کیا جاتا ہے کہ جو لوگ قربانی کے لیے مکمل گائے نہیں لے سکتے وہ نہایت مناسب رقم میں قربانی میں حصہ ڈال کر اپنی قربانی کرسکتے ہیں اس سال 287 خاندان اس کا حصہ بنے اور اپنی قربانی کی اس کے علاؤہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تقریبا 150 مستحق خاندانوں کے لیے فی سبیل اللہ قربانی کا اہتمام کیا اور ان کو قربانی کا گوشت پہنچایا گیا،ہم اس حوالے سے لوگوں کے اعتماد پر پورا اترنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور الخدمت کے تمام رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے عید کے تینوں دن اپنا وقت لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر دیئے۔

Scorching Heat Disrupts Daily Life and Power Supply in Kallar Syedan as Transformers Burn Out

کلر سیداں: جھلستے سورج نے نظام زندگی اور بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا، روزانہ ٹرانسفارمر جلنے لگے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –12،جون، 2025) —آگ کے گولے برساتے سورج نے جہاں نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے وہیں اس نے بجلی کے ترسیلی نظام کو بھی بری طرح سے متاثر کیا ہے شدید ترین گرمی سے ہر آپریشن سب ڈویژن میں روزانہ کی بنیاد پر دو سے تین ٹرانسفارمرز جل جانے سے ائیسکو کو نقصان کا سامنا ہے وہیں نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے لیئے بار بار بجلی کو بھی شدید ترین گرم موسم میں گھنٹوں بند کرنا پڑ رھا ہے جس سے صارفین کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہو رھا ہے۔۔

Kallar Syedan: Sunni Ittehad Council to Hold “Praise of Sahaba (RA)” Rally on June 15 from Meezan Bank to Main Chowk


کلر سیداں: سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام مدح صحابہ رضہ جلوس 15 جون کو میزان بینک سے مین چوک تک نکالا جائے گا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –12،جون، 2025) —سنی اتحاد کونسل تحصیل کلرسیداں کے زیر اہتمام مدح صحابہ رضہ مطالباتی جلوس15جون بروز اتوار بعد نماز عصر میزان بینک چوآ روڈ تا مین چوک کلرسیداں نکالا جائے گا۔

Kallar Syedan Health Officer Takes Action Against Two Laboratories for Regulatory Violations

کلر سیداں: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا دو لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی، چالان کورٹ ارسال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –12،جون، 2025) —ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے سامنے واقع دو عدد لیبارٹریز کے خلاف چالان مرتب کر کے کورٹ ارسال کر دہئے ہیں۔ ڈی ڈی ایچ او کے مطابق ہیلتھ و یز لیبارٹری میں پیتھالوجسٹ کی پی ایم ڈی سی زائد المعیاد ہو چکی تھی جبکہ شفائ ڈائیگنوسٹکس میں پیتھالوجسٹ کا نام آویزاں نہیں تھا جبکہ سرنج کٹر بھی فنکشنل نہیں تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button