DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Forest Fires Continue Unabated in Mowara – Beautiful Woodlands Reduced to Ashes
مواڑہ موڑ کے خوبصورت جنگلات کو جلا کر خاک کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،11جون2025)
کہوٹہ کے جنگلات میں آگ سلسلہ رک نہ سکا، مواڑہ موڑ کے خوبصورت جنگلات کو جلا کر خاک کر دیا، قیمتی، درخت، چرند و پرند جل کر خاک،ہر سال کی طرع اس سال بھی آگ لگانے کا سلسلہ رُک نہ سکا، تحصیل کے گھنے جنگلات جو آج سے کچھ سال قبل ہر ے بھرے جنگلات تھے مگر لکڑی چوروں اور محکمیں کے گٹھ جوڑ نے جنگلا ت کو میدانوں میں تبدیل کر نا شروع کر دیا ہے جبکہ رہی سہی کسر کہوٹہ کی حدود میں تعمیر ہونے والے سوسائٹیاں ہیں ہر سال حکومت شجر کاری مہم کے سلسلے میں کرڑوں روپے لگاتے ہیں کاغذی مہم کا آج تک کوئی علم نہیں ہے کہ کتنے پودے آتے ہیں کہاں لگائے جاتے ہیں جبکہ ہر سال آگ لگوائی جاتی ہے جس سے دو فائدے ہوتے ہیں ایک دو کاٹے ہوئے در ختوں کا نشان مٹ جا تا ہے جبکہ دوسرا کاغذی شجر کاری مہم کو بھی آگ کی نظر کیا جاتا ہے کہ آگ لگنے سے لگائے گے پودے جل گے ہیں، عوامی حلقوں نے کہا کہ اگر محکمہ اپنا ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھبائے تو ایک پتہ بھی اپنی جگہ سے نہیں ہل سکتا۔




